پاکستان نے غیرملکی سیاحوں کے ویزے کیلئے این اوسی کی شرط ختم کردی              منی لانڈرنگ کیس منتقلی کیخلاف اپیل، آصف زرداری کو جواب الجواب جمع کرانے کا حکم              لاہور ہائیکورٹ کا شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے خارج کر نے کا حکم              سپریم کورٹ نے نواز شریف کی درخواست ضمانت منظور کر لی       
تازہ تر ین

ایم ایف کے پاس جائینگے یا نہیں ؟ وزیر خزانہ اسد عمر نے بالآخر بڑے راز سے پردہ چاک کردیا

اسلام آباد (نیو زڈیسک)وزیر خزانہ اسد عمر کہنا ہے کہ پاکستان پر آئی ایم ایف سے پروگرام لینے کیلئے دباؤ ختم ہوچکا ہے۔ پروگرام لینے کی کوئی جلدی نہیں ،آئی ایم ایف سےملکی مفاد مد نظر رکھ کربات کی جائےگی، سی پیک سے متعلق امریکہ اور آئی ایم ایف کے تمام سوالات کا تسلی بخش جواب دے دیا ہے۔عرب نیوز کو دیے گئے خصوصی انٹریو میں وفاقی وزیرخزانہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت آئی ایم ایف پروگرام لینے کے لیے اکتوبر سے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) سے مذاکرات کررہی ہے تاہم ہمیں یہ پیکج لینے کی کوئی جلدی نہیں ہے البتہ مذاکرات جاری ہیں اور تب تک اس پروگرام پر دستخط نہیں کریں گے جب تک ہمیں یہ یقین نہ ہوجائے کہ آئی ایم ایف سے لیا جانے والا امدادی پیکج پاکستان کے بہتر مفاد میں ہے۔وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ دوست ممالک کی جانب سے مدد کے بعد آئی ایم ایف پرگروام لینے کے دباو میں کمی آئی اور حکومت کے ابتدائی 100 دنوں کے معاشی اقدمات کی وجہ سے ہمیں کچھ بچت ہوئی جس سے رواں مالی سال کے دوران معیشت چلانے میں مدد ملے گی۔اسد عمر نے کہا کہ حکومت کے ابتدائی 100 دنوں کے اقدامات کی وجہ سے 6 سے 7 ارب ڈالر کی بچت ہوئی اور دوست ممالک کی جانب سے فنڈنگ کے بعد کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ مزید کم کرنے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ 6 ارب ڈالر کے پیکج پر اتفاق ہوا اور چین اور متحدہ عرب امارات سے بھی امداد ملنے کی توقع ہے جس سے ملک کے فارن ایکسچینج ریزرو میں اضافہ ہوگا جو اس وقت گزشتہ 4 سال کے مقابلے میں کم ترین سطح 7.3 ارب ڈالر پر آگئے ہیں

مزید خبر یں

لاہور (نیوز ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دیدیا ۔ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس ملک شہزاد احمد خان اور جسٹس وقاص رﺅف مرزا پر ... تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)اسلام آباد ہائی کورٹ نے جعلی بنک اکاونٹس اور میگا منی لانڈرنگ کیس میں سابق وزیر اعلیٰ سید قائم علی شاہ کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی۔سابق وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست ... تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان تمہارے پاس نیب ہے تو بلاول بھٹو پاس کے عوام ہیں۔ ایک بیان میں ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہاکہ آج پھر دنیا دیکھے گی ،عوام کی طاقت کس کے ... تفصیل