وزیراعظم عمران خان نے سندھ سے 2 ہندو لڑکیوں کے اغوا کا نوٹس لے لیا              برطانیہ ، پاکستانی ہائی کمیشن نے برطانوی شہریوں کیلئے ای ویزا کا اجراءشروع کر دیا              حکومت سندھ نے ایک بارپھرسرکاری ملازمتوں پرپابندی عائد کردی              مفتی تقی عثمانی حملہ: 6 افراد کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج              پشاور بس منصوبے کا افتتاح غیر معینہ مدت تک ملتوی              سابق وزیر اعظم شوکت عزیز کے وارنٹ گرفتار ی جاری              صدر ٹرمپ اور اتحادی افواج کا شام سے داعش کے مکمل خاتمے کا اعلان              ڈیم فنڈ: کینیڈا میں عمران خان کے دستخط شدہ 2 بلے 65 ہزار ڈالرز میں نیلام              یوم پاکستان ،مسلح افواج کی شاندار پریڈ ،ٹینکوں اور میزائلوں کی نمائش ،جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کا شاندار کرتب دکھا کر پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ              بھارت نے یسین ملک کی جماعت جموں کشمیر لبریشن فرنٹ پر پابندی لگادی       
تازہ تر ین

کھلاڑیوں میں پھوٹ پڑ گئی۔۔۔ فواد چوہدری اپنی ہی حکومت کے مخالف ہوگئے ،حیران کن بات کہہ دی

اسلام آباد (نیو زڈیسک)شہبازشریف کو چیئرمین پی اے سی بنانے کے معاملے پر کھلاڑیوں میں پھوٹ پڑ گئی۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے حکومتی فیصلے کی کھل کر مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے اپوزیشن کے ہاتھوں بلیک میل ہو کر غلط فیصلہ کیاہے۔ان کا کہنا تھا کہ پی اے سی کا چیئرمین بننے کے باوجود اپوزیشن ایوان نہیں چلنے دے گی ۔تفصیلات کے مطابق میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے پہلی دفعہ فواد چوہدری نے حکومتی پالیسی سے اختلافات کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی اے سی اپوزیشن کو دینا منطقی طور پر درست نہیں ہے ۔حکومت نے اپوزیشن کے ہاتھوں بلیک میل ہو کر غلط فیصلہ کیا ہے ۔ایسا سب کچھ کرنے کے باوجود اپوزیشن ایوان نہیں چلنے دے گی ۔انہوں نے مزید کہا میں نے وزیر اعظم سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے ۔اپنی وزارت کے حوالے سے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ میں نے وزیر اعظم سے نہیں پوچھا کہ میری وزارت کس کو مل رہی ہے ۔شیخ رشید کے حوالے سے بات کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ و ہ اپنی وزارت اچھی چلا رہے ہیں ۔فواد چوہدری نے مزید کہا کہ ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کیلئے 12ارب ڈالر فوری چائیں ۔سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر مل گئے ہیں ،ایک ارب ڈالر دسمبر میں مل جائینگے ،خواجہ سعد رفیق کی گرفتاری کے حوالے سے با ت کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سب کو پتہ ہے سعد رفیق نے سیاست شروع کی تھی تو اس وقت وہ کیا تھے

مزید خبر یں

ملتان(نیوز ڈیسک)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ بھارت سفارت کاری کے ذریعے پاکستان کو تنہا کرنے کی کوشش کر رہا ہے، بھارت میں الیکشن تک اتار چڑھاو دکھائی دےگا، ہمیں مکار دشمن سے مکمل چوکنا رہنا ہے، ہم اپنا دفاع کریں گے ۔ میڈیا ... تفصیل

کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے 26 مارچ کو کراچی سے لاڑکانہ ٹرین مارچ کا اعلان کر دیا۔پیپلز پارٹی نے حکومت کے خلاف ٹرین مارچ کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔ ٹرین مارچ کا آغاز کراچی سے 26 مارچ کی صبح کیا ... تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہاہے کہ پاکستان نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کو اکھاڑ پھینکا ہے ، اب ترقی کی راستے پر گامزن ہے،ہمسایہ اور دیگر دوست ممالک خطے میں امن کے منتظر ہیں،وسط ایشیائی ریاستوں نے نوروز فیسٹیول کا ... تفصیل