وزیراعظم عمران خان نے سندھ سے 2 ہندو لڑکیوں کے اغوا کا نوٹس لے لیا              برطانیہ ، پاکستانی ہائی کمیشن نے برطانوی شہریوں کیلئے ای ویزا کا اجراءشروع کر دیا              حکومت سندھ نے ایک بارپھرسرکاری ملازمتوں پرپابندی عائد کردی              مفتی تقی عثمانی حملہ: 6 افراد کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج              پشاور بس منصوبے کا افتتاح غیر معینہ مدت تک ملتوی              سابق وزیر اعظم شوکت عزیز کے وارنٹ گرفتار ی جاری              صدر ٹرمپ اور اتحادی افواج کا شام سے داعش کے مکمل خاتمے کا اعلان              ڈیم فنڈ: کینیڈا میں عمران خان کے دستخط شدہ 2 بلے 65 ہزار ڈالرز میں نیلام              یوم پاکستان ،مسلح افواج کی شاندار پریڈ ،ٹینکوں اور میزائلوں کی نمائش ،جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کا شاندار کرتب دکھا کر پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ              بھارت نے یسین ملک کی جماعت جموں کشمیر لبریشن فرنٹ پر پابندی لگادی       
تازہ تر ین

سارے خدشات دور، خواجہ سعد رفیق کوزبردست خوشخبری مل گئی

اسلام آباد(نیو زڈیسک) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈرز جاری کر دئیے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پیراگون سوسائٹی سکینڈل میں نیب کی حراست میں موجود خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دئیے ہیں جس کے مطابق وہ آج اور کل قومی اسمبلی کے اجلاس میں شریک ہو سکیں گے۔گزشتہ ہفتے شروع ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس کو 21 دسمبر تک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا جس کا کل آخری دن ہے اور اس لئے خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈرز بھی آج اور کل کیلئے جاری کئے گئے ہیں۔ خواجہ آصف آج شائد قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہیں کر سکیں گے البتہ کل وہ آئیں گے اور اجلاس میں شریک ہو کر اظہار خیال کر سکیں گے۔واضح رہے کہ نیب نے خواجہ آصف کو پیراگون ہاؤسنگ سکینڈل میں حراست میں لے رکھا ہے جس پر اپوزیشن رہنماؤں نے قومی اسمبلی کے سپیکر سے ان کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کئی مرتبہ اجلاس سے واک آؤٹ کیا تھا اور پھر ان کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہونے تک احتجاج کرنے کا فیصلہ بھی کیا۔دیگر اپوزیشن جماعتوں نے بھی مسلم لیگ (ن) کے اس فیصلے کی تائید کرتے ہوئے ان کی بھرپور حمایت کی تاہم آج سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری ہو گئے ہیں اور یقینا اب اپوزیشن بھی اپنا احتجاج ختم کرتے ہوئے قومی اسمبلی کے اجلاس میں شریک ہو گی۔

مزید خبر یں

ملتان(نیوز ڈیسک)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ بھارت سفارت کاری کے ذریعے پاکستان کو تنہا کرنے کی کوشش کر رہا ہے، بھارت میں الیکشن تک اتار چڑھاو دکھائی دےگا، ہمیں مکار دشمن سے مکمل چوکنا رہنا ہے، ہم اپنا دفاع کریں گے ۔ میڈیا ... تفصیل

کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے 26 مارچ کو کراچی سے لاڑکانہ ٹرین مارچ کا اعلان کر دیا۔پیپلز پارٹی نے حکومت کے خلاف ٹرین مارچ کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔ ٹرین مارچ کا آغاز کراچی سے 26 مارچ کی صبح کیا ... تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہاہے کہ پاکستان نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کو اکھاڑ پھینکا ہے ، اب ترقی کی راستے پر گامزن ہے،ہمسایہ اور دیگر دوست ممالک خطے میں امن کے منتظر ہیں،وسط ایشیائی ریاستوں نے نوروز فیسٹیول کا ... تفصیل