وزیراعظم عمران خان نے سندھ سے 2 ہندو لڑکیوں کے اغوا کا نوٹس لے لیا              برطانیہ ، پاکستانی ہائی کمیشن نے برطانوی شہریوں کیلئے ای ویزا کا اجراءشروع کر دیا              حکومت سندھ نے ایک بارپھرسرکاری ملازمتوں پرپابندی عائد کردی              مفتی تقی عثمانی حملہ: 6 افراد کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج              پشاور بس منصوبے کا افتتاح غیر معینہ مدت تک ملتوی              سابق وزیر اعظم شوکت عزیز کے وارنٹ گرفتار ی جاری              صدر ٹرمپ اور اتحادی افواج کا شام سے داعش کے مکمل خاتمے کا اعلان              ڈیم فنڈ: کینیڈا میں عمران خان کے دستخط شدہ 2 بلے 65 ہزار ڈالرز میں نیلام              یوم پاکستان ،مسلح افواج کی شاندار پریڈ ،ٹینکوں اور میزائلوں کی نمائش ،جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کا شاندار کرتب دکھا کر پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ              بھارت نے یسین ملک کی جماعت جموں کشمیر لبریشن فرنٹ پر پابندی لگادی       
تازہ تر ین

موسم کیسا رہے گا؟ ٹھنڈی ہوائیں چلنا شروع،محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجادی

اسلام آباد(نیو زڈیسک) ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم آج بھی سرد اورخشک رہے گا، بالائی علاقوں میں پارہ منفی گیارہ ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے کاامکان ہے۔تفصیلات کے مطابق ملک میں سردی نے ڈیرے جما لیے، بالائی علاقوں میں خون جما دینے والی سرد ہواؤں نے لوگوں کو گھروں میں رہنے پر مبجور کردیا، اسکردو میں پارہ منفی گیارہ ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نےآئندہ چوبیس گھنٹوں میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، کوئٹہ، قلات، بارکھان، لاہور، ملتان، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور، ڈی آئی خان سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بالائی علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا، پنجاب کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں بعض مقامات پر صبح کے اقات میں شدید دھند کا امکان ہے۔کوئٹہ کی ٹھنڈی ہواؤں نے کراچی کا رخ کرلیا، سردی کی شدت میں اضافہدوسری جانب شہرِقائد کے باسی کڑاکے کی سردی سے بچنے کے لیے تیار ہوجائیں، کوئٹہ کی ٹھنڈی ہواؤں کے اثرات کراچی بھی پہنچیں گے، محکمہ موسمیات نے دو روز تک تیز ہوائیں چلنے کی پیش گوئی کررکھی ہے۔کراچی سے کشمیر تک سردی رنگ جمانے لگی ہے، یخ بستہ ہواؤں نے ملک کے دیگر علاقوں کی طرح بلوچستان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس کے سبب شہرقائد میں بھی ٹھنڈی ہوائیں چلنا شروع ہوگئی ہیں۔

مزید خبر یں

ملتان(نیوز ڈیسک)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ بھارت سفارت کاری کے ذریعے پاکستان کو تنہا کرنے کی کوشش کر رہا ہے، بھارت میں الیکشن تک اتار چڑھاو دکھائی دےگا، ہمیں مکار دشمن سے مکمل چوکنا رہنا ہے، ہم اپنا دفاع کریں گے ۔ میڈیا ... تفصیل

کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے 26 مارچ کو کراچی سے لاڑکانہ ٹرین مارچ کا اعلان کر دیا۔پیپلز پارٹی نے حکومت کے خلاف ٹرین مارچ کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔ ٹرین مارچ کا آغاز کراچی سے 26 مارچ کی صبح کیا ... تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہاہے کہ پاکستان نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کو اکھاڑ پھینکا ہے ، اب ترقی کی راستے پر گامزن ہے،ہمسایہ اور دیگر دوست ممالک خطے میں امن کے منتظر ہیں،وسط ایشیائی ریاستوں نے نوروز فیسٹیول کا ... تفصیل