وفاقی حکومت کا طیاروں کے حادثات کی تفتیش کیلئے نیا بورڈ بنا نے کا فیصلہ              بلوچستان ،سنجاوی میں لیویز چوکی پر حملہ،6اہلکار شہید       
تازہ تر ین

پنجاب پولیس کی نئی یونیفارم پر کتنا کپڑا لگا اور کس خاص فرم کو فائدہ پہنچایا گیا، کتنے ارب روپے خرچ ہوئے؟ دھماکہ خیز خبر آگئی

اسلام آباد(نیو زڈیسک) پنجاب پولیس کی نئی یونیفارم پر کتنا کپڑا لگا اور کس خاص فرم کو فائدہ پہنچایا گیادنیا انویسٹی گیشن ٹیم مزید حقائق سامنے لے آئی۔نجی ٹی وی چینل ذرائع مطابق پنجاب پولیس کی نئی یونیفارم بنانے کے لیے ایک لاکھ 77 ہزار افسروں اور اہلکاروں کے لیے 8 لاکھ میٹر کپڑا خریدا گیا۔ یونیفارم کی تبدیلی پر پنجاب پولیس کے یونیفارم کے کپڑے پر ایک ارب 35 کروڑ روپے لگے۔ 15 کروڑ روپے ٹوپی اوربیلٹ کی خریداری پر لگائے گئے۔ذرائع کے مطابق پنجاب پولیس کے یونیفارم کی خریداری ایک معروف بزنس مین کی فرم سے کی گئی۔ فائنل ٹینڈز کیلئے سابق اے آئی جی لاجسٹک ہمایوں بشیر تارڑ نے نشاط ٹیکسٹائل اور ارشد ٹیکساٹل کو منتخب کیا، دونوں فرمز کا ایک ہی مالک ہے پنجاب پولیس کی یونیفارم نشاط گروپ سے خریدی گئی۔ پٹرولنگ پولیس سپیشل پروٹیکشن یونٹ اور ایلیٹ فورس کی وردی ارشد ٹیکساٹل سے لی گئی تاکہ عام شہری شک نہ کریں کہ کپڑے کی خریداری ایک ہی فرم سے کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق یونیفارم تبدیل کرکے اربو ں روپے کے ضیاع کے بعد اب پھر پنجاب پولیس پرانی یونیفارم کی طرف جا رہی ہے جسکا فیصلہ مارچ میں ہو گا۔

مزید خبر یں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 218 ملتان میں ضمنی الیکشن میں سرکار کی مداخلت کیس میں رکن اسمبلی زین قریشی نے غیر مشروط معافی مانگ لی جس کے بعد الیکشن کمیشن نے کیس خارج کر دیا ۔ پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی ... تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہاہے کہ نوے فیصد بیماریاں دانتوں کی صفائی نہ ہونے کہ وجہ سے پیدا ہوتی ہیں۔ صدر عارف علوی نے دانتوں کی صحت کے دن کے موقع پر پیغا م دیتے ہوئے کہاکہ نوے فیصد بیماریاں دانتوں ... تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما نفیسہ شاہ نے کہاہے کہ گرفتاری، لاٹھی چارج اور تشدد جیالوں کا راستہ نہیں روک سکتا۔ایک بیان میں نفیسہ شاہ نے کہاکہ جیالوں نے ڈکٹیٹروں کا مقابلہ کیا ہے، فسطائی راج سے بھی نمٹ لیں گے۔نفیسہ ... تفصیل