وزیراعظم عمران خان نے سندھ سے 2 ہندو لڑکیوں کے اغوا کا نوٹس لے لیا              برطانیہ ، پاکستانی ہائی کمیشن نے برطانوی شہریوں کیلئے ای ویزا کا اجراءشروع کر دیا              حکومت سندھ نے ایک بارپھرسرکاری ملازمتوں پرپابندی عائد کردی              مفتی تقی عثمانی حملہ: 6 افراد کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج              پشاور بس منصوبے کا افتتاح غیر معینہ مدت تک ملتوی              سابق وزیر اعظم شوکت عزیز کے وارنٹ گرفتار ی جاری              صدر ٹرمپ اور اتحادی افواج کا شام سے داعش کے مکمل خاتمے کا اعلان              ڈیم فنڈ: کینیڈا میں عمران خان کے دستخط شدہ 2 بلے 65 ہزار ڈالرز میں نیلام              یوم پاکستان ،مسلح افواج کی شاندار پریڈ ،ٹینکوں اور میزائلوں کی نمائش ،جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کا شاندار کرتب دکھا کر پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ              بھارت نے یسین ملک کی جماعت جموں کشمیر لبریشن فرنٹ پر پابندی لگادی       
تازہ تر ین

آئندہ 2سے 3 روز کے دوران موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی

اسلام آباد(نیو زڈیسک)محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دو سے تین روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا ، تفصیلات کےمطابق وسطی اور جنوبی پنجاب کے علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں اور دھند کے باعث ملتان خانیوال موٹروے بند کر دی گئی۔موٹروے پولیس کے ترجمان نے ڈرائیوروں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دو سے تین روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ بالائی علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ اور صبح کے اوقات میں کہر پڑنے کا امکان ہے۔پنجاب کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں بعض مقامات پر شدید دھند کا امکان ہے۔کل سب سے کم درجہ حرارت کالام میں منفی 10 ریکارڈ کیا گیا۔ کوئٹہ اور قلات میں منفی 06 ڈگری سینٹی گریڈ، مری میں منفی ایک، اسلام آباد، پشاور اور سرگودھا میں 3، لاہور میں 5 اور کراچی میں 11 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

مزید خبر یں

ملتان(نیوز ڈیسک)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ بھارت سفارت کاری کے ذریعے پاکستان کو تنہا کرنے کی کوشش کر رہا ہے، بھارت میں الیکشن تک اتار چڑھاو دکھائی دےگا، ہمیں مکار دشمن سے مکمل چوکنا رہنا ہے، ہم اپنا دفاع کریں گے ۔ میڈیا ... تفصیل

کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے 26 مارچ کو کراچی سے لاڑکانہ ٹرین مارچ کا اعلان کر دیا۔پیپلز پارٹی نے حکومت کے خلاف ٹرین مارچ کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔ ٹرین مارچ کا آغاز کراچی سے 26 مارچ کی صبح کیا ... تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہاہے کہ پاکستان نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کو اکھاڑ پھینکا ہے ، اب ترقی کی راستے پر گامزن ہے،ہمسایہ اور دیگر دوست ممالک خطے میں امن کے منتظر ہیں،وسط ایشیائی ریاستوں نے نوروز فیسٹیول کا ... تفصیل