لورالائی میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن ،کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا اہم کمانڈر 4ساتھیوں سمیت ہلاک              حکومت کا شہبازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کےفیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ              وزیر پٹرولیم نے گیس کی قیمتوں میں مزید اضافے کا عندیہ دے دیا              پاکستان نے غیرملکی سیاحوں کے ویزے کیلئے این اوسی کی شرط ختم کردی              منی لانڈرنگ کیس منتقلی کیخلاف اپیل، آصف زرداری کو جواب الجواب جمع کرانے کا حکم              لاہور ہائیکورٹ کا شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے خارج کر نے کا حکم              سپریم کورٹ نے نواز شریف کی درخواست ضمانت منظور کر لی       
تازہ تر ین

تعلیمی اداروں کیلئے کتنے ماہ چھٹیوں کا اعلان جان کر آپ بھی دنگ رہ جائینگے

پشاور (نیو زڈیسک) خیبرپختونخواہ کے تعلیمی اداروں کیلئے 2 ماہ سے زائد کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ کے محکمہ تعلیم نے صوبے کے تعلیمی اداروں کیلئے موسم سرما کی تعطیلات کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا ہے۔خیبرپختونخواہ کے محکمہ تعلیم نے میدانی علاقوں میں واقع تعلیمی اداروں کیلئے 22 دسمبر سے 31 دسمبر تک جبکہ پہاڑی علاقوں میں واقع تعلیمی اداروں کیلئے 22 دسمبر سے 28 فروری تک 2 ماہ سے زائد کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔دوسری جانب ملک کے دیگر صوبوں میں بھی تعلیمی اداروں کیلئے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ہے۔ ملک کے بیشتر حصوں میں تعلیمی اداروں کو 22 دسمبر سے 31 دسمبر تک موسم سرما کی تعطیلات دی گئی ہیں۔ جبکہ محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں آنے والے دنوں میں سردی کی شدت میں مزید اضافے کی پیشن گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آنے والے دنوں میں سردی کی شدت میں تو اضافہ ہو گا، لیکن یہ سردی خشک ہوگی، بارشوں کا امکان بہت ہے۔

مزید خبر یں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی کابینہ نے نئی سول ایو ی ایشن پالیسی ،تمام بین الاقوامی ائیر لائنز کے ساتھ معاہدوں کے جائزے ، 10 رکنی گروبندھک کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری اور سی ڈی اے اور ایل ڈی اے کو شہر نہ پھیلانے کی ہدایت کی ... تفصیل

لاہور ( نیوز ڈیسک) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و پاکستان مسلم لیگ (ن ) کے صدر محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم نے عدالتوں کے فیصلوں کا ہمیشہ احترام کیا ہے ،محمد نواز شریف کی ضمانت پر اللہ تعالی کا شکر ادا ... تفصیل

حیدرآباد(نیوز ڈیسک) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں کراچی سے روانہ ہونے والا کاروان بھٹو شہر حیدر آباد پہنچ گیاہے۔کوٹری پہنچنے پر ٹرین مارچ سے خطاب میں بلاول بھٹو نے کہا کہ کسی کو اپنے مستقبل کا فیصلہ نہیں کرنے دیں گے۔ہم اپنے مستقبل ... تفصیل