لورالائی میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن ،کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا اہم کمانڈر 4ساتھیوں سمیت ہلاک              حکومت کا شہبازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کےفیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ              وزیر پٹرولیم نے گیس کی قیمتوں میں مزید اضافے کا عندیہ دے دیا              پاکستان نے غیرملکی سیاحوں کے ویزے کیلئے این اوسی کی شرط ختم کردی              منی لانڈرنگ کیس منتقلی کیخلاف اپیل، آصف زرداری کو جواب الجواب جمع کرانے کا حکم              لاہور ہائیکورٹ کا شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے خارج کر نے کا حکم              سپریم کورٹ نے نواز شریف کی درخواست ضمانت منظور کر لی       
تازہ تر ین

کیمرہ مین پر تشدد۔۔۔۔ نواز شریف کے 2 گارڈزعدالت پیش ہوتے ہی بڑی خبر آگئی

اسلام آباد(نیو زڈیسک)نجی ٹی وی کے کیمرا مین واجد علی شاہ پر تشدد کرنے والے 2 سیکیورٹی گارڈز کو عدالت میں پیش کر دیا گیا۔واضح رہے کہ گذشتہ روز نجی ٹی وی سے وابستہ کیمرہ مین واجد علی، نواز شریف کی پارلیمنٹ سے روانگی کی فوٹیج بنا رہا تھا کہ سابق وزیراعظم کے گارڈز نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا، جسے بے ہوشی کی حالت میں پمز اسپتال منتقل کیا گیا۔واقعے کے بعد صحافیوں نے پارلیمنٹ کے گیٹ نمبر ایک پر احتجاجی دھرنا دے کر بلاک کردیا جبکہ تشدد کرنے والے ایک گارڈ کو پکڑ کر پارلیمنٹ کی سیکیورٹی کے حوالے بھی گیا گیا، تاہم دوسرا گارڈ فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔دوسری جانب متاثرہ کیمرہ مین کی درخواست پر اسلام آباد کے تھانہ سیکرٹریٹ میں واقعے کا مقدمے بھی درج کرلیا گیا ہے، جس میں نواز شریف کے 3 سیکیورٹی گارڈز کو نامزد کیا گیا ہے۔نواز شریف کے 2 گارڈز محسن اور منصف کو جوڈیشل مجسٹریٹ ثاقب جواد کی عدالت میں پیش کیا گیا۔تاہم، نواز شریف کے سیکیورٹی انچارج شکور کو ابھی تک پولیس نے گرفتار نہیں کیا ہے۔عدالت نے دو گرفتار گارڈز کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا۔دوسری جانب شکور کی ضمانت قبل ازوقت گرفتاری جب کہ محسن اور منصف کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستیں بھی دائر کر دی گئی ہیں۔نواز شریف نے بھی اپنے گارڈز کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے کیمرہ مین پر تشدد کے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا اور قانون کے مطابق کارروائی کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے

مزید خبر یں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی کابینہ نے نئی سول ایو ی ایشن پالیسی ،تمام بین الاقوامی ائیر لائنز کے ساتھ معاہدوں کے جائزے ، 10 رکنی گروبندھک کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری اور سی ڈی اے اور ایل ڈی اے کو شہر نہ پھیلانے کی ہدایت کی ... تفصیل

لاہور ( نیوز ڈیسک) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و پاکستان مسلم لیگ (ن ) کے صدر محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم نے عدالتوں کے فیصلوں کا ہمیشہ احترام کیا ہے ،محمد نواز شریف کی ضمانت پر اللہ تعالی کا شکر ادا ... تفصیل

حیدرآباد(نیوز ڈیسک) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں کراچی سے روانہ ہونے والا کاروان بھٹو شہر حیدر آباد پہنچ گیاہے۔کوٹری پہنچنے پر ٹرین مارچ سے خطاب میں بلاول بھٹو نے کہا کہ کسی کو اپنے مستقبل کا فیصلہ نہیں کرنے دیں گے۔ہم اپنے مستقبل ... تفصیل