تحریک انصاف نے آصف زرداری کی نااہلی کیلئے درخواست دائر کر دی              کھیل کے میدان سے افسوسناک خبر اہم ترین عہدیدار نے تنگ آکر استعفیٰ دیدیا              قطر جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی پاکستانی پروفیشنلز اور ہنرمند افراد متوجہ ہوں، پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی              یو اے ای میں رہائش پذیر پاکستانیوں کیلئے دھماکے دار خبر آگئی ، عام تعطیل کا اعلان کردیاگیا              سیاحوں کی بس میں دھماکہ ، ہلاکتیں ، متعدد زخمی ، افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ؟ جانئے              پارسل بھیجنا ہو تو دورنہ جائیں، اب ڈاکخانے کا عملہ ہی گھر بلا لیں ایسی سہولت متعارف جان کرآپ بھی دانتوں تلے انگلیاں دبا لینگے              باکمال لوگ ، لاجواب سروس کے شاندار اقدام نے شہریوں کے دل جیت لیئے ،جان کر آپ بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے              اہم ترین ساہم ترین سیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئےیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئے              خوفناک حادثے نے سب کو رُلادیا ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ،ہر طرف چیخ وپکار       
تازہ تر ین

کوششیں رنگ لے آئیں ۔۔۔ حکومت نے نئے سال کی آمد پر عوام کو شاندار خوشخبری سنادی

اسلام آباد (نیو ز ڈیسک) حکومت نے ملک میں آبی بحران کے خدشے کے پیش نظر نئے سال کے آغاز پر مہمند ڈیم کر سنگ بنیاد رکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا کہ 800 میگا واٹ صلاحیت والے مہمند ڈیم کا سنگ بنیاد نئے سال کے آغاز پر رکھا جائے گا۔ ڈیم کی تعمیر پر سوا 3 ارب ڈالر خرچ ہوں گے ۔جبکہ سنگ بنیاد کی تقریب میں وزیراعظم عمران خان، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار شرکت کریں گے ۔ وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے گذشتہ روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ آج ہم قوم کو بڑی خوشخبری دینے جا رہے ہیں، حکومت نے جنوری 2019ء کے پہلے ہفتے میں مہمند ڈیم کا سنگ بنیاد رکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ہم 54 سال پرانے پانی کے مسئلے کے حل کی طرف جارہے ہیں، مہمند ڈیم جہاں بننا تھا وہاں دہشتگردی جاری تھی۔ اسی لیے یہ معاملہ کئی دہائیوں سے زیر التواء تھا۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ میں ان سب لوگوں کو رلاؤں گا جنہوں نے ملک کو اندھیرے میں رکھا، مہمند ڈیم سے 800 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی، اور تعمیر کے لیے سوا 3 ارب ڈالر درکار ہیں۔ ہم ڈیم کی تعمیر کے لیے کسی سے بیرونی امداد نہیں لیں گے ، بلکہ ڈیم بنانے کے لیے رقم کا خود انتظام کریں گے۔نواز شریف کو پنجاب کا ڈاکو کہوں گا انہوں نے کہ کہا کہ ان ڈاکووں کو اپنی سیاست سے بھگاؤں گا اور پانی کا مسئلہ جلد حل کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں 45 سال قبل ہی ڈیم کی تعمیر پر باقاعدہ طور پر کام شروع کردینا چاہئیے تھا لیکن پانی کے مسئلے پر کسی نے بھی توجہ نہیں دی جس کی وجہ سے آج ہمیں پانی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ یاد رہے کہ رواں برس جولائی میں سپریم کورٹ نے کالا باغ ڈیم کی تعمیر سے متعلق کیس کا مختصر فیصلہ سناتے ہوئے ملک میں دیامربھاشا اور مہمند ڈیم ترجیحی بنیادوں پر تعمیر کا حکم دیا تھا۔جس کے بعد چیف جسٹس آف پاکستان نے ڈیمز کی تعمیر کے لیے ایک فنڈ قائم کیا جس کا نام بعد ازاں تبدیل کر کے وزیراعظم چیف جسٹس ڈیم فنڈ رکھ دیا گیا۔ ملک بھر میں پانی کی قلت کو پورا کرنے کے لیے ڈیمز فنڈ قائم کیا گیا جس میں پاکستانیوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، یہی نہیں بلکہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اوورسیز پاکستانیوں سے ڈیم فنڈ میں حصہ ڈالنے کی اپیل کے بعد یہ سلسلہ مزید تیز ہو گیا ۔دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر کے لیے قائم کئے جانے والے وزیراعظم چیف جسٹس ڈیم فنڈ میں عطیات جمع کروانے کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ڈیم فنڈ میں اب تک 8 ارب 83 کروڑ 22 لاکھ 37 ہزار 82 روپے جمع ہوچکے ہیں۔ دیامر بھاشا ڈیم اور مہمند ڈیم کی تعمیر کے لیے فنڈز جمع کرنے کے لیے بنک اکاؤنٹس مخصوص کیے گئے ہیں جس میں عطیے کی رقم جمع کروائی جا سکتی ہے

مزید خبر یں

اسلام آباد (نیوزڈیسک) قومی اسمبلی میں اپوزیشن نے سانحہ ساہیوال کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ جے آئی ٹی کی سفارشات پر نظر رکھنے کےلئے قومی اسمبلی کی کمیٹی بنائی جائے ، وزیراعظم نے ساہیوال واقعہ پر قوم کو جوابدہ ہیں، انہیں آرام ... تفصیل

لاہور(نیوزڈیسک) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ سانحہ ساہیوال ظلم اور بربریت ہے جس پر پوری قوم صدمے میں ہے، کسی بھی معذب معاشرے میں ایسے واقعات کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ ہم متاثرہ خاندان کو یقین دلاتے ہیں کہ ان شااللہ ... تفصیل

اسلام آباد (نیوزڈیسک) وزیر مملکت موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ ساہیوال واقعہ دلخراش اور افسوسناک ہے، واقعہ میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائےگا، پنجاب پولیس میں اصلاحات لائینگے۔ پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت زرتاج ... تفصیل