کھیل کے میدان سے افسوسناک خبر اہم ترین عہدیدار نے تنگ آکر استعفیٰ دیدیا              قطر جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی پاکستانی پروفیشنلز اور ہنرمند افراد متوجہ ہوں، پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی              یو اے ای میں رہائش پذیر پاکستانیوں کیلئے دھماکے دار خبر آگئی ، عام تعطیل کا اعلان کردیاگیا              سیاحوں کی بس میں دھماکہ ، ہلاکتیں ، متعدد زخمی ، افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ؟ جانئے              پارسل بھیجنا ہو تو دورنہ جائیں، اب ڈاکخانے کا عملہ ہی گھر بلا لیں ایسی سہولت متعارف جان کرآپ بھی دانتوں تلے انگلیاں دبا لینگے              باکمال لوگ ، لاجواب سروس کے شاندار اقدام نے شہریوں کے دل جیت لیئے ،جان کر آپ بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے              اہم ترین ساہم ترین سیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئےیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئے              خوفناک حادثے نے سب کو رُلادیا ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ،ہر طرف چیخ وپکار       
تازہ تر ین

حکومت کا زرداری کیخلاف الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کرنے کا اعلان وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا دعویٰ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے دعویٰ کیا کہ سابق صدر آصف زرداری کا امریکا میں فلیٹ سامنے آیا ہے جبکہ آئین کے آرٹیکل 62 اور63 کے تحت منتخب نمائندے کو اثاثے بتانے ہوتے ہیں مگر آصف زرداری کی جانب سے جو گوشوارے جمع کرائے گئے ہیں ان میں اس اپارٹمنٹ کا ذکر نہیں۔ لہٰذا پارٹی نے خرم شیر زمان کو ذمہ داری دی ہے کہ زرداری کے خلاف الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کریں کیونکہ آصف زرداری اثاثے چھپانے پر اب ممبر قومی اسمبلی رہنے کے اہل نہیں رہے۔وزیر اطلاعات نے اس موقع پر بتایا سابق وزیراعظم نواز شریف اور زرداری اپنے آخری الیکشن لڑ چکے ہیں اور حکومت کو کوئی سیاسی چینلنج درپیش نہیں کیونکہ نواز شریف، شہباز شریف اور سعد رفیق یا پیپلز پارٹی کے لوگوں کے خلاف تحقیقات کا آغاز ان کی اپنی حکومتوں میں ہوا تھا۔ فواد چوہدری نے کہا انہوں نے اپنے دور میں اداروں کو تحقیقات نہیں کرنے دی اور ہم نے آ کر صرف ان اداروں پر سے دباؤ ختم کیا اس لیے اب تحقیقات ہو رہی ہیں جو آزادانہ طور پر آگے بڑھ رہی ہیں۔فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے کرپشن فری سیاسی نظام لانے کا وعدہ کیا تھا اور ہم نے اداروں، تحقیقاتی ایجنسیوں کو فری ہینڈ دیا ہے اور یہ فری ہینڈ تمام جماعتوں کے لیے ہے تاہ، یہ کہتے ہیں تحریک انصاف کے فلاں کی تحقیقات نہیں ہوئی ہم اس سے پہلے وفاقی حکومت میں نہیں رہے۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ریاست مدینہ کی رحم کی بنیاد کو آگے لے کر چل رہے ہیں اور حامد انصاری کو اسی بنیاد پر رہا کیا گیا جبکہ کرتار پور راہداری کے موقع پر بھارتی میڈیا نے حامد انصاری کا معاملہ اٹھایا تھا۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ فیصل واوڈا کا اپارٹمنٹ گوشواروں میں ظاہر کیا گیا ہے اور عابد شیر علی نے اپارٹمنٹ کا معاملہ ان دستاویزات سے لیا ہے جو فیصل واوڈا نے جمع کرائی ہوئی ہیں

مزید خبر یں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکی سینیٹر لِنڈسے گراہم کے اعزاز میں دفتر خارجہ میں ظہرانہ دیا۔ سینیٹر گراہم امریکی سینٹ کی جوڈیشری کمیٹی کے چیئرمین اور آرمڈسروسز، مالیات و بجٹ سے متعلق کمیٹی کے سینئر رکن ہیں۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ... تفصیل

اسلام آباد (نیوزڈیسک) بھارتی سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے وزیر اعظم عمران خان کے نام لکھے گئے خط میں کرتار پور کوریڈور کے حوالے سے تجاویز پیش کیں ۔بھارتی کرکٹر نے کہاکہ یہ سکھوں کیلئے مقدس ترین زمین ہے ۔ سدھو نے کہاکہ کوریڈور پر ... تفصیل

لاڑکانہ(نیوزڈیسک) پیپلزپارٹی نے فوجی عدالتوں میں توسیع کی حمایت نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔ این ایف سی ایوارڈ میں صوبوں کے حصے میں کمی اور 18 ویں ترمیم کے مبینہ رول بیک کے خلاف فروری سے احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کر دیا، تفصیلات کے ... تفصیل