محکمہ داخلہ نے مریم نواز ،ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کو نواز شریف سے ملاقات کی اجازت دیدی              یوم پاکستان پریڈ ،چار گھنٹے کیلئے اسلام آباد کی فضائی حدود بند کرنے کا فیصلہ              ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو قدرتی آفات سے بچاوکیلئے 15 کروڑ روپے کی گرانٹ فراہم کردی              بلاول بھٹو کوغداروطن قراردینے کے مطالبے کی قرارداد جمع              مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے بچے سمیت 7 کشمیری شہید              مريم نواز کی کل جيل کے باہر دھرنا دينے کی دھمکی              کر اچی:مفتی تقی عثمانی کے قافلے پر فائرنگ ،2افراد جاں بحق              پاکستان پیپلز پارٹی کا نیشنل ایکشن پلان پر حکومتی بریفنگ کے بائیکاٹ کا فیصلہ              اٹک میں گھر کی چھت گرنے سے 6افراد جا ں بحق       
تازہ تر ین

وہی ہوا جس کاخدشہ تھا۔۔۔ پرسنل سیکرٹری گرفتار، پوچھ گچھ شروع ہوتے ہی اہم پیشرفت

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)مولانا سمیع الحق قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ پولیس نے پرسنل سیکرٹری احمد شاہ کو حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس نے مولانا سمیع الحق قتل کیس میں مولانا کے پرسنل سیکرٹری احمد شاہ کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ شروع کر دی ہے۔ احمد شاہ نے ہی پولیس کو قتل کی اطلاع بھی دی تھی۔بتایا گیا ہے کہ مولانا احمد شاہ مولانا سمیع الحق کے انتہائی قریبی ساتھی ہیں اور وہ مولانا سمیع الحق کے ڈرائیور، آپریٹر اور گن مین کے فرائض بھی سرانجام دیتے تھے۔مولانا احمد شاہ کو شامل تفتیش کرنا تھا لیکن وہ پولیس کو دستیاب نہیں ہوئے۔ پولیس نے احمد شاہ کو ان کے رشتہ داروں کے تعاون سے حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ انہوں نے پولیس اور مولانا کے بیٹے کو سب سے پہلے قتل کی اطلاع دی تھی۔خیال رہے گزشتہ ماہ 2 نومبر کو اکوڑہ خٹک مدرسے کے سرپرستِ اعلیٰ اور جمیعت علمائے اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق کو راولپنڈی میں ان کے گھر میں نامعلوم شخص نے چھریوں کے وار کر کے ہلاک کر دیا تھا۔پولیس کے مطابق محافظ اور ڈرائیور کے باہر جانے کے بعد حملہ آور دیوار پھلاند کر مکان میں داخل ہوا اور پہلے چھری کے وار کیے اور بعد میں گولی ماری۔

مزید خبر یں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے اپنے ملائیشین ہم منصب ڈاکٹر مہاتیر محمد کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مہاتیر محمد وہ بات کہہ دیتے ہیں جو دیگر مسلمان لیڈر کہنے سے ڈرتے ہیں۔پاکستان ملائیشیا سرمایہ کاری سے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ... تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد کو پاکستان کے اعلیٰ ترین سول ایوارڈ ’نشان پاکستان‘ سے نواز ا۔ ایوان صدر میں ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد کے اعزاز میں عشایئے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ ... تفصیل

لاہور( نیوز ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما مریم نواز کی جانب سے اپنے والد سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی صحت کے حوالے سے تشویش کا اظہار کرنے اور ملاقات کی اجازت ملنے تک جیل کے باہر رہنے کے بیان کے بعد محکمہ ... تفصیل