وزیراعظم عمران خان نے سندھ سے 2 ہندو لڑکیوں کے اغوا کا نوٹس لے لیا              برطانیہ ، پاکستانی ہائی کمیشن نے برطانوی شہریوں کیلئے ای ویزا کا اجراءشروع کر دیا              حکومت سندھ نے ایک بارپھرسرکاری ملازمتوں پرپابندی عائد کردی              مفتی تقی عثمانی حملہ: 6 افراد کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج              پشاور بس منصوبے کا افتتاح غیر معینہ مدت تک ملتوی              سابق وزیر اعظم شوکت عزیز کے وارنٹ گرفتار ی جاری              صدر ٹرمپ اور اتحادی افواج کا شام سے داعش کے مکمل خاتمے کا اعلان              ڈیم فنڈ: کینیڈا میں عمران خان کے دستخط شدہ 2 بلے 65 ہزار ڈالرز میں نیلام              یوم پاکستان ،مسلح افواج کی شاندار پریڈ ،ٹینکوں اور میزائلوں کی نمائش ،جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کا شاندار کرتب دکھا کر پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ              بھارت نے یسین ملک کی جماعت جموں کشمیر لبریشن فرنٹ پر پابندی لگادی       
تازہ تر ین

پسند کی شادی پر خون کی ہولی ، جانی نقصان ہوگیا ،افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ؟ جانئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) راجن پور تھانہ سٹی کے علاقے میں پسند کی شادی کرنے پر لڑکی کے بھائیوں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا‘فائرنگ کرنے کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔ راجن پور کے نواحی علاقے کوٹلہ گانموں میں 10 ماہ قبل پسند کی شادی کرنے والے لڑکی کے بھائیوں نے فائرنگ کر دی جس سے ایک شخص جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیاجبکہ لڑکی اپنی جان بچا کر موقع سے فرار ہو گئی پولیس کے مطابق جاوید نے 10ماہ قبل اپنی رشتہ دار لڑکی سے بھاگ کر شادی کی تھی، لڑکی کے بھائیوں نے جاوید کے گھر آکر فائرنگ کر دی‘فائرنگ سے جاوید کا بھائی جاں بحق ہوا ہے جبکہ جاوید زخمی ہوگیاملزمان فائرنگ کرکے موقع سے فرار ہو گئے، لاش اور زخمی کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے۔ زخمی جاوید کی حالت تشویشناک ہے، ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس ٹیم روانہ کر دی گئی ہے.دوسری جانب حیدرآباد میں نوجوان کو بہیمانہ طریقہ سے قتل کر دیا گیا، 16 دسمبر کو گھر سے نکلنے کے بعد لاپتہ ہونے والے نوجوان کی لاش پولیس نے اولڈ پاور ہاؤس کے علاقے میں ایک گھر میں پانی کے خالی ٹینک سے برآمد کر لی. پولیس کے مطابق 25 سالہ احسن جمیل کی گمشدگی کی رپورٹ پنیاری پولیس اسٹیش میں 16 دسمبر کو درج کروائی گئی تھی۔ گزشتہ روز حیدرآباد میں اولڈ پاور ہاؤس کے علاقے میں واقع ایک گھر کی پانی کے خالی ٹینک سے نوجوان احسن جمیل کی جلی ہوئی لاش برآمد کی گئی ہےپولیس ذرائع کے مطابق احسن جمیل کے ایک دوست کی نشاندہی پر لاش برآمد کی گئی جسے پولیس نے حراست میں لیا ہوا ہے اور اس سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہے، جس کی وجہ سے پولیس ابھی مزید تفصیلات فراہم نہیں کر رہی. مقتول کے ورثاءکا دعویٰ ہے کہ احسن جمیل کی بازیابی کے لیے 3لاکھ روپے تاوان کی رقم بھی ادا کی گئی تھی۔

مزید خبر یں

ملتان(نیوز ڈیسک)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ بھارت سفارت کاری کے ذریعے پاکستان کو تنہا کرنے کی کوشش کر رہا ہے، بھارت میں الیکشن تک اتار چڑھاو دکھائی دےگا، ہمیں مکار دشمن سے مکمل چوکنا رہنا ہے، ہم اپنا دفاع کریں گے ۔ میڈیا ... تفصیل

کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے 26 مارچ کو کراچی سے لاڑکانہ ٹرین مارچ کا اعلان کر دیا۔پیپلز پارٹی نے حکومت کے خلاف ٹرین مارچ کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔ ٹرین مارچ کا آغاز کراچی سے 26 مارچ کی صبح کیا ... تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہاہے کہ پاکستان نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کو اکھاڑ پھینکا ہے ، اب ترقی کی راستے پر گامزن ہے،ہمسایہ اور دیگر دوست ممالک خطے میں امن کے منتظر ہیں،وسط ایشیائی ریاستوں نے نوروز فیسٹیول کا ... تفصیل