ملک بھر میں سونا 150روپے فی تولہ مہنگا              نواز شریف کی درخواست ضمانت پر نیب سمیت فریقین کو نوٹسز جاری،ہفتے میں رپورٹ طلب              قیادت کےخلاف نیب کی متوقع کارروائیاں ،پیپلز پارٹی کا حکومت کے خلاف تحریک چلانے کا فیصلہ              بلاول بھٹو زرداری کا وفاقی حکومت پر قتل کی دھمکیوں کا الزام              سندھ ہائی کورٹ نے سابق صدر اور فریال تالپور کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی              آصف زرداری نے نیب کا کال اپ نوٹس چیلنج کر دیا              بلاول کا نیب میں پیش ہونے کافیصلہ              پیرا گون ہاﺅسنگ کیس:خواجہ برادران کے ریمانڈ میں توسیع              وزیر خزانہ اسد عمر نے اپوزیشن کاالیکشن میں کالعدم تنظیموں کی حمایت لینے کا الزام مستردکردیا              سرکاری درس گاہوں میں 12ویں تک نیا نصاب پڑھانے کا فیصلہ       
تازہ تر ین

اگر ایسا کوئی حکم آتا ہے تو ۔۔۔ زرداری کی گرفتاری سے قبل خفیہ منصوبہ بے نقاب جان کر جیالے بھی دنگ رہ گئے

اسلام آباد(نیو زڈیسک)ن لیگ کے بعد پیپلزپارٹی کی قیادت مشکلات میں پھنس گئی ،جعلی اکاؤنٹس ،منی لانڈرنگ کیس میں جے آئی ٹی کی رپورٹ مکمل ہوگئی ،جس کو سپریم کورٹ میں جمع کروا دیا گیا ہے ،خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آصف زرداری کی گرفتاری کے احکامات جاری ہو سکتے ہیں ،اس سلسلے میں سابق صدر نے گرفتاری کے امکان کے خدشہ کے پیش نظر خود کو سندھ تک محدود کر لیا ہے ،امکانات ہیں کہ اگر ایسا کوئی حکم آتا ہے تو وہ گڑھی خدابخش سے ہی گرفتار ی دینگے ۔جے آئی ٹی رپورٹ کے مطابق آصف زرداری ،فریال تالپور سمیت 97افراد کیخلاف تحقیقات کی گئیں ہیں ،انور مجید ،اے جی مجید اور زرداری کے قریبی دوستوں کیخلاف بھی تحقیقات کی گئیں ،اومنی گروپ کے ذریعے بڑے پیمانے پر منی لانڈرنگ کی گئی ،رپورٹ میں اس بات کا انکشاف بھی کیا گیا ہے کہ آصف زرداری کے بچوں کے اکثر اخراجات انہی اکاؤنٹس سے کیے جا تے تھے ،رپورٹ میں بلاول بھٹو کا نام بھی شامل ہے ،بلاول کو متعدد بار بلایا گیا لیکن وہ خود پیش نہیں ہوئے ۔آصف زرداری اور پیپلز پارٹی نے اس تمام صورتحال کا سامنا کرنے کیلئے باقاعدہ منصوبہ بندی بھی کر لی ہے۔ پیپلز پارٹی آصف زرداری کو گرفتاری سے بچانے کیلئے مزاحمت کرے گی۔ جبکہ آصف زرداری 25 دسمبر تک سندھ سے باہر نہیں جائیں گے۔ آصف زرداری نے فیصلہ کیا ہے کہ اگر ان کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے جاتے ہیں تو وہ اپنی گرفتاری گڑھی خدا بخش میں دیں گے

مزید خبر یں

اسلام آباد (نیوزڈیسک) وفاقی کابینہ نے وزارتوں اور سینئر حکام کا ’انٹرٹینمنٹ اینڈ گفٹ‘ بجٹ ختم کرنے کا بل منظور کرلیا۔وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں 30 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا اور ملک کی سیاسی، سلامتی ... تفصیل

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)خصوصی عدالت نے غدار ی کیس میں سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کا بیان ریکارڈ کرانے کیلئے سوالنامہ تیار کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے پرویز مشرف کا بیان ویڈیو لنک یا کمیشن کے ذریعے ریکارڈ کرانے پر معاونت طلب کرلی ۔خصوصی عدالت میں ... تفصیل

 کراچی(نیوز ڈیسک)سندھ ہائی کورٹ نے جعلی اکاونٹس کیس اسلام آباد منتقل کرنے کے بینکنگ کورٹ کے فیصلے پر حکمِ امتناع دینے کی آصف زرداری اور فریال تالپور کی درخواست مسترد کردی تاہم دونوں ملزمان کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کر لی۔چیف جسٹس سندھ ... تفصیل