برطانیہ ، پاکستانی ہائی کمیشن نے برطانوی شہریوں کیلئے ای ویزا کا اجراءشروع کر دیا              حکومت سندھ نے ایک بارپھرسرکاری ملازمتوں پرپابندی عائد کردی              مفتی تقی عثمانی حملہ: 6 افراد کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج              پشاور بس منصوبے کا افتتاح غیر معینہ مدت تک ملتوی              سابق وزیر اعظم شوکت عزیز کے وارنٹ گرفتار ی جاری              صدر ٹرمپ اور اتحادی افواج کا شام سے داعش کے مکمل خاتمے کا اعلان              ڈیم فنڈ: کینیڈا میں عمران خان کے دستخط شدہ 2 بلے 65 ہزار ڈالرز میں نیلام              یوم پاکستان ،مسلح افواج کی شاندار پریڈ ،ٹینکوں اور میزائلوں کی نمائش ،جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کا شاندار کرتب دکھا کر پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ              بھارت نے یسین ملک کی جماعت جموں کشمیر لبریشن فرنٹ پر پابندی لگادی       
تازہ تر ین

24دسمبر سے قبل نواز شریف کیلئے ایک اور بری خبر آگئی انتہائی اہم ترین ن لیگی رہنما نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی

اسلام آباد(نیو زڈیسک)وسیم قادر نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے، تحریک انصاف نے ڈپٹی میئر لاہور کی پی ٹی آئی میں شمولیت کا خیرمقدم کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مسلم لیگ ن کے منحرف رہنماء اور ڈپٹی میئر لاہور وسیم قادر نے آج پی ٹی آئی پنجاب کی قیادت سے ملاقات کی۔جس میں انہوں نے تحریک انصاف میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت نے ان کی پارٹی میں شمولیت کا خیرمقدم کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وسیم قادر نے صوبائی وزیربلدیات علیم خان سے ملاقات میں پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ وسیم قادر نے عمران خان کی قیادت میں ہی ملک کو خوشحالی اور ترقی کی جانب گامزن کیا جا سکتا ہے۔واضح رہے ن لیگ کے مرکزی رہنماء حمزہ شہبازاور ڈپٹی میئر لاہور کے درمیان یونین کونسل 172میں ٹکٹ دینے کا نتیجہ دونوں کے درمیان جھگڑا ہوگیا۔ حمزہ شہبازشریف نے کہا کہ میرے پوچھے بغیر آپ نے کونسلر کا ٹکٹ کیوں دیا؟ اگر یہ کونسلر ضمنی الیکشن میں ہار گیا توکون ذمہ دار ہوگا؟ کیونکہ یہ امیدوار زیادہ مقبول نہیں تھا۔جس پر ڈپٹی میئر وسیم نے کہا کہ آپ نے ضمنی الیکشن پی پی 168میں جس امیدوار کو ٹکٹ دیا وہ ہار گیا ۔اس میں ایسی کیا بات ہے۔ جس پر حمزہ شہبازشریف اور ڈپٹی میئر لاہور کے درمیان تکرار ہوا۔ تاہم ڈپٹی میئر نے ن لیگ کو خیرباد کہہ دیا۔ بعض اطلاعات کے مطابق حمزہ شہبازنے ڈپٹی میئر کو غصے میں آکر پانی کی بوتل بھی ماری تھی۔حمزہ شہبازشریف نے ڈپٹی میئر کی جانب سے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے پر انہیں بلیک لسٹ کردیا ۔ جس پر وسیم قادر نے کہا کہ حمزہ شہبازخود بتائیں کہ انہوں نے میرے ساتھ کیا سلوک کیا ہے۔ ورنہ میں سب کو بتا دوں گا۔ تاہم اب ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈپٹی میئر لاہور وسیم قادر نے پی ٹی آئی میں شمولیت کیلئے رابطے شروع کردیے ہیں۔

مزید خبر یں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)یوم پاکستان کے موقع پر سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ وطن عزیز کی سلامتی اور خود مختاری کے لیے ہر قربانی دیں گے۔یوم پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں آصف علی ... تفصیل

لاہور ( نیوز ڈیسک) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ پاکستان عالم اسلام کا دھڑکتا ہوا دل ہے ،مدینہ کی ریاست کے بعد دنیا میں پاکستان دوسری ریاست ہے جو کلمہ طیبہ کی بنیاد پر قائم ہوئی ، پاکستان کے آئین میں ... تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ یوم پاکستان اس بات کی یاد دلاتا ہے کہ ہم نے یہ ملک عظیم مقاصد کے حصول کے لیے حاصل کیا، ہمیں اس منزل ... تفصیل