وزیر اعظم عمران خان کا قوم کو بہت جلد بڑی خوشخبری دینے کا اعلان              وزیراعظم عمران خان نے نیشنل ٹورازم کوآرڈینیشن بورڈ تشکیل دینے کی منظوری دے دی              سراج الحق جماعت اسلامی کے دوبارہ امیر منتخب              حکومت کی جانب سے دو ارب روپے کا رمضان پیکج منظور ،یوٹیلی اسٹورز کارپوریشن نے کئی اشیاءمہنگی کردیں              چیف جسٹس آصف سعید نے بریگیڈیئر (ر) اسد منیر کی مبینہ خودکشی کا نوٹس لے لیا، چیئر مین نیب سے رپورٹ طلب              سپریم کورٹ نے بحریہ ٹاﺅن کر اچی کی 460ارب روپے کی پیشکش قبول کر لی              وزیر اعظم نیوز ی لینڈ کا خود کار و نیم خودکارہتھیاروں پر پابندی کا اعلان              جماعت اسلامی کا متحدہ مجلس عمل سے علیحدگی کا باضابطہ اعلان              مشال قتل کیس میں مزیددو ملزمان کو عمر قید       
تازہ تر ین

نواز شریف کی شہباز شریف سے ملاقات، کیا باتیں ہوئیں؟ن لیگیوں کیلئے دھماکہ خیز خبر آگئی

اسلام آباد(نیو زڈیسک)مسلم لیگ نون کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے اپنے بھائی، پارٹی صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہبازشریف سے پارلیمنٹ ہاؤس میں ون آن ون ملاقات کی ہے۔اس موقع پر دونوں بھائیوں میں احتساب عدالت کے متوقع فیصلے کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔ دونوں بھائیوں نے آپس میں مشاورت کی اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شریف برادران نے احتساب عدالت کا فیصلہ حق میں آنے کی صورت میں خاموش رہنے جبکہ خلاف آنے پر عوامی رابطہ مہم چلانے پر اتفاق کیا۔واضح رہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت نے گزشتہ روز میاں نواز شریف کے خلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز پر فیصلے محفوظ کر لیے ہیں، یہ فیصلے 24 دسمبر کو سنائے جائیں گے۔احتساب عدالت کی جانب سے ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کو 10 سال قید و جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی بعد میں جسے اسلام آباد ہائی کورٹ نے معطل کر دیا تھا۔نواز شریف ان ریفرنسز میں جج محمد بشیر کی احتساب عدالت میں 87 اور ارشد ملک کی احتساب عدالت میں 78 مرتبہ پیش ہوئے ہیں، اس طرح وہ مجموعی طور پر وہ 165 مرتبہ احتساب عدالت میں پیش ہوچکے ہیں۔

مزید خبر یں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماءنیئر بخاری نے کہا ہے کہ بھارتی خطرات بڑھنے پر حکمرانوں کی طرف سے اتحاد کی بجائے نفاق پیدا کرنا سمجھ سے بالا تر ہے،پیپلز پارٹی دفاع وطن میں افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،عمران خان ... تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیر مملکت برائے داخلہ شہر یار آفریدی نے کہا ہے کہ آصف زر داری اور بلاول بھٹو زر داری کی پیشی کے موقع پر نیب کے دفتر کے باہر کے واقعہ کا سارا ریکارڈ مل چکا ہے جائزہ لے رہے ہیں،ریاست کسی ... تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے سمجھوتہ ایکسپریس میں شہید بیگناہوں کے ذمہ داران چاروں مجرموں کو بری کر نے کے فیصلے پر انتہائی تشویش کا اظہارکیا ہے ۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی وزیر اطلاعات فواد چوہدری، مشیر وزیر اعظم برائے تجارت و ... تفصیل