کھیل کے میدان سے افسوسناک خبر اہم ترین عہدیدار نے تنگ آکر استعفیٰ دیدیا              قطر جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی پاکستانی پروفیشنلز اور ہنرمند افراد متوجہ ہوں، پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی              یو اے ای میں رہائش پذیر پاکستانیوں کیلئے دھماکے دار خبر آگئی ، عام تعطیل کا اعلان کردیاگیا              سیاحوں کی بس میں دھماکہ ، ہلاکتیں ، متعدد زخمی ، افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ؟ جانئے              پارسل بھیجنا ہو تو دورنہ جائیں، اب ڈاکخانے کا عملہ ہی گھر بلا لیں ایسی سہولت متعارف جان کرآپ بھی دانتوں تلے انگلیاں دبا لینگے              باکمال لوگ ، لاجواب سروس کے شاندار اقدام نے شہریوں کے دل جیت لیئے ،جان کر آپ بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے              اہم ترین ساہم ترین سیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئےیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئے              خوفناک حادثے نے سب کو رُلادیا ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ،ہر طرف چیخ وپکار       
تازہ تر ین

عوام ہوجائیں ہوشیار ، دوسرا منی بجٹ لانے کا فیصلہ ،کیاہونیوالا ہے ؟ خبر پڑھ کر آپ بھی کہیں گے تبدیلی آنہیں رہی تبدیلی آگئی

اسلام آباد(نیو زڈیسک)حکومت نے دوسرا منی بجٹ لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ 200 سے 250 اشیائے ضروری پر سیلز ٹیکس بڑھانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔جن اشیاء پر سیلز ٹیکس 15 فیصد تھا اس کو بڑھا کر 18 فیصد کیے جانے کا امکان ہے۔جب کہ 18 فیصد سے ٹیکس کی شرح بڑھا کر 21 فیصد کی جائے گی۔موبائل فونز پر مختلف ڈیوٹی اور ٹیکس شرح کو کم از کم 10 فیصد بڑھایا جائے گا۔سگریٹ پر عائد ایکسائز ڈیوٹی کی شرح بھی بڑھائی جائے گی۔جب کہ وزیر خزانہ اسد عمر نے دوسرا منی بجٹ لانے کی خبر کی تصدیق کر دی ہے جو کہ ممکنہ طور پر جنوری کے مہینے میں لایا جائے گا۔ واضح رہے نئی حکومت اس سے پہلے بھی منی بجٹ پیش کر چکی ہے۔ حکومت نے منی بجٹ میں سگریٹ اور مہنگے موبائل فون پر ڈیوٹی بڑھانے اور ای او بی آئی کی کم سے کم پنشن 10 ہزار روپے کرنے کی تجویز پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ معاشی طورپر ملک کو مشکل حالات کا سامنا ہے ،ْ ملک کو قرضوں کے بوجھ سے نکالنا ہماری ترجیح ہے ۔اگر ہم نے فیصلے نہ کیے تو زرمبادلہ ذخائر مزید گرسکتے ہیں ،ْ موجودہ صورتحال میں خسارہ 7.2فیصد تک پہنچ سکتا ہے ،ْ پٹرولیم لیوی ٹیکس میں اضافہ نہیں کیا جائیگا ،ْپٹرولیم لیوی ٹیکس کی مد میں 300 ارب روپے اکٹھے کیے جائیں گے ،ْ انصاف کارڈ کے تحت علاج کیلئے 5 لاکھ 40 ہزار روپے تک اخراجات دیئے جائیں گے ،ْمزدوروں کیلئے 10 ہزار گھروں کی تعمیر کی منظوری دے دی ہے ،ْ 8276 گھروں کی تعمیر کے لیے ساڑھے 4 ارب روپے ریلیز کیے جائیں گے ،ْ سالانہ 12 لاکھ آمدنی والوں سے اضافی ٹیکس وصول نہیں کیا جا رہا ،ْدیامر اور بھاشا ڈیمز کو 6 سال میں تعمیر کیا جائیگا، ڈیم کیلئے مختص رقم میں کوئی کمی نہیں ہو گی ،ْوزیراعظم، وزراء اور مراعات یافتہ طبقے کے لیے ٹیکس چھوٹ کم کردی گئی ۔سی پیک میں بھی کوئی تبدیلی نہیں ہوگی ،ْ900 درآمدی اشیاء پر ایک فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی اور 5 ہزار درامدی اشیاء ایک فیصد کسٹمز ڈیوٹی لگانے اور نان فائلر کیلئے گاڑی خریدنے پر عائد پابندی ختم کرنے کی تجویز ہے ،ْ بینگ ٹرانزیکشن پر نان فائلر 0.6 فیصد ٹیکس ادا کریگا۔

مزید خبر یں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)افغانستان کے صدر محمد اشرف غنی نے وزیراعظم عمران خان کو ٹیلی فون کیا اور افغانستان میں امن و مصالحت کےلئے حالیہ کوششوں بارے گفتگو کی ۔ افغان صدر اشرف غنی نے افغانستان کےلئے امریکی نمائندہ برائے امن و مفاہمت زلمے خلیل زاد کی ... تفصیل

اسلام آباد (نیوزڈیسک)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہاہے کہ حکومت کی تنقید سننے کو تیار ہیں مگر زبان درست ہونی چاہئے۔ قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت شروع ہوا تو اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہاکہ میں سپیکر چیئر ... تفصیل

اسلام آباد (نیوزڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ ہمارا پاکستان سے باہر ایک ٹکے کا کاروبار نہیں ہے، جس کا جہاں انٹرسٹ ہے وہ اس ملک میں بھاگنا چاہتا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ... تفصیل