وزیراعظم عمران خان نے سندھ سے 2 ہندو لڑکیوں کے اغوا کا نوٹس لے لیا              برطانیہ ، پاکستانی ہائی کمیشن نے برطانوی شہریوں کیلئے ای ویزا کا اجراءشروع کر دیا              حکومت سندھ نے ایک بارپھرسرکاری ملازمتوں پرپابندی عائد کردی              مفتی تقی عثمانی حملہ: 6 افراد کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج              پشاور بس منصوبے کا افتتاح غیر معینہ مدت تک ملتوی              سابق وزیر اعظم شوکت عزیز کے وارنٹ گرفتار ی جاری              صدر ٹرمپ اور اتحادی افواج کا شام سے داعش کے مکمل خاتمے کا اعلان              ڈیم فنڈ: کینیڈا میں عمران خان کے دستخط شدہ 2 بلے 65 ہزار ڈالرز میں نیلام              یوم پاکستان ،مسلح افواج کی شاندار پریڈ ،ٹینکوں اور میزائلوں کی نمائش ،جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کا شاندار کرتب دکھا کر پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ              بھارت نے یسین ملک کی جماعت جموں کشمیر لبریشن فرنٹ پر پابندی لگادی       
تازہ تر ین

گیس کا بحران ختم کرنے کیلئے وزیراعظم نے کیاکیا؟ شہریوں کیلئے اہم خبر آگئی

اسلام آباد(نیو زڈیسک) وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت، ٹیکسٹائل و صنعتکار عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ ملک سے گیس کی قلت کو ختم کرنا حکومت کی ترجیح ہے۔میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے عبدالرزاق داؤد کا کہنا تھا کہ حالیہ موسم میں یوریا کی طلب کو پورا کرنے کے لیے کھاد بنانے والی فیکٹروں کو بلا تعلطل گیس کی فراہمی جاری رہی۔انہوں نے بتایا کہ حکومت کھاد بنانے والی فیکٹروں کو بند نہیں کر رہی جبکہ یقین دہانی کروائی کہ کسانوں کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ ملک میں یوریا کی کمی نہیں ہوگی۔اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یوریا کے اسٹاک کا ایک بڑا حصہ ڈیلرز اور کھاد بنانے والی فیکٹریوں نے ذخیرہ کیا ہوا ہے۔کراچی میں گیس کی قلت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیرِ اعظم کے مشیر برائے تجارت، ٹیکسٹائل اور صنعت کاری عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ وزیرِ اعظم نے گیس کی قلت کا مسئلہ فوری حل کرنے کے لیے متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کردی ہے۔انہوں نے بتایا کہ وزیرِ پیٹرولیم اس وقت کراچی میں ہی ہیں جہاں وہ سوئی سدرن گیس کمپنمی لمیٹڈ (ایس ایس جی سی ایل) کے حکام سے ملاقات کریں گے اور ترجیحی بنیاد پر اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے بات چیت کی جائے گی۔عبدالرزاق داؤد نے بتایا کہ ان کا حالیہ دورہ جاپان مثبت رہا جہاں ٹوکیو کے سرمایہ کاروں نے پاکستان کے مختلف سیکٹرز بشمول انجینئرنگ، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور نکاسی آپ کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کرنے کی دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ پاک چین اقتصادی راہدای سے متعلق منصوبوں کا پہلہ مرحلہ ایک سال میں مکمل ہوجائے گا جس کے بعد حکومت اس میگا پروجیکٹ کے دائرہ کار کو بڑھاتے ہوئے صنعت کاری، سماجی ترقی، ذراعت اور تعلیم کے شعبوں تک لے کر آئے گی۔چین کی جانب سے پاکستان کو زرمبادلہ کے ذخائر بڑھانے سے متعلق وعدے پر ایک سوال کے جواب میں وزیرِ اعظم کے مشیر نے بتایا کہ اسلام آباد میں چینی سفیر نے یقین دہانی کراوئی ہے کہ بیجنگ عمران خان کے دوراہ چین کے دوران کیے گئے وعدوں پر کھڑا ہے۔انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ حکومت ایک جامع صنعتی پالیسی مرتب کر رہی ہے جسے مکمل ہونے میں کچھ وقت درکار ہے۔اپنی بات کی وضاحت دیتے ہوئے عبدالرزاق داؤد کا کہنا تھا کہ ’ہم تمام اہم صنعتوں کی علیحدہ علیحدہ پالیسی دیں گے جن میں ٹیکسٹایل، چمڑا، انجینئرنگ اور کھیلوں کے سامان کی صنعت شامل ہے‘۔

مزید خبر یں

پشاور(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیربرائے ریلوے شیخ رشیداحمدنے کہاہے کہ 25سال کی طویل عرصے کے بعدآج درگئی ریلوے ٹریک بحال کیاجارہاہے جوخیبرپختونخواکی تاریخ میں عمران خان کاایک بہت بڑااورفقیدالمثال کارنامہ ہے اورخواہش ہے کہ درگئی سے کراچی،اٹک اورکنڈیاتک ریلوے ٹریک بحال کردیاجائے،صوبائی حکومت نے اگررکاﺅٹیں ہٹائیں تو30اپریل سے ... تفصیل

لاہور(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہاہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے دو ہندو لڑکیوں کے مبینہ اغواءکے معاملے کا سختی سے نوٹس لیا ہے ،لڑکیوں کو جلد بازیاب کرا کے ذمہ داران کو گرفتار کر لیا جائے گا ،”ابو بچاﺅ ... تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)یوم پاکستان کے موقع پر سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ وطن عزیز کی سلامتی اور خود مختاری کے لیے ہر قربانی دیں گے۔یوم پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں آصف علی ... تفصیل