برطانیہ ، پاکستانی ہائی کمیشن نے برطانوی شہریوں کیلئے ای ویزا کا اجراءشروع کر دیا              حکومت سندھ نے ایک بارپھرسرکاری ملازمتوں پرپابندی عائد کردی              مفتی تقی عثمانی حملہ: 6 افراد کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج              پشاور بس منصوبے کا افتتاح غیر معینہ مدت تک ملتوی              سابق وزیر اعظم شوکت عزیز کے وارنٹ گرفتار ی جاری              صدر ٹرمپ اور اتحادی افواج کا شام سے داعش کے مکمل خاتمے کا اعلان              ڈیم فنڈ: کینیڈا میں عمران خان کے دستخط شدہ 2 بلے 65 ہزار ڈالرز میں نیلام              یوم پاکستان ،مسلح افواج کی شاندار پریڈ ،ٹینکوں اور میزائلوں کی نمائش ،جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کا شاندار کرتب دکھا کر پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ              بھارت نے یسین ملک کی جماعت جموں کشمیر لبریشن فرنٹ پر پابندی لگادی       
تازہ تر ین

وہی ہوا جس کا خدشہ تھا ۔۔۔ راجہ بشارت کال لیک معاملے پر حکومت حرکت میں آ گئی، کیا ہونیوالا ہے ؟ دھماکے دار خبر آگئی

اسلام آباد(نیو زڈیسک) راجہ بشارت اور ایم ایس بے نظیر اسپتال کی فون کال کی آڈیو لیک ہونے کےبعد وفاقی حکومت بھی حرکت میں آ گئی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ وفاق،پنجاب اور کے پی کے ارکان کو خصوصی ہدایات دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ایک وزیر کے کسی دوسری وزارت میں براہ راست بات کرنے پر پابندی لگائی جا سکتی ہے۔تحفظات یا شکایات کی صورت میں افسروں کی بجائے متعلقہ وزیر کو آگاہ کیا جائے گا۔جس کے بعد حکومت فیصلہ کرے گی کہ شکایت کا ازالہ کیسے کرنا ہے۔دوسری وزارتوں کے افسروں سے بات پر پابندی کا مقصد غلط فہمی سے بچنا ہے۔واضح رہے کہ آج صبح صوبائی وزیر قانون اور ایم ایس بے نظیر اسپتال کی فون کال لیک ہونے کے بعد مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کی بیٹی ڈاکٹر اریبہ عباسی نے استعفیٰ دے دیا۔سیکریٹری صحت پنجاب کو بھیجے گئے استعفے میں انہوں نے ایم ایس بے نظیر بھٹو اسپتال ڈاکٹرطارق نیازی پر پی ٹی آئی سے روابط کا الزام عائد کرتے ہوئے لکھا کہ ڈاکٹرطارق نیازی ان کے خلاف انتقامی کارروائی کررہے ہیں۔استعفیٰ میں ڈاکٹر اریبہ عباسی کی جانب سے لکھا گیا کہ وہ 13 ستمبر2017ء کو بے نظیر اسپتال میں بطور میڈیکل افسر تعینات ہوئیں، 2 ماہ ایمرجنسی میں کام کرنے کے بعد انہیں پیتھالوجی ڈیپارٹمنٹ میں بھیجا گیا جہاں سے 3 ماہ بعد ان کا تبادلہ اسکن ڈیپارٹمنٹ میں کردیا گیا۔انہوں نے کہا کہ وہ پوری دلجمعی سے کام کر رہی تھیں کہ 4 دسمبر کو ڈاکٹر طارق نیازی کی جانب سے صرف ان کے ٹرانسفرکا لیٹر ایشو کرتے ہوئے انہیں ایمرجنسی میں تعینات کردیا گیا۔ درخواست کرنے کے باوجود طارق نیازی نے انہیں اسکن ڈیپارٹمنٹ میں ہی رکھنے سے انکار کردیا جبکہ وہ پوری محنت اور لگن سے کام کر رہی تھیں۔ڈاکٹر اریبہ عباسی نے مزید کہا کہ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ طارق نیازی پہلے دن سے ہی میرے والد حنیف عباسی کی وجہ سے انتقامی کارروائی کا نشانہ بنا رہے ہیں، ایسی صورت میں میرے کیرئیر کے لیے یہی بہتر ہے کہ میں ان کی سپرویژن میں کام نہ کروں اور استعفیٰ دے دوں۔یاد رہے کہ صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کی جانب سے لیڈی ڈاکٹر کا تبادلہ نہ کرنے پر بے نظیراسپتال کے ایم ایس کو دھمکی دینے والی فون کالز کی آڈیو وائرل ہو گئی۔ فون کالز کے مطابق صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے اپنے سیاسی حریف کی بیٹی لیڈی ڈاکٹر’’اریبہ عباسی‘‘ کا تبادلہ ایمرجنسی سے سکن ڈیپارٹمنٹ میں کروانا چاہتے تھے اس کے مطابق اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر طارق نیازی نے صوبائی وزیر کو شائستگی سے بتایا کہ ان کے پاس ڈاکٹرز کی کمی ہے اور ایمرجنسی میں چند دن ڈیوٹی کرنے کے بعد انہیں تبدیل کردیا جائے گا اس پر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ اگر مذکورہ ڈاکٹر کو سکن سیکشن میں نہ بھیجا گیا تو ہم پر اُنگلی اُٹھے گی کہ ہم سیاسی مخالفت کررہے ہیں اور ان کا تبادلہ سیاسی سطح پر ہوا ہے جس پر ڈاکٹر نیازی نے کہا کہ اسپتال کے اندر کے معاملات وہ خود چلاتے ہیں ، اس کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں جس پر صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت جوش میں آگئے اور انہیں دھمکی آمیز لہجے میں کہا کہ اگر ڈاکٹر اریبہ کا تبادلہ سکن سیکشن میں نہ ہوا تو آپ کی چُھٹی ہو جائے گی۔

مزید خبر یں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)یوم پاکستان کے موقع پر سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ وطن عزیز کی سلامتی اور خود مختاری کے لیے ہر قربانی دیں گے۔یوم پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں آصف علی ... تفصیل

لاہور ( نیوز ڈیسک) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ پاکستان عالم اسلام کا دھڑکتا ہوا دل ہے ،مدینہ کی ریاست کے بعد دنیا میں پاکستان دوسری ریاست ہے جو کلمہ طیبہ کی بنیاد پر قائم ہوئی ، پاکستان کے آئین میں ... تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ یوم پاکستان اس بات کی یاد دلاتا ہے کہ ہم نے یہ ملک عظیم مقاصد کے حصول کے لیے حاصل کیا، ہمیں اس منزل ... تفصیل