خلیل اور اس کا خاندان بے گناہ ہے، جے آئی ٹی کی ابتدائی رپورٹ میں سی ٹی ڈی افسران قتل کے ذمہ دار قرار              نیواسلام آباد ائیر پورٹ سی اے اے سے لیکر پی آئی اے کو دینے کا فیصلہ              پاکستان اور یو اے ای کے درمیان 3 ارب ڈالر قرض کیلئے معاہدہ طے پاگیا              مقبوضہ کشمیر‘ بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں دو اور کشمیری نوجوان شہید              کھیل کے میدان سے افسوسناک خبر اہم ترین عہدیدار نے تنگ آکر استعفیٰ دیدیا              قطر جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی پاکستانی پروفیشنلز اور ہنرمند افراد متوجہ ہوں، پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی              یو اے ای میں رہائش پذیر پاکستانیوں کیلئے دھماکے دار خبر آگئی ، عام تعطیل کا اعلان کردیاگیا              سیاحوں کی بس میں دھماکہ ، ہلاکتیں ، متعدد زخمی ، افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ؟ جانئے              پارسل بھیجنا ہو تو دورنہ جائیں، اب ڈاکخانے کا عملہ ہی گھر بلا لیں ایسی سہولت متعارف جان کرآپ بھی دانتوں تلے انگلیاں دبا لینگے              باکمال لوگ ، لاجواب سروس کے شاندار اقدام نے شہریوں کے دل جیت لیئے ،جان کر آپ بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے              اہم ترین ساہم ترین سیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئےیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئے              خوفناک حادثے نے سب کو رُلادیا ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ،ہر طرف چیخ وپکار       
تازہ تر ین

ملائیشیا کی ایک خاتون پشاور کے رہائشی نوجوان کی محبت میں گرفتار ہو کر پاکستان پہنچ گئی اور شادی کی تیاری شروع کر دی

اسلام آباد(نیو زڈیسک) سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بُک نے ایک اور جوڑی بنا دی۔ ملائیشیا کی ایک خاتون پشاور کے رہائشی نوجوان کی محبت میں گرفتار ہو کر پاکستان پہنچ گئی اور شادی کی تیاری شروع کر دی۔ تفصیلات کے مطابق نور فضیحہ نامی ملائشین خاتون نے پشاور آ کر قاسم علی شاہ سے شادی کی تیاری شروع کر دی ہے۔ نور فضیحہ کے والد شانگلہ کے رہائشی تھے اور والدہ ملائشین تھیں۔نور اور قاسم کا ایک دوسرے سے کچھ عرصہ قبل فیس بُک پر رابطہ ہوا، دونوں نے ایک ساتھ مل کر آن لائن بزنس بھی کیا تھا۔ چونکہ نور فضیحہ کے والد شانگلہ سے تعلق رکھتے تھے اس لئے نور پشتو، انگلش اور مالائی زبان پر عبور رکھتی ہے۔ اس سے قبل ایک میکسیکن خاتون پاکستانی نوجوان کی محبت میں گرفتار ہو کر پاکستان پہنچ گئی تھی۔میکسیکن خاتون کی سوشل میڈیا پر پاکستانی نوجوان سے دوستی ہوئی،جس کے بعد دونوں کی دوستی پیار میں بدل گئی اور دونوں نے شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔اپنی محبت کے ہاتھوں مجبور ہو کر میکسیکن خاتون ساہیوال پہنچ گئی اور اسلام قبول کرنے کے بعد ساہیوال کے رہائشی ساجد کے ساتھ نکاح کر لیا۔ ساجد کی شادی میں رشتہ داروں اور قریبی دوستوں نے شرکت کی جنہوں نے نو بیاہتا جوڑے کو نئی زندگی شروع کرنے پر خوب دعائیں دیں۔ سوشل میڈیا نے ایک پاکستانی دوشیزہ کو اس کے دلہے سے ملا دیا اور چینی نوجوان پاکستانی دوشیزہ کو بیاہ لے گیا۔اس سے قبل قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر مجیب الرحمان کی امریکی خاتون بریٹنی سے سوشل میڈیا پر دوستی ہوئی جس کے بعد دونوں نے شادی کا فیصلہ کیا اور بریٹنی پاکستان پہنچ کر رشتہ ازدواج میں بندھ گئی ۔ واضح رہے کہ گذشتہ ماہ بھی 21 سالہ کاشف کی محبت میں مبتلا 41 سالہ امریکی خاتون نے اپنا گھر بار اور ملک چھوڑا اور پاکستان پہنچ کر نہ صرف اسلام قبول کیا بلکہ کاشف سے شادی بھی کر لی۔جس کے بعد امریکہ کی ایک اور خاتون لاہور کے رہائشی لڑکے کی محبت میں گرفتار ہو کر پاکستان پہنچی۔23 سالہ محسن اور 19 سالہ ماریہ انجیلا کی سوشل میڈیا سائٹ انسٹا گرام پر دوستی ہوئی، لیکن کچھ ہی عرصے کے بعد یہ دوستی پیار میں بدل گئی۔ محسن کی محبت میں گرفتار ہو کر 19 سالہ ماریہ انجیلا ہزاروں میل کا سفر طے کر کے لاہور پہنچ گئی اور شادی کر لی۔ جبکہ آن لائن گیم ”پوکر” کھیلتے کھیلتے امریکی خاتون منڈی بہاؤالدین کے 26 سالہ نوجوان کی محبت میں مبتلا ہو گئی۔امریکی خاتون نے اپنی محبت کی خاطر امریکہ سے پاکستان پہنچ کر شادی کر لی۔ سوشل میڈیا پر ان شادیوں کے حوالے سے کئی تبصرے کیے جا رہے ہیں۔

مزید خبر یں

 راولپنڈی (نیوزڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کی صدر ماریا فرنینڈا نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے ... تفصیل

اسلام آباد (نیوزڈیسک) وفاقی حکومت نے قومی ائیر لائن کا ہیڈ آفس اسلام آباد منتقل کرنے ،نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا آپریشن سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) سے لے کر پی آئی اے کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق ... تفصیل

لاہور( نیوزڈیسک)ساہیوال واقعہ کی تحقیقات کےلئے بنائی گئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم ( جے آئی ٹی) نے اپنی ابتدائی رپورٹ میںخلیل اور اس کے خاندان کو بے گناہ قرار دیتے ہوئے سی ٹی ڈی کے افسران کو قتل کا ذمہ دار قرار دیدیا،جس کے بعد پنجاب حکومت ... تفصیل