پاکستان نے غیرملکی سیاحوں کے ویزے کیلئے این اوسی کی شرط ختم کردی              منی لانڈرنگ کیس منتقلی کیخلاف اپیل، آصف زرداری کو جواب الجواب جمع کرانے کا حکم              لاہور ہائیکورٹ کا شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے خارج کر نے کا حکم              سپریم کورٹ نے نواز شریف کی درخواست ضمانت منظور کر لی       
تازہ تر ین

وزیرِ اعظم عمران خان نےصحافی پر تشدد کے واقعے کا نوٹس لے لیا،کیا ہونیوالا ہے ؟ دھماکے دار خبر آگئی

اسلام آباد(نیو ز ڈیسک) وزیرِ اعظم عمران خان نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافی پر تشدد کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے صحافیوں پر تشدد نا قابلِ قبول قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان نے صحافی پر تشدد کے واقعے کا نوٹس لے لیا، وزیرِ اعظم نے کہا کہ صحافیوں پر تشدد کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔حکومت میڈیا ورکرز کا تحفظ یقینی بنائے گی۔پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر نواز شریف کےگارڈز نے صحافیوں پر تشدد کیا تھا، اس واقعے پر وزیرِ اعظم عمران خان کو بریفنگ دی گئی۔وزیرِ اعظم عمران خان نے اجلاس میں کہا کہ حکومت میڈیا ورکرز کا تحفظ یقینی بنائے گی۔ انھوں نے شہریار آفریدی اور معاونِ خصوصی افتخار درّانی کو معاملات دیکھنے کی ہدایت کردی۔افتخار درانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے کیمرا مین کے معاملے پر صفائی کی بجائے جھوٹ بولا ہے، نواز شریف سے سچ کی توقع نہیں رکھ سکتے۔معاونِ خصوصی نے کہا کہ وزیرِ اعظم خود اس معاملے کا جائزہ لے رہے ہیں، وزیرِ اعظم کی ہدایت پر خود کیمرا مین کی عیادت کے لیے اسپتال آیا۔

مزید خبر یں

لاہور (نیوز ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دیدیا ۔ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس ملک شہزاد احمد خان اور جسٹس وقاص رﺅف مرزا پر ... تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)اسلام آباد ہائی کورٹ نے جعلی بنک اکاونٹس اور میگا منی لانڈرنگ کیس میں سابق وزیر اعلیٰ سید قائم علی شاہ کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی۔سابق وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست ... تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان تمہارے پاس نیب ہے تو بلاول بھٹو پاس کے عوام ہیں۔ ایک بیان میں ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہاکہ آج پھر دنیا دیکھے گی ،عوام کی طاقت کس کے ... تفصیل