عمران خان اہل یا نا اہل،سما عت کل ہائیکورٹ میں ہو گی              حمزہ شہباز کو 10 روز کےلئے بیرونِ ملک سفر کرنےکی اجازت دیدی گئی              حکومت کا بنیادی عوامی مسائل کے حل کیلئے نیشنل ایکشن پلان بنانے کا فیصلہ              کھیل کے میدان سے افسوسناک خبر اہم ترین عہدیدار نے تنگ آکر استعفیٰ دیدیا              قطر جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی پاکستانی پروفیشنلز اور ہنرمند افراد متوجہ ہوں، پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی              یو اے ای میں رہائش پذیر پاکستانیوں کیلئے دھماکے دار خبر آگئی ، عام تعطیل کا اعلان کردیاگیا              سیاحوں کی بس میں دھماکہ ، ہلاکتیں ، متعدد زخمی ، افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ؟ جانئے              پارسل بھیجنا ہو تو دورنہ جائیں، اب ڈاکخانے کا عملہ ہی گھر بلا لیں ایسی سہولت متعارف جان کرآپ بھی دانتوں تلے انگلیاں دبا لینگے              باکمال لوگ ، لاجواب سروس کے شاندار اقدام نے شہریوں کے دل جیت لیئے ،جان کر آپ بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے              اہم ترین ساہم ترین سیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئےیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئے              خوفناک حادثے نے سب کو رُلادیا ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ،ہر طرف چیخ وپکار       
تازہ تر ین

حمزہ شہباز کی گرفتاری کی صورت میں پارٹی کون سنبھالے گا ؟ن لیگیوں کیلئے بڑی خبر آگئی

اسلام آباد(نیو زڈیسک) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کے گرفتار ہونے کے بعد مسلم لیگ ن پنجاب کی قیادت کے حوالے سے اہم فیصلہ کیے جانے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہبازکی گرفتاری کی صورت میں مسلم لیگ ن پنجاب کی قیادت تبدیل ہونے کا امکان ہے۔ اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی حمزہ شہباز کو اگر گرفتار کیا گیا تو رانا تنویر مسلم لیگ ن پنجاب کی قیادت کے مضبوط ترین اُمیدوار ہوں گے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن میں ایک گروپ کا خیال ہے کہ حمزہ شہباز اور شہباز شریف کے مؤقف اور بیانیہ سے پارٹی کو شدید نقصان پہنچا ہے لہٰذا یہ گروپ نواز شریف کے مؤقف کو ہی درست سمجھتا ہے اور اُسی پر عمل پیرا ہونے کا ارادہ رکھتا ہے۔واضح رہے کہ اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور ان کے بیٹوں کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی تحقیقات جاری ہیں ۔رمضان شوگر ملز کے ڈائریکٹرز حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کے خلاف نیب کی تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔ نیب کی زیر حراست دوران تفتیش سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے نیب کے سامنے اعتراف کیا کہ مالی معاملات میرا بیٹا سلمان دیکھتا ہے۔جس کے بعد نیب نے ان کے صاحبزادے سلمان شہباز کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور سلمان شہباز کو شہباز شریف کی مالی دستاویز بھی ساتھ لانے کا حکم دیا گیا تھا۔یہاں یہ بات قابل ذکر رہے کہ مسلم لیگ ن اندرونی طور پر دھڑوں میں تقسیم ہو چکی ہے ، ایک وہ دھڑا ہے جو مانتا ہے کہ نواز شریف کی سیاست اچھی ہے اور ان کا بیانیہ مضبوط ہے اور ایک دھڑا شہباز شریف کی مفاہمتی پالیسی کی حمایت کرتا ہے جبکہ ایک دھڑا نیوٹرل ہے ، اور کسی بھی معاملے میں کوئی دخل اندازی نہیں کرتا۔ نواز شریف کی گرفتاری کے بعد مسلم لیگ ن کا صدر شہباز شریف کو بنا دیا گیا تھا، شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد پارٹی رہنماؤں نے یہ موقف اپنایا کہ شہباز شریف کی حکمت عملی ناکام ہو گئی اور ان کا بیانیہ بھی فیل ہو گیا۔ تاہم اب حمزہ شہباز کی گرفتاری کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے جس کے بعد مسلم لیگ ن پنجاب کی قیادت ممکنہ طور پر تبدیل کر دی جائے گی۔

مزید خبر یں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)سابق وزیر اطلاعات وپاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ڈالر کی قدر میں اضافہ افسوناک ہے،اپوزیشن پارلیمنٹ کے اندر اور باہر عوام کی بہتری کےلئے اپنا کردار ادا کرےگی، ضمنی بجٹ لیکر آنے سے حکومتی نا اہلی کھل ... تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ سی پیک دو ممالک کے درمیان معاہدہ ہے ،تیسرا ملک مختلف منصوبوں میں سرمایہ کاری کرسکتا ہے ،چین کے ساتھ، تجارت، صنعت اور انفارمیشن کے میدان میں تعاون بڑھانا چاہتے ہیں ، سی پیک ... تفصیل

اسلام آباد (نیوزڈیسک)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کٹھ پتلی وزیراعظم کسانوں سے کس بات کا انتقام لے رہے ہیں؟ کسان آلو کی فصل اس لئے جلا رہے ہیں کیونکہ انہیں محنت کا پھل نہیں مل رہا ہے مگر حکومت غریب ... تفصیل