کھیل کے میدان سے افسوسناک خبر اہم ترین عہدیدار نے تنگ آکر استعفیٰ دیدیا              قطر جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی پاکستانی پروفیشنلز اور ہنرمند افراد متوجہ ہوں، پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی              یو اے ای میں رہائش پذیر پاکستانیوں کیلئے دھماکے دار خبر آگئی ، عام تعطیل کا اعلان کردیاگیا              سیاحوں کی بس میں دھماکہ ، ہلاکتیں ، متعدد زخمی ، افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ؟ جانئے              پارسل بھیجنا ہو تو دورنہ جائیں، اب ڈاکخانے کا عملہ ہی گھر بلا لیں ایسی سہولت متعارف جان کرآپ بھی دانتوں تلے انگلیاں دبا لینگے              باکمال لوگ ، لاجواب سروس کے شاندار اقدام نے شہریوں کے دل جیت لیئے ،جان کر آپ بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے              اہم ترین ساہم ترین سیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئےیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئے              خوفناک حادثے نے سب کو رُلادیا ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ،ہر طرف چیخ وپکار       
تازہ تر ین

بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے پاکستان کو کتنا نقصان ہوا؟عالمی بینک رپورٹ نے کھلبلی مچادی

اسلام آباد(نیو زڈیسک) بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے عوام پریشان حال ہیں ، بجلی کی فراہمی میں تعطل کی وجہ سے عوام کو آئے روز مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ جہاں ایک طرف بجلی کی لوڈ شیڈنگ عوام کو پریشانی میں مبتلا کرتی ہے وہیں بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے ملک کو بھی بھاری نقصان پہنچتا ہے۔ بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے ملک کو ہونے والے نقصان سے متعلق عالمی بینک نے ایک رپورٹ جاری کی ہے۔عالمی بینک کے مطابق پانچ کروڑ پاکستانی بجلی سے محروم ہیں، لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے پاکستان کی معیشت کو 18 ارب ڈالرز کا نقصان پہنچا جبکہ عوام کے 12 ارب 90 کروڑ ڈالرز ضائع ہوئے۔ عالمی بینک نے پاکستان میں بجلی کی لوڈشیڈنگ سے متعلق نئی رپورٹ جاری کر دی ہے۔ جس کے مطابق21 کروڑ آبادی کے ملک میں نو کروڑ 10 لاکھ لوگوں کو بجلی میسر ہے لیکن پانچ کروڑ پاکستانی بجلی سے محروم ہیں۔عالمی بینک کی اس رپورٹ کےمطابق بجلی بحران کی وجہ سے پاکستان کی معاشی شرح نمو سات فیصد کم ہورہی ہے، بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے باعث پاکستان کو سالانہ 18 ارب ڈالرز کا نقصان ہورہا ہے اور عوام کے 12 ارب 90 کروڑ ڈالرز ضائع ہوگئے ۔رپورٹ کے مطابق پاکستان میں بجلی کا پیداواری اور ترسیلی نطام ناقص ہوچکا ہے، بجلی کی پیداوار میں استعمال ہونے والی 14 فیصد گیس ضائع ہوجاتی ہے ایک تہائی بجلی لائن لاسز کی نظر ہوجاتی ہے۔بجلی کے شعبہ میں اصلاحات سے کاروباری برادری کو8.4 ارب ڈالرزکے نقصان سے بچایا جا سکتا ہے، بجلی کی مسلسل سپلائی پاکستان کی فی کس آمدن میں 35 فیصد اضافہ کرسکتی ہے۔ عالمی بینک کی اس رپورٹ کے بعد معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومت کو بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور عدم فراہمی کے معاملے پر قابو پانے کے لیے جلد از جلد ٹھوس اقدامات کرنا ہوں گے تاکہ ملکی معیشت کو مستقبل میں مزید نقصان سے بچایا جا سکے۔

مزید خبر یں

راولپنڈی (نیوزڈیسک)بھارتی فوج نے ایک بار پھر سرحدی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کھوئی رٹہ اور کوٹ کھٹیرہ کے سیکٹرز پرشہری آبادی میں بلا اشتعال فائرنگ کی ،پاک فوج کی جوابی کارروائی میں بھارتی چیک پوسٹ کو نقصان پہنچا اور تین فوجیوں کے ہلاک اور ... تفصیل

اسلام آباد (نیوزڈیسک) وزیر اعظم عمران خان سے افغانستان کے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی جس میں افغانستان میں امن و مصالحتی عمل سمیت مذاکرات کے امورپر بات چیت کی گئی ۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے کہاکہ افغانستان میں امن پاکستان ... تفصیل

اسلام آباد (نیوزڈیسک)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہاہے کہ جمہوریت کے تحفظ کےلئے ذرائع ابلاغ کی جدو جہد قابل تعریف ہے ،میڈیا صحت سے متعلق اور سماجی مسائل کو اجاگر کرنے میں اپنا فعال کردار ادا کرے،قومی معیشت میں بہتری سے میڈیا کے شعبہ میں ... تفصیل