کر اچی:مفتی تقی عثمانی کے قافلے پر فائرنگ ،2افراد جاں بحق              پاکستان پیپلز پارٹی کا نیشنل ایکشن پلان پر حکومتی بریفنگ کے بائیکاٹ کا فیصلہ              اٹک میں گھر کی چھت گرنے سے 6افراد جا ں بحق       
تازہ تر ین

سعودی عرب کے ولی عہد کب پاکستان آ رہے ہیں ؟ فواد چوہدری نے اعلان کر دیا پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

اسلام آباد(نیو ز ڈیسک) فواد چوہدری نے پاکستانیوں کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان فروری میں پاکستان کا دورہ کریں گے جبکہ یو اے ای کے ولی عہد آئندہ ماہ جنوری میں پاکستان آئیں گے ۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کچھ وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کئی اہم ترین امور پر غور کیا گیا اور اہم فیصلے بھی کیے گئے ہیں ۔جس کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ایئر پورٹس کی صورتحال پر نوٹس لیا ہے اور ایئرپورٹ کلچر تبدیل کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ان کا کہناتھا کہ وفاقی وزراء کو بیرون ملک دورے کم سے کم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ وزیراعظم عمران خان بہت ضروری ہوت بیرون ملک کا دورہ کرتے ہیں ۔فواد چوہدری کا کہناتھاکہ اجلاس میںای سی ایل میں شامل کچھ ناموں پر غور کیا گیا ہے جبکہ محسن داوڑ اور علی وزیر کے نام ایگزیکٹ کنٹرول لسٹ سے ہٹالیے گئے ہیں ۔ان کا کہناتھا کہ وزیراعظم عمران خان آج اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے ٹیلیفون پر بات بھی کریں گے ۔ان کا کہناتھا کہ پاکستان میں آنے والے سیاحوں کیلئے آسانیاں پیدا کر رہے ہیں جبکہ سیاحت کے فروغ کیلئے ویزا عمل میں بھی آسانی لائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی صحافیوں کو بھی پاکستان آنے میں مشکلات ہیں ۔وفاقی وزیر کا کہناتھا کہ اسلام آباد کیلئے ماسٹر پلان تیار کیا جارہاہے ، پنجاب کے چھ شہروں کیلئے ماسٹر پلان بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ پنجاب اور خیبر پختون خواہ کیلئے بھی ماسٹر پلان بنانے کا فیصلہ کیاگیا ہے ۔ان کا کہناتھا کہ وزیراعظم عمران خان نے ادویا ت کی قیمتوں میں اضافے کا بھی نوٹس لیا ہے ۔

مزید خبر یں

استنبول (نیوزڈیسک)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ کرائسٹ چرچ واقعہ زیادہ خطرناک اور سرایت کرجانے والے موذی مرض کی موجودگی کی جھلک ہے،اسلاموفوبیا کے خلاف متحدہ محاذ تشکیل دیاجائے۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے او آئی سی کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ... تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)ملائیشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد خان نے کہا ہے کہ بدعنوانی کے حوالے سے بہت تشویش ہے، کرپشن کے خاتمے سے متعلق پاکستان ہمارے تجربات سے استفادہ کرسکتاہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور ان کے ملائیشین ہم منصب ڈاکٹر مہاتیر محمد ... تفصیل

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی نے نیشنل ایکشن پلان پر حکومتی بریفنگ کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا کہ بریفنگ دفتر خارجہ کے بجائے پارلیمنٹ میں دی جائے، عمران خان پارلیمنٹ کی بالا دستی ... تفصیل