کھیل کے میدان سے افسوسناک خبر اہم ترین عہدیدار نے تنگ آکر استعفیٰ دیدیا              قطر جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی پاکستانی پروفیشنلز اور ہنرمند افراد متوجہ ہوں، پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی              یو اے ای میں رہائش پذیر پاکستانیوں کیلئے دھماکے دار خبر آگئی ، عام تعطیل کا اعلان کردیاگیا              سیاحوں کی بس میں دھماکہ ، ہلاکتیں ، متعدد زخمی ، افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ؟ جانئے              پارسل بھیجنا ہو تو دورنہ جائیں، اب ڈاکخانے کا عملہ ہی گھر بلا لیں ایسی سہولت متعارف جان کرآپ بھی دانتوں تلے انگلیاں دبا لینگے              باکمال لوگ ، لاجواب سروس کے شاندار اقدام نے شہریوں کے دل جیت لیئے ،جان کر آپ بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے              اہم ترین ساہم ترین سیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئےیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئے              خوفناک حادثے نے سب کو رُلادیا ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ،ہر طرف چیخ وپکار       
تازہ تر ین

شیخ رشید کا مریم نواز کیخلاف بیان بازی پر معافی مانگنے کا اظہار۔۔

کراچی(نیو زڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشیدنے مریم نوازکیخلاف بات کرنے پرمعافی مانگنے کا اظہار کردیا۔ انہوں نے کہا کہ مریم بی بی کے بارے کبھی بات نہیں کی،اگر کی ہے تواگلے اجلاس میں معافی مانگوں گا، کلثوم بہن کے بارے کبھی کوئی بات نہیں کی اللہ ان کو جنت نصیب کرے، بلاول توویسے جانی ہے اس کے بارے میں توبات کرتا ہوں۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید آج یہاں ریلوے ہیڈکواٹرز لاہورمیں پریس کانفرنس کررہے تھے۔ ایک سوال ”آپ ماضی میں سیاستدانوں کے بچوں کو کمپیوٹرائزڈ ڈاکوقرار دیتے رہے ہیں، آج آپ نے بھی یوٹرن لے لیا ہے ۔“کے جواب میں شیخ رشید نے کہا کہ میں نے مریم بی بی کے بارے کبھی بات نہیں کی،اگر کی ہے تواگلے اجلاس میں معافی مانگوں گا۔کلثوم بہن کے بارے کبھی کوئی بات نہیں کی اللہ ان کو جنت نصیب کرے۔بلاول توویسے جانی ہے اس کے بارے میں توبات کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین بنانے کے فیصلے سے اچھا پیغام نہیں گیا ،دودھ کی رکھوالی بلے کو بٹھا دیا گیا ہے۔ ہمارے اس فیصلے کو پذیرائی نہیں ملی ، اگر شہباز شریف دیانتدارہے تو پھر مسلم لیگ (ن) میں کوئی بھی بد دیانت نہیں ۔عوام چاہتے ہیں کہ بد دیانت لوگوں کو انجام تک پہنچایا جائے۔ ہمارے تو کبھی پروڈکشن آڈر نہیں ہوئے۔ میری ماں کی لاش گھر میں پڑی تھی اورمیں اڈیالہ جیل میں تھا۔ ماں کے جنازے کا سلام پھیرا تو دوبار پکڑ لیا گیا۔ میں کسی کرپشن کیس میں نہیں بلکہ کلاشنکوف کیس میں پکڑا گیا اور سات سال قید ہو گئی۔ آج بات کی جارہی ہے کہ غسل خانے میں چٹخنی نہیں ہے یہ کوئی اتنا بڑا مسئلہ نہیں ۔انہوں نے کہا کہ بھارت والوں نے دو لو کومو ٹیو ٹرائل پر لئے اور انہیں مستر د کردیا۔ ہم نے مہنگے داموں لوکو موٹیو خریدے۔ چار خراب کھڑے ہیں۔ 30ویسے کھڑے ہیں لیکن اب ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ان 30انجنوں کو ٹریک پر لایا جائے ۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ حکومت چلے گی۔انہوں نے کہا کہ سعد رفیق بڑے باپ کا چھوٹا بیٹا ہے، پیسوں کیلئے ٹیں ٹیں کرتا ہے۔آج نیب کے ہاتھوں گرفتار جہازوں میں جاتے ہیں ، منسٹرز انکلوژرمیں ٹھہرتے ہیں۔ فیملی کے ساتھ رہتے ہیں ، یہ فیملی مذاکرات کرتی ہے اور معاملات طے کرانے کی کوشش کرتی ہے۔ دوسری جانب ن لیگ کے رہنماء رانا ثناء اللہ نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جوکر، لوٹے، جعلسازاورالیکشن چورملک کونقصان پہنچا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شیخ رشید عمران خان کا چپڑاسی ہے۔ شیخ رشید جیسے لوگوں نے ہردورمیں جمہوریت کونقصان پہنچانے کی کوشش کی۔ شیخ رشید جیسے لوگوں کی وجہ سے ملک میں انتشاراور افراتفری کا عالم ہے۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پاکستان کےعوام جلد ہی ان کا محاسبہ کریں گے۔

مزید خبر یں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے مہمند ڈیم کے کنٹریکٹ پر ایک بار پھر ایوان کی کمیٹی قائم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ وزیراعظم کے مشیر رزاق داود سے کوئی ذاتی مسئلہ نہیں، مہمند ڈیم کے ٹھیکے کے معاملے پراسپیکر ... تفصیل

اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان اور چین نے تیل و گیس کے ورکنگ گروپ کو فعال کرنے پر اتفاق کیا ہے۔چینی سفیر یاو¿جنگ نے وفاقی وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان سے ملاقات کی جس میں تیل و گیس کے ورکنگ گروپ کو فعال کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ ... تفصیل

اسلام آباد (نیوزڈیسک)سپریم کورٹ نے اصغر خان کیس کا عبوری تحریری حکم نامہ جاری کر تے ہوئے سیکرٹری دفاع کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا ہے اور کہا ہے کہ سیکرٹری دفاع پیش رفت سے متعلق تحریری جواب جمع کرائیں،ہمارے خیال کے مطابق کچھ چیزوں سے ... تفصیل