نقیب اﷲقتل کیس میں راﺅ انوار سمیت دیگر ملزمان پر فرد جر م عائد              نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ نارمل، پنجاب حکومت کو بھجوادی              کرائسٹ چرچ واقعہ: جیسنڈا آرڈرن کا حملے کی تحقیقات کے لیے رائل کمیشن بنانے کا اعلان       
تازہ تر ین

دوست محمد کھوسہ نےکون سی پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا، دھماکہ خیز خبر آگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سابق وزیراعلیٰ پنجاب دوست محمد کھوسہ کا کہنا ہے کہ وہ پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان 22 دسمبر کو آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات میں کریں گے۔دوست محمد کھوسہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے والد ذوالفقار کھوسہ کی اجازت سے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے جو حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف کا حصہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کی سیاسی بصیرت، بلاول کی نوجوان قیادت کی وجہ سے پی پی میں شمولیت کا فیصلہ کیا اور مستقبل بلاول بھٹو زرداری کا ہے جبکہ ان کے ساتھ مل کرعوام کی خدمت کریں گے۔دوست محمد کھوسہ نے کہا کہ آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کو ڈیرہ غازی خان میں جلسے کی دعوت بھی دوں گا۔واضح رہے کہ رواں برس جون میں عام انتخابات سے قبل ن لیگ کے سینیئر رہنما ذوالفقار کھوسہ نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی تھی اور اس وقت یہ خبریں بھی سامنے آئی تھیں کہ دوست محمد کھوسہ بھی پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے ہیں تاہم بعد میں اس کی تردید کر دی گئی۔

مزید خبر یں

کراچی(نیوز ڈیسک)گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ غیر قانونی اسلحہ پاکستان میں بھی موجود ہے، وزیراعظم عمران خان کراچی آ رہے ہیں، ان سے اس اسلحے سے متعلق بات ہوگی۔وہ کراچی ایئرپورٹ پر نیوزی لینڈ کی مسجد میں دہشت گرد کی فائرنگ سے شہید ... تفصیل

کراچی(نیوز ڈیسک) سپریم کورٹ نے تھرکول اتھارٹی کرپشن کیس میں وزیراعلی سندھ سے ایک ماہ میں جواب طلب کرلیاہے،دوران سماعت جسٹس گلزار آڈٹ رپورٹ پیش نہ کرنے پر سندھ حکومت پر برس پڑے اور کہاکہ 105ارب روپے خرچ کردیئے لیکن تھر والوں کوایک گلاس صاف پانی ... تفصیل

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)صدر مملکت عارف علوی نے کہاہے کہ پاکستانی قوم کا دہشتگردی سے مقابلہ دنیا کیلئے مثال ہے، پاکستان کی فوج دنیا کی مضبوط ترین اور منظم فوج ہے،پلوامہ حملے کے بعد پاکستان نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا،ہم نے دشمن کو واضح پیغام دیا ... تفصیل