وزیراعظم عمران خان نے سندھ سے 2 ہندو لڑکیوں کے اغوا کا نوٹس لے لیا              برطانیہ ، پاکستانی ہائی کمیشن نے برطانوی شہریوں کیلئے ای ویزا کا اجراءشروع کر دیا              حکومت سندھ نے ایک بارپھرسرکاری ملازمتوں پرپابندی عائد کردی              مفتی تقی عثمانی حملہ: 6 افراد کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج              پشاور بس منصوبے کا افتتاح غیر معینہ مدت تک ملتوی              سابق وزیر اعظم شوکت عزیز کے وارنٹ گرفتار ی جاری              صدر ٹرمپ اور اتحادی افواج کا شام سے داعش کے مکمل خاتمے کا اعلان              ڈیم فنڈ: کینیڈا میں عمران خان کے دستخط شدہ 2 بلے 65 ہزار ڈالرز میں نیلام              یوم پاکستان ،مسلح افواج کی شاندار پریڈ ،ٹینکوں اور میزائلوں کی نمائش ،جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کا شاندار کرتب دکھا کر پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ              بھارت نے یسین ملک کی جماعت جموں کشمیر لبریشن فرنٹ پر پابندی لگادی       
تازہ تر ین

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں مراد سعید نے داد سمیٹی تو ڈانٹ کس کو پڑی؟، فواد چوہدری نے بالآخر بڑے راز سے پردہ چاک کردیا

اسلام آباد(نیو ز ڈیسک)نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کابینہ اجلاس کا احوال بتا دیا ۔ان کا کہنا تھا کہ کابینہ اجلاس میں مراد سعید نے اپنی زبردست کارکردگی پر سب سے زیادہ داد سمیٹی۔ ان کی اچھی کارکردگی کی بنا پر ہی ان کو وفاقی وزیر بنایا جا رہا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کو ان کا کام بے حد پسند آیا۔انہوں نے اپنی وزارت سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ وزارت اطلاعات کو آپ سب سے آخر میں رکھیں ، میرا اپنا بھی یہی خیال ہے۔ جس پر پروگرام اینکر نے کہا کہ مجھے یہ جان کر اچھا نہیں لگا کیونکہ آپ بھی اپنی وزارت میں اچھا کام کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا طویل ترین اجلاس ہوا۔اجلاس میں وفاقی کابینہ کے 100روز کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید کی کارکردگی پر وزیر اعظم عمران خان اور کابینہ ارکان نے ڈیسک بجا کرداد دی۔ اجلاس میں شیخ رشید کی کارکردگی کو سب سے بہترین وزیر قرار دیا گیا۔ اسی طرح اجلاس میں دوسرے نمبر پر وزیر مملکت برائے مواصلات مراد سعید کی کارکردگی کو بھی بہترین قرار دے دیا گیا جس کے بعد ان انہیں وزیر مملکت سے وفاقی وزیر بنا دیا گیا ہے جس کا باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اور وزیراعظم عمران خان کی سو روزہ کارکردگی کے بارے میں اپوزیشن جماعتوں نے حکومتی جماعت پر شدید تنقید کی لیکن عمران خان اپنے وزراء اور حکومت کی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔لیکن دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے اپنی کابینہ پر یہ واضح کیا ہوا ہے کہ اگر کسی کی کارکردگی متاثر ہوئی یا کسی نے غفلت برتی تو اس کی وزارت سے چُھٹی کروا دی جائے گی۔

مزید خبر یں

ملتان(نیوز ڈیسک)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ بھارت سفارت کاری کے ذریعے پاکستان کو تنہا کرنے کی کوشش کر رہا ہے، بھارت میں الیکشن تک اتار چڑھاو دکھائی دےگا، ہمیں مکار دشمن سے مکمل چوکنا رہنا ہے، ہم اپنا دفاع کریں گے ۔ میڈیا ... تفصیل

کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے 26 مارچ کو کراچی سے لاڑکانہ ٹرین مارچ کا اعلان کر دیا۔پیپلز پارٹی نے حکومت کے خلاف ٹرین مارچ کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔ ٹرین مارچ کا آغاز کراچی سے 26 مارچ کی صبح کیا ... تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہاہے کہ پاکستان نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کو اکھاڑ پھینکا ہے ، اب ترقی کی راستے پر گامزن ہے،ہمسایہ اور دیگر دوست ممالک خطے میں امن کے منتظر ہیں،وسط ایشیائی ریاستوں نے نوروز فیسٹیول کا ... تفصیل