ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو قدرتی آفات سے بچاوکیلئے 15 کروڑ روپے کی گرانٹ فراہم کردی              بلاول بھٹو کوغداروطن قراردینے کے مطالبے کی قرارداد جمع              مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے بچے سمیت 7 کشمیری شہید              مريم نواز کی کل جيل کے باہر دھرنا دينے کی دھمکی              کر اچی:مفتی تقی عثمانی کے قافلے پر فائرنگ ،2افراد جاں بحق              پاکستان پیپلز پارٹی کا نیشنل ایکشن پلان پر حکومتی بریفنگ کے بائیکاٹ کا فیصلہ              اٹک میں گھر کی چھت گرنے سے 6افراد جا ں بحق       
تازہ تر ین

سارے خدشات دور ۔۔۔ پی پی رہنما شوکت بسرا نے پی ٹی آئی میں شمولیت کی ایسی وجہ بتا دی، جان کر آپ بھی یقین نہیں کرینگے

اسلام آباد(نیو زڈیسک)شوکت بسرا نے گذشتہ روزپی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی۔ اس حوالے سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے شوکت بسرا نے کہا کہ الیکشن سے قبل عمران خان کی پالیسی اور ان کی حکمت عملی پر میں پہلے بھی تنقید کرتا تھا ، یہاں تک کہ میری اپنی جماعت بھی اگر کچھ غلط کرتی تھی تو میں اُس پر بھی تنقید کرتا تھا،عمران خان کا ایک جو ارادہ تھا کہ ملک سے کرپشن کو ختم کرنا ہے ، میں نے دیکھا کہ وزیراعظم بننے کے بعد بھی عمران خان نے اپنے اس ارادے کو پُختہ کیا اور ملک سے کرپشن کے خاتمے کے لیے اقدامات کئے۔عمران خان کی کرپشن پر زیرو ٹالرینس ہے، انہوں نے اپنے ہی وزرا پر چیک اینڈ بیلنس رکھا ہے۔انہوں نے قومی خزانے کو عوام کا خزانہ سمجھا ، اسی وجہ سے میں ان کے خلوص اور عقیدت کی وجہ سے ہی ان سے متاثر ہوا۔ کوئی بھی انسان مکمل نہیں ہے لیکن میں ان سے متاثر ہوں۔ شوکت بسرا کا کہنا تھا کہ میرے پاس عمران خان کا شکریہ ادا کرنے کے لیے الفاظ نہیں ہیں۔عمران خان نے مجھ سے کہا کہ ہمیں آپ کے پارٹی میں شامل ہونے کی بے حد خوشی ہے جس کے بعد میں سوچ رہا تھا کہ میں نے عمران خان کے بارے میں جو باتیں کیں شاید مجھے نہیں کرنی چاہئیے تھیں۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما شوکت بسرا سے ملاقات کی۔ جہانگیر ترین نے شوکت بسرا سے ملاقات میں انہیں پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کر لیا۔ جہانگیر ترین کی دعوت پر شوکت بسرا نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کی حامی بھر لی۔ جس کے تھوڑی دیر بعد ہی شوکت بسرا کی عمران خان سے ملاقات ہوئی اور انہوں نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کر دیا۔

مزید خبر یں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کا کالعدم تنظیموں کے حوالے سے بیان پاکستان کا بیانیہ نہیں ہے۔ ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری خود کو بچانے کےلئے نیب میں پیش ہوئے، مسلم ... تفصیل

کراچی (نیوز ڈیسک) کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں ممتاز عالم دین مولانا تقی عثمانی ا ور مولانا عامر شہاب کی گاڑیوں پر فائرنگ کے نتیجے میں 2محافظ جاں بحق ہوگئے ہیں ۔وزیر اعلی سندھ نے مساجد کی سیکیورٹی سخت کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے ... تفصیل

استنبول (نیوز ڈیسک) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ او آئی سی کے ہنگامی اجلاس کے اعلامئے میں شامل 6نکات میں سے 4 پاکستان کے تجویز ہ کرد ہ ہیں جنہیں بہت پذیرائی ملی ہے۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے استنبول ... تفصیل