آصف زرداری نے نیب کا کال اپ نوٹس چیلنج کر دیا              بلاول کا نیب میں پیش ہونے کافیصلہ              پیرا گون ہاﺅسنگ کیس:خواجہ برادران کے ریمانڈ میں توسیع              وزیر خزانہ اسد عمر نے اپوزیشن کاالیکشن میں کالعدم تنظیموں کی حمایت لینے کا الزام مستردکردیا              سرکاری درس گاہوں میں 12ویں تک نیا نصاب پڑھانے کا فیصلہ       
تازہ تر ین

وزیر خارجہ نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا شاہ محمود قریشی اچانک کہاں پہنچ گئے ؟ کھلاڑیوں کیلئے دھماکے دار خبر آگئی

اسلام آباد(نیو ز ڈیسک) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ‎پاکستان، افغانستان اور چین کے درمیان وزرا خارجہ سطح کے مذاکرات کے لیے کابل پہنچ گئے۔ پاکستان، افغانستان اور چین کے درمیان سہ فریقی مذاکرات کے تین ادوار ہوں گے۔مذاکرات کے پہلے دور میں افغانستان کی سیاسی صورتحال اور افغان طالبان سے مفاہمتی عمل کے حوالے سے بات چیت کی جائے گی۔ مذاکرات کے دوسرے دور میں خطے میں تعاون جبکہ تیسرے دور میں سکیورٹی تعاون پر بات ہو گی۔‎مذاکرات میں پاکستانی وفد کی قیادت وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کریں گے جبکہ چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی اور افغان وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی اپنے، اپنے وفود کی قیادت کریں گے۔ تینوں وزرائے خارجہ کی افغان صدر سے ملاقات بھی ہو گی۔وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی کابل میں چینی ہم منصب سے باہمی ملاقات بھی ہو گی۔ پاکستانی وفد میں سیاسی، سول و عسکری حکام شامل ہوں گے۔کابل روانگی سے قبل شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ چین کی جانب سے سہ ملکی مذاکرات کا آغاز خوش آئند ہے۔ چین اور پاکستان دونوں افغانستان کی بہتری اور وہاں امن و استحکام چاہتے ہیں۔خیال رہے کہ وزرائے خارجہ کی سطح پر سہ فریقی مذاکرات کا یہ دوسرا دور ہے۔ اس سے قبل پہلے سہ فریقی مذاکرات گزشتہ سال بیجنگ میں ہوئے تھے۔

مزید خبر یں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وزیر خزانہ اسد عمر نے اپوزیشن کی جانب سے الیکشن میں کالعدم تنظیموں کی حمایت لینے کا الزام مسترد کر تے ہوئے کہاہے کہ جن تنظیموں نے الیکشن میں میری حمایت کی وہ خود دہشت گردی کی شکار رہی ہیں،معیشت کو زیادہ سے ... تفصیل

کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئررہنمااور سابق قائد حزب اختلاف سید خورشیداحمد شاہ نے کہاہے کہ ایسا لگتا ہے ملک میں کوئی جمہوریت نہیں جس کو چاہو پکڑو بعد میں پوچھا جائے گا۔سیاست دانوں کو صرف جمہوریت اور حق حکمرانی مانگنے کی سزا دی جارہی ہے،راولپنڈی ... تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات عمر چیمہ نے کہا ہے کہ نواز شریف کی صحت کی فکر ہوتی تو نون لیگی اس پر سیاست نہ کرتے۔ایک بیان میں عمر چیمہ نے کہاکہ نواز شریف کی بیماری کو لے کر شہباز ... تفصیل