نقیب اﷲقتل کیس میں راﺅ انوار سمیت دیگر ملزمان پر فرد جر م عائد              نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ نارمل، پنجاب حکومت کو بھجوادی              کرائسٹ چرچ واقعہ: جیسنڈا آرڈرن کا حملے کی تحقیقات کے لیے رائل کمیشن بنانے کا اعلان       
تازہ تر ین

اصلی پستول کو کھلونا سمجھ کر کھیلنے والی 2 بہنیں گولی لگنے سے جاں بحق ، کہرام مچ گیا ؟ ہر آنکھ نم ، افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ؟ جانئے

اسلام آباد(نیو زڈیسک) آزاد کشمیر کے شہر پلندری میں کھیل کھیل میں دو سگی بہنیں جان کی بازی ہار گئیں۔ بچے اصلی پستول کو کھلونا پستول سمجھ کر کھیل رہے تھے کہ گولی چل گئی۔پولیس کے مطابق پلندری کے علاقے نمب گوارہ میں 8 سال کا بچہ حماد اپنے پڑوس میں بچیوں کے ساتھ کھیلنے ان کے گھر آیا تھا جہاں صحن میں پستول رکھی ہوئی تھی۔بچے کھلونا سمجھ کر پستول سے کھیلنے لگے کہ اس دوران گولی چل گئی جس کی زد میں آ کر 6 سالہ ایمن موقع پر دم توڑ گئی۔ایمن کی 4 سالہ بہن نور گولی لگنے سے زخمی ہوئی اور اسپتال کے راستے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گئی۔

مزید خبر یں

ملتان(نیوز ڈیسک)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ بھارت سفارت کاری کے ذریعے پاکستان کو تنہا کرنے کی کوشش کر رہا ہے، بھارت میں الیکشن تک اتار چڑھاو دکھائی دےگا، ہمیں مکار دشمن سے مکمل چوکنا رہنا ہے، ہم اپنا دفاع کریں گے ۔ میڈیا ... تفصیل

کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے 26 مارچ کو کراچی سے لاڑکانہ ٹرین مارچ کا اعلان کر دیا۔پیپلز پارٹی نے حکومت کے خلاف ٹرین مارچ کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔ ٹرین مارچ کا آغاز کراچی سے 26 مارچ کی صبح کیا ... تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہاہے کہ پاکستان نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کو اکھاڑ پھینکا ہے ، اب ترقی کی راستے پر گامزن ہے،ہمسایہ اور دیگر دوست ممالک خطے میں امن کے منتظر ہیں،وسط ایشیائی ریاستوں نے نوروز فیسٹیول کا ... تفصیل