کر اچی:مفتی تقی عثمانی کے قافلے پر فائرنگ ،2افراد جاں بحق              پاکستان پیپلز پارٹی کا نیشنل ایکشن پلان پر حکومتی بریفنگ کے بائیکاٹ کا فیصلہ              اٹک میں گھر کی چھت گرنے سے 6افراد جا ں بحق       
تازہ تر ین

چیف جسٹس آف پاکستان کا دورہ تُرکی تُرک کمپنی نے ڈیمز فنڈ کیلئے کتنے پیسے جمع کروا دیئے ؟ جانئے

اسلام آباد(نیو زڈیسک) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار استنبول پہنچ گئے۔ چیف جسٹس ثاقب نثار بین الاقوامی جوڈیشل کانفرنس میں شرکت کے لئے سرکاری دورے پر استنبول پہنچ گئے۔ چیف جسٹس لاہور ایئر پورٹ سے تُرکی روانہ ہوئے جہاں سے وہ سعودی عرب جائیں گے اور عمرہ ادا کرنے کے بعد 22 دسمبر کو واپس لاہور پہنچیں گے۔ اپنے دورے کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے ایک تُرک کمپنی کی چیئرپرسن نور گوکمین نے ملاقات کی۔سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق تُرک کمپنی کی چیئر پرسن نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کو ڈیمز فنڈ کے لیے 13 لاکھ 80 ہزار روپے کا عطیہ دیا۔ اطلاعات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار ریٹائرمنٹ کے بعد دیامر بھاشا مہمند ڈیمز کی فنڈ ریزنگ کے لئے امریکہ اور کینیڈا بھی جائیں گے۔یاد رہے کہ ملک بھر میں پانی کی قلت کو پورا کرنے کے لیے ڈیمز فنڈ قائم کیا گیا جس میں پاکستانیوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، یہی نہیں بلکہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اوورسیز پاکستانیوں سے ڈیم فنڈ میں حصہ ڈالنے کی اپیل کے بعد یہ سلسلہ مزید تیز ہو گیا ۔دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر کے لیے قائم کئے جانے والے وزیراعظم چیف جسٹس ڈیم فنڈ میں عطیات جمع کروانے کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ حال ہی میں ہاشو گروپ کے مالک اور پاکستان کے معروف بزنس مین صدر الدین ہاشوانی نے ڈیم فنڈ میں 60 کروڑ روپے کی کثیر رقم عطیہ کر دی۔دیامر بھاشا ڈیم اور مہمند ڈیم کی تعمیر کے لیے فنڈز جمع کرنے کے لیے بنک اکاؤنٹس مخصوص کیے گئے ہیں جس میں عطیے کی رقم جمع کروائی جا سکتی ہے۔

مزید خبر یں

استنبول (نیوزڈیسک)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ کرائسٹ چرچ واقعہ زیادہ خطرناک اور سرایت کرجانے والے موذی مرض کی موجودگی کی جھلک ہے،اسلاموفوبیا کے خلاف متحدہ محاذ تشکیل دیاجائے۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے او آئی سی کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ... تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)ملائیشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد خان نے کہا ہے کہ بدعنوانی کے حوالے سے بہت تشویش ہے، کرپشن کے خاتمے سے متعلق پاکستان ہمارے تجربات سے استفادہ کرسکتاہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور ان کے ملائیشین ہم منصب ڈاکٹر مہاتیر محمد ... تفصیل

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی نے نیشنل ایکشن پلان پر حکومتی بریفنگ کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا کہ بریفنگ دفتر خارجہ کے بجائے پارلیمنٹ میں دی جائے، عمران خان پارلیمنٹ کی بالا دستی ... تفصیل