برطانیہ ، پاکستانی ہائی کمیشن نے برطانوی شہریوں کیلئے ای ویزا کا اجراءشروع کر دیا              حکومت سندھ نے ایک بارپھرسرکاری ملازمتوں پرپابندی عائد کردی              مفتی تقی عثمانی حملہ: 6 افراد کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج              پشاور بس منصوبے کا افتتاح غیر معینہ مدت تک ملتوی              سابق وزیر اعظم شوکت عزیز کے وارنٹ گرفتار ی جاری              صدر ٹرمپ اور اتحادی افواج کا شام سے داعش کے مکمل خاتمے کا اعلان              ڈیم فنڈ: کینیڈا میں عمران خان کے دستخط شدہ 2 بلے 65 ہزار ڈالرز میں نیلام              یوم پاکستان ،مسلح افواج کی شاندار پریڈ ،ٹینکوں اور میزائلوں کی نمائش ،جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کا شاندار کرتب دکھا کر پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ              بھارت نے یسین ملک کی جماعت جموں کشمیر لبریشن فرنٹ پر پابندی لگادی       
تازہ تر ین

خواجہ برادران کے بعد حمزہ شہباز کو کب گرفتار کیا جائیگا؟ فیاض الحسن کے بیا ن نے ہلچل مچادی

اسلام آباد(نیو زڈیسک)فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ نیب جب ضروری سمجھے گا حمزہ شہباز شریف کو بھی گرفتار کر لے گا۔ خواجہ برادران ہیپی برتھ ڈے منانے نہیں گئے کہ انہیں من پسند کھانے فراہم کئے جا سکیں، انہیں کرپشن کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے اپنے دور حکومت میں پروڈکشن آرڈر کاقانون منظور نہیں کیا اور اب یہ پروڈکشن آرڈر کے معاملے پر واویلا مچا رہے ہیں ۔ مسلم لیگ (ن) کو تین مرتبہ موقع ملا مگر پنجاب اسمبلی میں پروڈکشن آرڈر پر کچھ نہ کیا گیا، تین دفعہ پروڈکشن آرڈر کاقانون پنجاب اسمبلی میں آیا لیکن خادم اعلی شہبازشریف نے مسترد کیا تاہم کوشش کر رہے ہیں کہ پروڈکشن آرڈرکے مسئلے پر کام کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ نیب قانون اور آئین کے مطابق کام کر رہا ہے اور تفتیشی ادارے فیاض چوہان،عمران خان سمیت جسے طلب کریں وہ پیش ہونے کا پابند ہے ۔ حمزہ شہبازاپوزیشن لیڈرہیں یہ پتلی گلی سے رات کے اندھیرے میں فرار ہورہے تھے۔ حمزہ شہباز شریف کو علم ہے کہ انہوں نے پکڑے جانا ہے اور جب نیب ضروری سمجھے گا ، انہیں گرفتار کر لیا جائے گا۔ حمزہ شہباز شریف اگر اسمبلی میں آ رہے ہیں تو یہ میرا کریڈٹ ہے۔صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ خواجہ برادران نے جس استقامت سے کرپشن کی اسی استقامت کا اب بھی کامظاہرہ کریں۔ آپ موٹر سائیکل کی سواری کر کے کروڑ پتی بن گئے۔ انہوں نے کہا کہ خواجہ برادران لوٹ مار کے الزام میں پکڑے گئے ہیں، وہ شالیمار باغ میں سیر کرنے نہیں آئے کہ نیب ان کی تڑیاں برداشت کرے، خواجہ برادران کو ان کے من پسند کھانے فراہم نہیں کیے جا سکتے

مزید خبر یں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)یوم پاکستان کے موقع پر سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ وطن عزیز کی سلامتی اور خود مختاری کے لیے ہر قربانی دیں گے۔یوم پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں آصف علی ... تفصیل

لاہور ( نیوز ڈیسک) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ پاکستان عالم اسلام کا دھڑکتا ہوا دل ہے ،مدینہ کی ریاست کے بعد دنیا میں پاکستان دوسری ریاست ہے جو کلمہ طیبہ کی بنیاد پر قائم ہوئی ، پاکستان کے آئین میں ... تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ یوم پاکستان اس بات کی یاد دلاتا ہے کہ ہم نے یہ ملک عظیم مقاصد کے حصول کے لیے حاصل کیا، ہمیں اس منزل ... تفصیل