ساہیوال ، کار پر پولیس کی مبینہ فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق ، تین بچے زخمی              کھیل کے میدان سے افسوسناک خبر اہم ترین عہدیدار نے تنگ آکر استعفیٰ دیدیا              قطر جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی پاکستانی پروفیشنلز اور ہنرمند افراد متوجہ ہوں، پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی              یو اے ای میں رہائش پذیر پاکستانیوں کیلئے دھماکے دار خبر آگئی ، عام تعطیل کا اعلان کردیاگیا              سیاحوں کی بس میں دھماکہ ، ہلاکتیں ، متعدد زخمی ، افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ؟ جانئے              پارسل بھیجنا ہو تو دورنہ جائیں، اب ڈاکخانے کا عملہ ہی گھر بلا لیں ایسی سہولت متعارف جان کرآپ بھی دانتوں تلے انگلیاں دبا لینگے              باکمال لوگ ، لاجواب سروس کے شاندار اقدام نے شہریوں کے دل جیت لیئے ،جان کر آپ بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے              اہم ترین ساہم ترین سیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئےیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئے              خوفناک حادثے نے سب کو رُلادیا ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ،ہر طرف چیخ وپکار       
تازہ تر ین

اگر شہباز شریف دیانتدار ہے تو ن لیگ میں کوئی بھی بددیانت نہیں:شیخ رشید

لاہور(نیو زڈیسک)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اگر شہباز شریف دیانتدار ہے تو ن لیگ میں کوئی بھی بددیانت نہیں،لوگ چاہتے ہیں بددیانتوں کا احتساب ہو جبکہ خواجہ سعد رفیق بڑے باپ کا بہت چھوٹا بیٹا ہے۔دوران سوال و جواب میں شیخ رشید نے شہباز شریف کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین بنانے کے فیصلے کی مخالفت کی اور اس حوالے سے حکومتی فیصلے پر نالاں نظر آئے۔انہوں نے کہا کہ دودھ کی رکھوالی پر بلا بٹھانے سے ہمیں کوئی پذیرائی نہیں ملی۔تفصیلات کے مطابق ریلوے ہیڈ کوارٹرز میں ہفتہ وار پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ عمران خان چوروں ڈاکوؤں اور کرپٹ لوگوں کو جیل کے پیچھے دیکھنا چاہتے ہیں،ہم چوروں اور ڈاکوؤں کو میڈیا میں ایسے پیش کررہے ہیں جیسے ان کے ساتھ بہت بڑی زیادتی ہورہی ہے جبکہ لوگ کہتے ہیں تہمینہ بی بی کوئی کردار ادا کررہی ہے،لیکن اس بارے میں نہیں معلوم شیخ رشید نے مزید کہا کہ ان بدقسمت لوگوں کے نصیب میں دولت نہیں ہے،میں بچوں تک نہیں جانا چاہتا،مارچ کے آخر تک جھاڑو پھر جائے گا ،رہے گا نام اللہ کا جبکہ 7 سال مجھے کلاشنکوف کیس میں جیل میں رکھا گیا۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ دنیا میں سب سے مشکل کام وزارت اطلاعات چلانا ہے۔انہوں نے کہا کہ 18 ،19 گریڈ کے افسر سے نہیں لڑتا،20 اور 21 والے سے لڑتا ہوں جبکہ شیخ رشید نے مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر غسل خانے میں چٹخنی نہیں تو یہ کوئی اتنا بڑا ایشو نہیں،ٹکٹ کے بغیرسفرکرنےوالوں کیخلاف کارروائی تیزکریں گے،فریٹ میں بہتری لانے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں،ریلوے انجنوں پرٹریکرزلگانےکاکام جلد مکمل کر لیاجائے گا۔شیخ رشید نے کہا کہ ریلویزنے25کروڑکے آئل کومحفوظ کرلیاہے،بغیر ٹکٹ سفر کرنے والوں کے محاسبے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں جبکہ جتنی ہمارے ٹریک میں گنجائش ہے اس سے زیادہ ٹرینیں چلارہے ہیں

مزید خبر یں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے وزیراعلیٰ کو ساہیوال پہنچنے کی ہدایت کر دی ہے ، حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں گے اگر سی ٹی ڈی کاموقف درست نہیں ہوا تو انکے خلاف قانون کے مطابق ... تفصیل

لاہور( نیوزڈیسک )پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ سانحہ ساہیوال ریاستی ظلم کی بدترین مثال ہے،واقعہ میں ملوث افسران اور اہلکار کسی ہمدردی کے مستحق نہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی ایسی سرکاری بربریت کی قطعاًاجازت ... تفصیل

لاہور( نیوزڈیسک )پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے ساہیوال واقعہ کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک نہتے خاندان کا پولیس کے ہاتھوں قتل بدترین دہشتگردی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر و قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ... تفصیل