کھیل کے میدان سے افسوسناک خبر اہم ترین عہدیدار نے تنگ آکر استعفیٰ دیدیا              قطر جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی پاکستانی پروفیشنلز اور ہنرمند افراد متوجہ ہوں، پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی              یو اے ای میں رہائش پذیر پاکستانیوں کیلئے دھماکے دار خبر آگئی ، عام تعطیل کا اعلان کردیاگیا              سیاحوں کی بس میں دھماکہ ، ہلاکتیں ، متعدد زخمی ، افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ؟ جانئے              پارسل بھیجنا ہو تو دورنہ جائیں، اب ڈاکخانے کا عملہ ہی گھر بلا لیں ایسی سہولت متعارف جان کرآپ بھی دانتوں تلے انگلیاں دبا لینگے              باکمال لوگ ، لاجواب سروس کے شاندار اقدام نے شہریوں کے دل جیت لیئے ،جان کر آپ بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے              اہم ترین ساہم ترین سیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئےیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئے              خوفناک حادثے نے سب کو رُلادیا ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ،ہر طرف چیخ وپکار       
تازہ تر ین

راجہ بشارت مشکل میں پھنس گئے ، نوٹس جاری ، اب بچنامشکل

اسلام آباد(نیو زڈیسک)وزیرقانون پنجاب راجہ بشارت کی نا اہلی سے متعلق درخواست پر سماعت سے متعلق خبر سامنے آئی ہے کہ عدالت نے وزیرقانون پنجاب راجہ بشارت کی نا اہلی سے متعلق درخواست کا قابل سماعت قرار دے دیا ہے اور فریقین کو نوٹس بھی جاری کر دئیے گئے ہیں۔درخواست گزار سیمل راجہ نے راجہ بشارت کی نا اہلی کی درخواست دائر کی تھی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ راجہ بشارت نے اپنی منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد اور مالیت کا چھپایا۔بیرون ملک کیے جانے والے دوروں پر ہونے والے اخراجات کی تفصیل کو بھی چھپایا۔عدالت نے کیس کی سماعت 2 ہفتے تک ملتوی کر دی۔اس سے قبل ماہ ستمبر میں سابق رکن اسمبلی سیمل راجہ کی جانب سے صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کے خلاف ہتک عزت کا استغاثہ دائرکیا گیا تھا،استغاثہ ایڈیشنل سیشن جج حفیظ الرحمان خان کی عدالت میں دائر کیا گیا۔سابق رکن اسمبلی سیمل راجہ اور گواہان نے فاضل عدالت کے روبرو اپنے بیانات قلمبند کروائے۔ سیمل راجہ کا کہنا تھا کہ راجہ بشارت کی طرف سے فیملی کورٹ میں دائر جواب دعوی میں میرے خلاف انتہائی نازیبا زبان کا استعمال کیا گیا جس سے میری ساکھ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا۔ صوبائی وزیر قانون اپنے جرم ، جھوٹ کو چھپانے کے لیے میری اور میرے خاندان کی کردار کشی کروا رہے ہیں۔راجہ بشارت اور ان کے حواری گزشتہ ڈیڑھ سال سے میڈیا اور سوشل میڈیا پر میری اور میرے خاندان کی کردار کشی کر رہے ہیں۔ سیمل راجہ کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار قوم کے مسیحا ہیں ۔ میری پہچان واپس دلوانے کے لیے چیف جسٹس آف پاکستان کی مشکور ہوں، سیمل راجہ نے استدعا کی کہ میرے بارے میں جھوٹ پر مبنی پراپیگنڈہ کر کے میری ساکھ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچانے پر صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کو 499/500 کے تحت سزا دی جائے ۔

مزید خبر یں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے وزیراعلیٰ کو ساہیوال پہنچنے کی ہدایت کر دی ہے ، حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں گے اگر سی ٹی ڈی کاموقف درست نہیں ہوا تو انکے خلاف قانون کے مطابق ... تفصیل

لاہور( نیوزڈیسک )پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ سانحہ ساہیوال ریاستی ظلم کی بدترین مثال ہے،واقعہ میں ملوث افسران اور اہلکار کسی ہمدردی کے مستحق نہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی ایسی سرکاری بربریت کی قطعاًاجازت ... تفصیل

لاہور( نیوزڈیسک )پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے ساہیوال واقعہ کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک نہتے خاندان کا پولیس کے ہاتھوں قتل بدترین دہشتگردی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر و قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ... تفصیل