خلیل اور اس کا خاندان بے گناہ ہے، جے آئی ٹی کی ابتدائی رپورٹ میں سی ٹی ڈی افسران قتل کے ذمہ دار قرار              نیواسلام آباد ائیر پورٹ سی اے اے سے لیکر پی آئی اے کو دینے کا فیصلہ              پاکستان اور یو اے ای کے درمیان 3 ارب ڈالر قرض کیلئے معاہدہ طے پاگیا              مقبوضہ کشمیر‘ بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں دو اور کشمیری نوجوان شہید              کھیل کے میدان سے افسوسناک خبر اہم ترین عہدیدار نے تنگ آکر استعفیٰ دیدیا              قطر جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی پاکستانی پروفیشنلز اور ہنرمند افراد متوجہ ہوں، پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی              یو اے ای میں رہائش پذیر پاکستانیوں کیلئے دھماکے دار خبر آگئی ، عام تعطیل کا اعلان کردیاگیا              سیاحوں کی بس میں دھماکہ ، ہلاکتیں ، متعدد زخمی ، افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ؟ جانئے              پارسل بھیجنا ہو تو دورنہ جائیں، اب ڈاکخانے کا عملہ ہی گھر بلا لیں ایسی سہولت متعارف جان کرآپ بھی دانتوں تلے انگلیاں دبا لینگے              باکمال لوگ ، لاجواب سروس کے شاندار اقدام نے شہریوں کے دل جیت لیئے ،جان کر آپ بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے              اہم ترین ساہم ترین سیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئےیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئے              خوفناک حادثے نے سب کو رُلادیا ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ،ہر طرف چیخ وپکار       
تازہ تر ین

یہ تو پھر ہونا ہی تھا ۔۔۔ حکم جاری ،پیش ہوتے ہی عدالت سے شاہد مسعود بارے بڑی خبر آگئی

اسلام آباد(نیو زڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی وی کرپشن کیس میں اینکر شاہد مسعود کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔جسٹس محسن اختر کیانی نے پی ٹی وی کرپشن کیس کی سماعت کرتے ہوئے سرکاری ٹی وی کے وکیل سے استفسار کیا شریک ملزمان کی کیا پوزیشن ہے جس پر عدالت کو بتایا گیا کہ شاہد مسعود قید ہیں جب کہ دیگر ملزمان ضمانت پر ہیں اور پیسے واپس کر رہے ہیں۔ وکیل پی ٹی وی نے کہا کہ ملزم کاشف ربانی نے ایک کروڑ 30 لاکھ روپے واپس کیے جب کہ ملزم روشن مصطفیٰ گیلانی نے 80 لاکھ روپے واپس کیے۔پی ٹی وی کرپشن کیس: عدالت نے شاہد مسعود کو اڈیالہ جیل بھیج دیاجسٹس محسن اختر کیانی نے استفسار کیا شریک ملزمان کی ضمانت میرٹ پر ہوئی یا پیسے واپس کر کے جس پر وکیل نے کہا میرٹ پر نہیں بلکہ پیسے واپس کر کے ان کی ضمانت ہوئی ہے۔ایف آئی اے نے عدالت کو بتایا کہ پی ٹی وی کرپشن کیس میں تحقیقات مکمل ہیں لیکن چالان ابھی جمع نہیں ہوا جب کہ ملزم شاہد مسعود کے پیسے لینے کے کوئی ثبوت نہیں ملے اور نہ ہی گواہی آئی۔جس کے بعد عدالت نے اینکر شاہ مسعود کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔یاد رہے کہ پی ٹی وی کرپشن کیس کے ملزم شاہد مسعود اڈیالہ جیل میں قید ہیں، پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں سابق صدر آصف زرداری نے شاہد مسعود کو چیئرمین پی ٹی وی لگایا تھا، ان پر بطور ایم ڈی پی ٹی وی جعلی کمپنی کے ساتھ کرکٹ میچز کا نشریاتی حقوق کا معاہدہ کرنے کا الزام ہے۔شاہد مسعود نے زینب قتل کیس میں بھی مجرم عمران کے بیرون ملک اکاؤنٹس کا دعویٰ کیا تھا جس پر چیف جسٹس پاکستان نے ازخود نوٹس لیا تھا تاہم اینکر اپنا دعویٰ درست ثابت نہیں کرسکے تھے جس پر انہوں نے عدالت سے معافی مانگی اور عدالت نے ان کے پروگرام پر تین ماہ کی پابندی عائد کی تھی۔

مزید خبر یں

 راولپنڈی (نیوزڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کی صدر ماریا فرنینڈا نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے ... تفصیل

اسلام آباد (نیوزڈیسک) وفاقی حکومت نے قومی ائیر لائن کا ہیڈ آفس اسلام آباد منتقل کرنے ،نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا آپریشن سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) سے لے کر پی آئی اے کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق ... تفصیل

لاہور( نیوزڈیسک)ساہیوال واقعہ کی تحقیقات کےلئے بنائی گئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم ( جے آئی ٹی) نے اپنی ابتدائی رپورٹ میںخلیل اور اس کے خاندان کو بے گناہ قرار دیتے ہوئے سی ٹی ڈی کے افسران کو قتل کا ذمہ دار قرار دیدیا،جس کے بعد پنجاب حکومت ... تفصیل