دفترخارجہ کانیوزی لینڈ سانحے میں شہید ہونے والے 4 افراد کے ورثا کے لئے ویزہ کی سہولت کا اعلان              پیپلزپارٹی نے رابطہ عوام مہم شروع کرنے کا اعلان کردیا              سابق وفاقی وزیر کامران مائیکل پر سفری پابندی عائد              سینیٹ کمیٹی: سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان میں آنے والے اخراجات کی تفصیلات طلب              سانحہ نیوزی لینڈ : شہید پاکستانیوں کی تعداد 6 ہوگئی              پاک فوج نے بھارت کاجاسوس ڈرون مار گرایا              شیخ رشید کا وزیر اعظم کی جانب سے مزدوروں کےلئے تین ، تین ہزار روپے انعام کا اعلان              کرائسٹ چرچ مساجد پر حملہ کرنے والا انتہا پسند عدالت میں پیش،قتل کا الزام عائد              آصف زرداری نے میگا منی لانڈرنگ کیس کی اسلام آباد منتقلی کا فیصلہ چیلنج کردیا       
تازہ تر ین

سارے خدشات دور ! کیمرہ مین پر تشدد ، نواز شریف نے بالآخر بڑا اعلان کردیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)نیب ریفرنس کے سلسلے میں احتساب عدالت میں پیشی کے بعد اسلام آباد بار کونسل کے دفتر میں صحافیوں سے گفتگو کے موقع پر نواز شریف نے صحافیوں کو اعتماد میں لیتے ہوئے کہا کہ میری شخصیت اور مزاج سے آپ اچھی طرح واقف ہیں اور کل کے واقعے پر جتنا دکھ آپ لوگوں کو ہے اتنا مجھے بھی ہے۔نواز شریف نے کہا کہ انہیں افسوس ہے کہ اس ایشو پر صحافیوں سے گفتگو کرنی پڑ رہی ہے اور یہ موقع کبھی بھی نہیں آنا چاہیے تھا۔گذشتہ روز پیش آنے والے واقعے کی تفصیل بتاتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ میں اسمبلی سے باہر آ رہا تھا تو گارڈ شکور میرے آگے آگے تھا اور راستہ بنانے کے لیے لوگوں کو ہٹا رہا تھا۔نواز شریف کے مطابق ہم گاڑی کے پاس آئے تو گارڈ شکور نے کیمرا مین واجد علی کو بھی دھکا دیا لیکن جس طرح گارڈ نے دھکا دیا مجھے اس پر اعتراض تھا کیونکہ کسی کو راستہ دینے کا یہ طریقہ نہیں ہے۔سابق وزیراعظم نے مزید بتایا کہ اس موقع پر مذکورہ کیمرہ مین نے اپنا کیمرہ گارڈ شکور کے ماتھے پر دے مارا اور گارڈ کا ماتھا زخمی ہوا اور خون بھی نکلا۔نواز شریف نے بتایا کہ میں نے کہا یہاں سے نکلیں کسی ری ایکشن کی ضرورت نہیں ہے لیکن اس کے بعد کیا ہوا مجھے علم نہیں۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ یہ حرکت گارڈز نے کی ہے تو بدنامی تو میری ہوئی ہے لیکن میں کبھی نہیں چاہتا تھا کہ یہ لمحہ آتا اور مجھے شرمندگی اٹھانی پڑتی۔نواز شریف نے اس واقعے کو حتمی نتیجے تک پہنچانے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ میں محاسبہ بھی کروں گا اور ایکشن بھی لوں گا۔

مزید خبر یں

کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئررہنمااور سابق قائد حزب اختلاف سید خورشیداحمد شاہ نے کہاہے کہ ایسا لگتا ہے ملک میں کوئی جمہوریت نہیں جس کو چاہو پکڑو بعد میں پوچھا جائے گا۔سیاست دانوں کو صرف جمہوریت اور حق حکمرانی مانگنے کی سزا دی جارہی ہے،راولپنڈی ... تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات عمر چیمہ نے کہا ہے کہ نواز شریف کی صحت کی فکر ہوتی تو نون لیگی اس پر سیاست نہ کرتے۔ایک بیان میں عمر چیمہ نے کہاکہ نواز شریف کی بیماری کو لے کر شہباز ... تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نیر بخاری نے آئی آر آئی سروے پر رد عمل کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خود ساختہ اور من پسند سروے حکمرانوں کی عوام دشمنی پر پردہ ڈالنے کی ناکام کوشش ہے۔ایک بیان میں نیر بخاری ... تفصیل