لورالائی میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن ،کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا اہم کمانڈر 4ساتھیوں سمیت ہلاک              حکومت کا شہبازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کےفیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ              وزیر پٹرولیم نے گیس کی قیمتوں میں مزید اضافے کا عندیہ دے دیا              پاکستان نے غیرملکی سیاحوں کے ویزے کیلئے این اوسی کی شرط ختم کردی              منی لانڈرنگ کیس منتقلی کیخلاف اپیل، آصف زرداری کو جواب الجواب جمع کرانے کا حکم              لاہور ہائیکورٹ کا شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے خارج کر نے کا حکم              سپریم کورٹ نے نواز شریف کی درخواست ضمانت منظور کر لی       
تازہ تر ین

24 دسمبر سے قبل ن لیگیوں کیلئے تشویشناک خبر آگئی نواز شریف کو نیب ریفرنسز میں 14 سال قید ہو سکتی ہے

اسلام آباد(نیو زڈیسک) نواز شریف کے خلاف نیب ریفرنسز کا فیصلہ محفوظ ہو چکا ہے جو کہ 24 دسمبر کو سنایا جائے گا۔اسی حوالے سے آئینی ماہرین کا کہنا ہے کہ نواز شریف اپنے حق میں شوہد دینے میں ناکام رہے ہیں۔العزیزیہ فلیگ شپ کا فیصلہ ایون فیلڈ سے مختلف نہیں ہوگا۔آئینی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس تمام صورتحال میں نواز شریف کو 14 سال قید اور جائیداد بھی قبضے میں لے جا سکتی ہے۔فیصلہ نیب قوانین کے تحت ہی آئے گا۔واضح رہے گذشتہ روز احتساب عدالت کی جانب سے فیصلہ محفوظ کیے جانے کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف روسٹرم پر آگئے اور جج سے کہا کہ آج میں اس عدالت میں 71 ویں مرتبہ آیا ، کیا یہ میری آخری پیشی ہے؟ جس پر احتساب عدالت کے جج نے کہا کہ جی ہاں ، آج آپ کی آخری پیشی ہے۔انہوں نے کہا کہ میرا ضمیر مطمئن ہے ، میں کبھی کرپشن کے قریب بھی نہیں گیا۔مجھ پر کرپشن کا کوئی جُرم ثابت نہیں ہوا اور مجھے اپنے ساتھ کیے جانے والے اس سلوک کی سمجھ نہیں آتی۔ میرے خلاف مفروضوں کی بنیاد پر کیس بنایا گیا۔ میرے خلاف جو بھی کارروائی ہوئی مفروضوں کی بنا پر ہوئی۔ آپ جج ہیں مجھے توقع ہے کہ آپ انصاف کریں گے۔ یاد رہے کہ اب سے کچھ دیر قبل احتساب عدالت کے جج محمد ارشد نے سابق وزیراعظم نواز شریفکے خلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔احتساب عدالت میں آج ہونے والی سماعت کے دوران خواجہ حارث نے عدالت سے مزید مہلت کی استدعا بھی کی تھی جسے مسترد کر دیا گیا۔ ریفرنسز محفوظ کرنے کا فیصلہ العزیزیہ اور فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنسز میں فریقین کے حتمی دلائل مکمل ہونے کے بعد کیا گیا۔ سپریم کورٹ کی جانب سے احتسابعدالت کو سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف ریفرنسز نمٹانے کے لیے 24 دسمبر تک کی مہلت دی گئی تھی۔احتساب عدالت سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف نیب ریفرنسز کا محفوظ کیا گیا فیصلہ 24 دسمبر کو سنائے گی۔واضح رہےکہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف دائر کیے گئے دونوں ریفرنسز پر 15 ماہ تک کارروائی ہوئی۔ دونوں ریفرنسز پر کُل 183 سماعتیں ہوئیں، العزیزیہ ریفرنس میں 22 جبکہ فلیگ شپ ریفرنس میں 16 گواہان پیش ہوئے۔

مزید خبر یں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی کابینہ نے نئی سول ایو ی ایشن پالیسی ،تمام بین الاقوامی ائیر لائنز کے ساتھ معاہدوں کے جائزے ، 10 رکنی گروبندھک کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری اور سی ڈی اے اور ایل ڈی اے کو شہر نہ پھیلانے کی ہدایت کی ... تفصیل

لاہور ( نیوز ڈیسک) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و پاکستان مسلم لیگ (ن ) کے صدر محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم نے عدالتوں کے فیصلوں کا ہمیشہ احترام کیا ہے ،محمد نواز شریف کی ضمانت پر اللہ تعالی کا شکر ادا ... تفصیل

حیدرآباد(نیوز ڈیسک) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں کراچی سے روانہ ہونے والا کاروان بھٹو شہر حیدر آباد پہنچ گیاہے۔کوٹری پہنچنے پر ٹرین مارچ سے خطاب میں بلاول بھٹو نے کہا کہ کسی کو اپنے مستقبل کا فیصلہ نہیں کرنے دیں گے۔ہم اپنے مستقبل ... تفصیل