لورالائی میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن ،کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا اہم کمانڈر 4ساتھیوں سمیت ہلاک              حکومت کا شہبازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کےفیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ              وزیر پٹرولیم نے گیس کی قیمتوں میں مزید اضافے کا عندیہ دے دیا              پاکستان نے غیرملکی سیاحوں کے ویزے کیلئے این اوسی کی شرط ختم کردی              منی لانڈرنگ کیس منتقلی کیخلاف اپیل، آصف زرداری کو جواب الجواب جمع کرانے کا حکم              لاہور ہائیکورٹ کا شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے خارج کر نے کا حکم              سپریم کورٹ نے نواز شریف کی درخواست ضمانت منظور کر لی       
تازہ تر ین

عوام پر کوڑا ٹیکس کی مد میں ایک اور بوجھ ڈالنے کا فیصلہ، شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی

اسلام آباد(نیو زڈیسک) حکومت نے عوام پر گناہ ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس پر حکومت کو سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا، عوام کا کہنا ہے کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کی بجائے ان پر بوجھ ڈال رہی ہے جو ناقابل قبول ہے۔ گناہ ٹیکس کے بعد پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے عوام پر ”کوڑا ٹیکس” بھی عائد کرنے کا فیصلہ کیا۔اور شہریوں پر کوڑا ٹیکس کا بوجھ ڈال دیا۔ل پنجاب حکومت شہر بھر کی مارکیٹوں سے فی دکان 100 روپے ماہانہ کوڑا ٹیکس کو اکٹھا کرے گی۔ شہر سے کوڑا کرکٹ اکٹھا کرنے پر عائد کیے جانے والے ٹیکس کے معاملے پر سینئیر صوبائی وزیر علیم خان نے 100 روپے فی دکان ٹیکس وصول کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ گذشتہ روز پنجاب حکومت نے ایل ڈبلیو ایم سی کو کوڑا ٹیکس وصولی کے حوالے سے ورکنگ کرنے کا کہا، تاہم ایل ڈبلیو ایم سی کی ورکنگ سے قبل ہی سینئیر صوبائی وزیر علیم خان نے کوڑا ٹیکس کی مالیت کا اعلان کر دیا اور بتایا کہ فی دکان 100 روپے کوڑا ٹیکس وصول کیا جائے گا۔پنجاب حکومت نے پانچ سال قبل کی گئی سٹڈی پر ہی عجلت میں اعلان کر دیا۔ ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے چار سال صفائی ٹیکس کی سٹڈی کی گئی تھی، البتہ 2018ء میں کمرشل مارکیٹس اور دکانوں کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ ہوا۔ حکومت کی جانب سے عائد کیے جانے والے کوڑا ٹیکس پر بھی حکومت کو تنقید کا سامنا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ عوام پہلے ہی مہنگائی کے بوجھ تلے دب چکی ہے لیکن حکومت ہے کہ یکے بعد دیگرے عوام پر ٹیکس عائد کر رہی ہے۔ حکومت کا اس طرح عام عوام پر مہنگائی کا بوجھ ڈالنا ناقابل قبول ہے۔ حکومت کو چاہئیے کہ عوام کو ریلیف دے نہ کہ ٹیکس کی صورت میں عوام پر مزید بوجھ ڈالے۔

مزید خبر یں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی کابینہ نے نئی سول ایو ی ایشن پالیسی ،تمام بین الاقوامی ائیر لائنز کے ساتھ معاہدوں کے جائزے ، 10 رکنی گروبندھک کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری اور سی ڈی اے اور ایل ڈی اے کو شہر نہ پھیلانے کی ہدایت کی ... تفصیل

لاہور ( نیوز ڈیسک) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و پاکستان مسلم لیگ (ن ) کے صدر محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم نے عدالتوں کے فیصلوں کا ہمیشہ احترام کیا ہے ،محمد نواز شریف کی ضمانت پر اللہ تعالی کا شکر ادا ... تفصیل

حیدرآباد(نیوز ڈیسک) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں کراچی سے روانہ ہونے والا کاروان بھٹو شہر حیدر آباد پہنچ گیاہے۔کوٹری پہنچنے پر ٹرین مارچ سے خطاب میں بلاول بھٹو نے کہا کہ کسی کو اپنے مستقبل کا فیصلہ نہیں کرنے دیں گے۔ہم اپنے مستقبل ... تفصیل