لورالائی میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن ،کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا اہم کمانڈر 4ساتھیوں سمیت ہلاک              حکومت کا شہبازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کےفیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ              وزیر پٹرولیم نے گیس کی قیمتوں میں مزید اضافے کا عندیہ دے دیا              پاکستان نے غیرملکی سیاحوں کے ویزے کیلئے این اوسی کی شرط ختم کردی              منی لانڈرنگ کیس منتقلی کیخلاف اپیل، آصف زرداری کو جواب الجواب جمع کرانے کا حکم              لاہور ہائیکورٹ کا شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے خارج کر نے کا حکم              سپریم کورٹ نے نواز شریف کی درخواست ضمانت منظور کر لی       
تازہ تر ین

پاکستانیوں کیلئے تشویشناک خبر آگئی کمسن مغوی بہن بھائی کی لاشیں برآمد،خاتون سمیت4ملزمان گرفتار

اسلام آباد(نیو زڈیسک)شیخوپورہ سے لاپتا ہونے والے دو کم سن بچوں کی لاشیں برآمد کرلی گئی ہیں، پولیس نے ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق شیخوپورہ کے رہائشی سے تین سال قبل منگنی توڑنے کا بدلہ سابق منگیتر نے اس کے دو کمسن بچوں کو قتل کر کے نکالا۔ ملزمہ نے اپنے ساتھیوں کی مدد سے بچوں کو گھر کے قریب سے اغوا کیا اور بعد ازاں قتل کردیا۔ اندوہناک واردات میں مقتول بچوں کا ماموں بھی شامل تھا، جسے تفتیش شروع ہونے پر گرفتار کیا گیا۔ ماموں نے بچوں کو اغوا کرنے میں مدد فراہم کی۔پولیس کے مطابق ملزمان بچوں کی لاشوں کو راجپا نالے میں پھینک کر آرہے تھے کہ انہیں رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔ ڈاکٹرز کے مطابق دونوں بچوں کو گلا دبا کر قتل کیا گیا۔ بچوں کی لاشوں کی تلاش جاری ہے۔گرفتار ہونے والوں میں خاتون نبیلہ بی بی بھی شامل ہیں، جو مقتول بچوں کے والد کی سابق منگیتر تھی۔ ملزمان متاثرہ خاندان کے رشتے دار بھی ہیں۔ گرفتار ملزمان کو ڈکی تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس کا مزید کہنا ہے کہ بچوں کو فیروز وٹواں کے علاقے سے اغوا کیا گیا تھا۔ دونوں بچے دو سالہ خدیجہ اور تین سالہ توحید جڑانوالا میں اپنے ننھیال آئے ہوئے تھے۔واضح رہے کہ دونوں بہن بھائی ٹافیاں لینے گھر سے نکلے اور پھر کبھی گھر لوٹ نہ سکے۔ بہن بھائی کے لاپتا ہونے پر گھر والوں نے بچوں کی تلاش شروع کی مگرناکام رہے، بچوں کی تلاش کیلئے مقامی مسجد میں اعلانات بھی کروائے تاہم بچوں کا کچھ پتا نہ چل سکا۔

مزید خبر یں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی کابینہ نے نئی سول ایو ی ایشن پالیسی ،تمام بین الاقوامی ائیر لائنز کے ساتھ معاہدوں کے جائزے ، 10 رکنی گروبندھک کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری اور سی ڈی اے اور ایل ڈی اے کو شہر نہ پھیلانے کی ہدایت کی ... تفصیل

لاہور ( نیوز ڈیسک) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و پاکستان مسلم لیگ (ن ) کے صدر محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم نے عدالتوں کے فیصلوں کا ہمیشہ احترام کیا ہے ،محمد نواز شریف کی ضمانت پر اللہ تعالی کا شکر ادا ... تفصیل

حیدرآباد(نیوز ڈیسک) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں کراچی سے روانہ ہونے والا کاروان بھٹو شہر حیدر آباد پہنچ گیاہے۔کوٹری پہنچنے پر ٹرین مارچ سے خطاب میں بلاول بھٹو نے کہا کہ کسی کو اپنے مستقبل کا فیصلہ نہیں کرنے دیں گے۔ہم اپنے مستقبل ... تفصیل