برطانیہ ، پاکستانی ہائی کمیشن نے برطانوی شہریوں کیلئے ای ویزا کا اجراءشروع کر دیا              حکومت سندھ نے ایک بارپھرسرکاری ملازمتوں پرپابندی عائد کردی              مفتی تقی عثمانی حملہ: 6 افراد کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج              پشاور بس منصوبے کا افتتاح غیر معینہ مدت تک ملتوی              سابق وزیر اعظم شوکت عزیز کے وارنٹ گرفتار ی جاری              صدر ٹرمپ اور اتحادی افواج کا شام سے داعش کے مکمل خاتمے کا اعلان              ڈیم فنڈ: کینیڈا میں عمران خان کے دستخط شدہ 2 بلے 65 ہزار ڈالرز میں نیلام              یوم پاکستان ،مسلح افواج کی شاندار پریڈ ،ٹینکوں اور میزائلوں کی نمائش ،جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کا شاندار کرتب دکھا کر پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ              بھارت نے یسین ملک کی جماعت جموں کشمیر لبریشن فرنٹ پر پابندی لگادی       
تازہ تر ین

اگر غسل خانے میں ۔۔۔۔ دوران پریس کانفرنس شیخ رشید نے ایسی بات کہہ دی جان کر آپ بھی ہنسی پر قابو نہ رکھ سکیں گے

اسلام آباد(نیو زڈیسک)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اگر شہباز شریف دیانتدار ہے تو ن لیگ میں کوئی بھی بددیانت نہیں،لوگ چاہتے ہیں بددیانتوں کا احتساب ہو جبکہ خواجہ سعد رفیق بڑے باپ کا بہت چھوٹا بیٹا ہے۔دوران سوال و جواب میں شیخ رشید نے شہباز شریف کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین بنانے کے فیصلے کی مخالفت کی اور اس حوالے سے حکومتی فیصلے پر نالاں نظر آئے۔انہوں نے کہا کہ دودھ کی رکھوالی پر بلا بٹھانے سے ہمیں کوئی پذیرائی نہیں ملی۔تفصیلات کے مطابق ریلوے ہیڈ کوارٹرز میں ہفتہ وار پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ عمران خان چوروں ڈاکوؤں اور کرپٹ لوگوں کو جیل کے پیچھے دیکھنا چاہتے ہیں،ہم چوروں اور ڈاکوؤں کو میڈیا میں ایسے پیش کررہے ہیں جیسے ان کے ساتھ بہت بڑی زیادتی ہورہی ہے جبکہ لوگ کہتے ہیں تہمینہ بی بی کوئی کردار ادا کررہی ہے،لیکن اس بارے میں نہیں معلوم۔شیخ رشید نے مزید کہا کہ ان بدقسمت لوگوں کے نصیب میں دولت نہیں ہے،میں بچوں تک نہیں جانا چاہتا،مارچ کے آخر تک جھاڑو پھر جائے گا ،رہے گا نام اللہ کا جبکہ 7 سال مجھے کلاشنکوف کیس میں جیل میں رکھا گیا۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ دنیا میں سب سے مشکل کام وزارت اطلاعات چلانا ہے۔انہوں نے کہا کہ 18 ،19 گریڈ کے افسر سے نہیں لڑتا،20 اور 21 والے سے لڑتا ہوں جبکہ شیخ رشید نے مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر غسل خانے میں چٹخنی نہیں تو یہ کوئی اتنا بڑا ایشو نہیں،ٹکٹ کے بغیرسفرکرنےوالوں کیخلاف کارروائی تیزکریں گے،فریٹ میں بہتری لانے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں،ریلوے انجنوں پرٹریکرزلگانےکاکام جلد مکمل کر لیاجائے گا۔شیخ رشید نے کہا کہ ریلویزنے25کروڑکے آئل کومحفوظ کرلیاہے،بغیر ٹکٹ سفر کرنے والوں کے محاسبے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں جبکہ جتنی ہمارے ٹریک میں گنجائش ہے اس سے زیادہ ٹرینیں چلارہے ہیں

مزید خبر یں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)یوم پاکستان کے موقع پر سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ وطن عزیز کی سلامتی اور خود مختاری کے لیے ہر قربانی دیں گے۔یوم پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں آصف علی ... تفصیل

لاہور ( نیوز ڈیسک) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ پاکستان عالم اسلام کا دھڑکتا ہوا دل ہے ،مدینہ کی ریاست کے بعد دنیا میں پاکستان دوسری ریاست ہے جو کلمہ طیبہ کی بنیاد پر قائم ہوئی ، پاکستان کے آئین میں ... تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ یوم پاکستان اس بات کی یاد دلاتا ہے کہ ہم نے یہ ملک عظیم مقاصد کے حصول کے لیے حاصل کیا، ہمیں اس منزل ... تفصیل