لورالائی میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن ،کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا اہم کمانڈر 4ساتھیوں سمیت ہلاک              حکومت کا شہبازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کےفیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ              وزیر پٹرولیم نے گیس کی قیمتوں میں مزید اضافے کا عندیہ دے دیا              پاکستان نے غیرملکی سیاحوں کے ویزے کیلئے این اوسی کی شرط ختم کردی              منی لانڈرنگ کیس منتقلی کیخلاف اپیل، آصف زرداری کو جواب الجواب جمع کرانے کا حکم              لاہور ہائیکورٹ کا شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے خارج کر نے کا حکم              سپریم کورٹ نے نواز شریف کی درخواست ضمانت منظور کر لی       
تازہ تر ین

مسئلہ کشمیر حل کیلئے عمران خان کا زبردست اقدام نے مودی کی نیندیں حرام کردی

اسلام آباد (نیو زڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اگلے سال فروری میں سعودی ولی عہد پاکستان کا دورہ کرینگے ،اس سلسلے میں وزیر اعظم کی محمد بن زید اورمحمد بن سلمان سے بات چیت ہو چکی ہے ۔کابینہ اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کی مذمت کی گئی ،فواد چوہدری نے بتایا کہ مقبوضہ کشمیر کی جاری صورتحال پر وزیر اعظم اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے رابطہ کرینگے ،مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کے سلسلے میں وزیر اعظم عمران خان خود اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ٹیلیفون پر بات کرینگے ۔وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے وفاقی کابینہ کے حوالے سے بات چیت کر تے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نے تمام وزارءکو اخراجات میں کمی کرنے کی ہدایات جاری کیں ہیں ،ساتھ ہی ساتھ ان کا کہنا تھا کہ وزراءاپنے بیرون ملک دوروں کو بھی کم کریں ،بیوروکریٹ اپنے محکموں میں بچت کرنے کی عادت ڈالیں ،ائیر پورٹ کلچر کی بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نے ہدایات جاری کیں کہ ائیر پورٹ کلچر میں تبدیلی لانے کی ضرورت ہے ،آ ئندہ ائیر پورٹ پر مسافروں کو بہتر سہولیات دینے پر غور کیا جائے گا ۔فواد چوہدری کا کہناتھاکہ اجلاس میں ای سی ایل میں شامل کچھ ناموں پر غور کیا گیا ہے جبکہ محسن داوڑ اور علی وزیر کے نام ایگزیکٹ کنٹرول لسٹ سے ہٹالیے گئے ہیں۔ان کا کہناتھا کہ پاکستان میں آنے والے سیاحوں کیلئے آسانیاں پیدا کر رہے ہیں جبکہ سیاحت کے فروغ کیلئے ویزا عمل میں بھی آسانی لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی صحافیوں کو بھی پاکستان آنے میں مشکلات ہیںوفاقی وزیر کا کہناتھا کہ اسلام آباد کیلئے ماسٹر پلان تیار کیا جارہاہے ، پنجاب کے چھ شہروں کیلئے ماسٹر پلان بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ پنجاب اور خیبر پختون خواہ کیلئے بھی ماسٹر پلان بنانے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔ان کا کہناتھا کہ وزیراعظم عمران خان نے ادویا ت کی قیمتوں میں اضافے کا بھی نوٹس لیا ہے۔

مزید خبر یں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی کابینہ نے نئی سول ایو ی ایشن پالیسی ،تمام بین الاقوامی ائیر لائنز کے ساتھ معاہدوں کے جائزے ، 10 رکنی گروبندھک کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری اور سی ڈی اے اور ایل ڈی اے کو شہر نہ پھیلانے کی ہدایت کی ... تفصیل

لاہور ( نیوز ڈیسک) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و پاکستان مسلم لیگ (ن ) کے صدر محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم نے عدالتوں کے فیصلوں کا ہمیشہ احترام کیا ہے ،محمد نواز شریف کی ضمانت پر اللہ تعالی کا شکر ادا ... تفصیل

حیدرآباد(نیوز ڈیسک) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں کراچی سے روانہ ہونے والا کاروان بھٹو شہر حیدر آباد پہنچ گیاہے۔کوٹری پہنچنے پر ٹرین مارچ سے خطاب میں بلاول بھٹو نے کہا کہ کسی کو اپنے مستقبل کا فیصلہ نہیں کرنے دیں گے۔ہم اپنے مستقبل ... تفصیل