مقبوضہ کشمیر‘ بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں دو اور کشمیری نوجوان شہید              کھیل کے میدان سے افسوسناک خبر اہم ترین عہدیدار نے تنگ آکر استعفیٰ دیدیا              قطر جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی پاکستانی پروفیشنلز اور ہنرمند افراد متوجہ ہوں، پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی              یو اے ای میں رہائش پذیر پاکستانیوں کیلئے دھماکے دار خبر آگئی ، عام تعطیل کا اعلان کردیاگیا              سیاحوں کی بس میں دھماکہ ، ہلاکتیں ، متعدد زخمی ، افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ؟ جانئے              پارسل بھیجنا ہو تو دورنہ جائیں، اب ڈاکخانے کا عملہ ہی گھر بلا لیں ایسی سہولت متعارف جان کرآپ بھی دانتوں تلے انگلیاں دبا لینگے              باکمال لوگ ، لاجواب سروس کے شاندار اقدام نے شہریوں کے دل جیت لیئے ،جان کر آپ بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے              اہم ترین ساہم ترین سیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئےیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئے              خوفناک حادثے نے سب کو رُلادیا ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ،ہر طرف چیخ وپکار       
تازہ تر ین

اسلام آبادکے نئے ائیرپورٹ کی عمارت کیساتھ کیا ہو گیا کہ سٹاف کی دوڑیں لگ گئیں، جان کر آپ ہکا بکا رہ جائینگے

اسلام آباد(نیو زڈیسک) سٹیٹ آف دی آرٹ کا خطاب پانے والے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کسٹم کارگو (ائیر فریٹ یونٹ) کی عمارت دھنس گئی اور اس میں دراڑیں پڑنا شروع ہو گئی ہیں جس کے باعث انتظامیہ نے تمام سٹاف اور کارکنان کو متبادل جگہ منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔نجی خبر رساں ادارے ”ڈان نیوز“ کے مطابق ابتدائی طور پر ایک سینئر افسر اور دیگر کے دفتر میں نالی سے لیکیج کے ساتھ ہی دیوار پر چھوٹی دراڑیں پڑنا شروع ہوئی تھیں لیکن دن بدن ان دراڑوں میں اضافہ ہوگیا اور اب عمارت کا ایک حصہ دھنسنا شروع ہو گیا ہے۔ واقعے کے بعد محکمہ کسٹم کے سینئر افسران معاملے کو ایئرپورٹ منیجر اور اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرلائن کے پراجیکٹ ڈائریکٹر کے نوٹس میں لائے کہ عمارت یہاں کام کرنے والوں کیلئے مزید محفوظ نہیں ہے۔ایڈیشنل کلیکٹر کسٹمز نثار احمد نے خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے ایئرفریٹ یونٹ کے دفتر کو دوسری جگہ منتقل کرنا شروع کردیا ہے۔انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ عمارت میں موجود دراڑیں بڑھ گئی تھیں اور عمارت ایک طرف سے دھنسے لگی تھی اور یہ کام کیلئے محفوظ نہیں تھی۔عہدیدار کا کہنا تھا کہ ایئرفریٹ یونٹ آفس کو نئے ایئرپورٹ کو باضابطہ طور پر کھولنے سے 2 روز قبل یکم مئی کو نئی تعمیر شدہ عمارت میں منتقل کیا گیا تھا لیکن 3 ماہ بعد دیوار میں دراڑیں پڑنا شروع ہوگئی تھیں۔انہوں نے کہا کہ سی اے اے کو لکھے گئے خط کے بعد انتظامیہ نے دراڑیں بھرنے کیلئے دیواریں پلاستر کروائیں لیکن خطرے کی گھنٹی اس وقت بجنا شروع ہوئی جب کچھ دن میں عمارت دھنسنا شروع ہوگئی۔انہوں نے کہا کہ ’ اتنی خطرناک صورتحال میں اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر لوگ کس طرح کام کرسکتے ہیں، لہٰذا سٹاف کو یہاں سے منتقل کرنا ہی بہتر ہے۔واضح رہے کہ کسٹم انتظامیہ کی جانب سے سی اے اے اور پروجیکٹ ڈائریکٹر کو آگاہ کیا گیا تھا کہ ایئرفریٹ یونٹ کی عمارت انتہائی خستہ حال اور خطرناک صورتحال میں ہے۔عمارت میں بڑی بڑی دراڑیں پڑ گئی ہیں اور ہر گزرتے دن کے ساتھ ان دراڑوں کے درمیاں فاصلے میں اضافہ ہورہا۔انتظامیہ نے بتایا تھا کہ ہر دن نئی دراڑوں کی نشاندہی ہورہی ہے اور عمارت بہت تیزی سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہورہی ہے جس کے باعث عمارت میں بیٹھنا اور یہاں کام کرنا انتہائی غیر محفوظ ہے۔

مزید خبر یں

اسلام آباد (نیوزڈیسک) وفاقی وزیر اُمورکشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈا پورنے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ اندرون وبیرون ملک مقیم پوری پاکستانی ،کشمیری عوام 5 فروری کو اپنے مقبوضہ کشمیر کے بہنوںو بھائیوں کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کریں گے،بہادر ... تفصیل

لاہور( نیوزڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف کو طبی معائنے کےلئے کوٹ لکھپت جیل سے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لایا گیا جہاں ان کے مختلف ٹیسٹ کئے گئے ،نواز شریف کی ای سی جی، ایکو کارڈیو گرافی اور تھیلیم ٹیسٹ کیے گئے ... تفصیل

 اسلام آباد (نیوزڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن )کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی زیر صدارت اپوزیشن کے سینئر پارلیمانی رہنماو¿ں کے مشاورتی اجلاس میں سابق وزیر اعظم نوازشریف کی صحت کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا گیا اور ان کی جلد صحت یابی ... تفصیل