پشاور دہشتگردی واقعہ میں زخمی ہونے والے لانس نائیک ظفر اقبال شہید              سابق ڈی جی اینٹی کرپشن حسین اصغر کو ڈپٹی چئیرمین نیب لگانے کا فیصلہ              شیخ رشید کا اسد عمر کو منانے کا اعلان              مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے عہدے کی ذمہ داری سنبھال لی              رینٹل پاور ریفرنس میں گرفتار ملزم شاہد رفیع جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے              آمدن سے زائد اثاثے: علیم خان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 30 اپریل تک توسیع              پنجاب حکومت کا بڑا رمضان پیکیج دینے کا اعلان              حکومت ملک میں ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے نفاذ کیلئے آئی ایم ایف کی شرط پر رضامند       
تازہ تر ین

سعودی ولی عہد اہم ترین فیصلے کیلئے پاکستان آرہے ہیں کس اہم معاملے پر اعلان متوقع؟ وزیراطلاعات نے خوشخبری سنا دی

اسلام آباد(نیو زڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ اقتصادی مسائل پر قابو پا لیا ہے، حکومت نواز زرداری اتحاد سے خوفزدہ نہیں، یہ صفر جمع صفر کے برابر ہے۔وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ میں فواد چودھری نے اہم فیصلوں کے بارے بتاتے ہوئے کہا کہ وفاقی کابینہ نے فاٹا کیلئے ایک ارب 63 کروڑ روپے جاری کرنے کی منظوری دیدی ہے، قبائلی علاقہ جات کے فنڈز میں کوئی کٹوتی نہیں ہو گی جبکہ نئی ٹیکس پالیسی لانے کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے۔فواد چودھری نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے تمام وزارتوں کو اخراجات میں دس فیصد کمی کی ہدایت کر دی ہے۔ اس کے علاوہ ادویات کی قیمتوں کے تعین کا معاملہ ٹاسک فورس کے سپرد کر دیا گیا ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات نے خوشخبری سنائی کہ فروری میں سعودی ولی عہد سب سے بڑی غیر ملکی سرمایہ کاری کا معاہدہ کرنے پاکستان آ رہے ہیں۔فواد چودھری نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق صدرآصف زرداری کے جلد جیل جانے کی پیش گوئی کی اور دونوں اپوزیشن رہنماؤں کے ممکنہ اتحاد کی بات پر طنز کے تیر برسائے اور کہا کہ حکومت نے اقتصادی مسائل پر قابو پا لیا ہے، ہم نواز زرداری اتحاد سے خوفزدہ نہیں، یہ صفر جمع صفر کے برابر ہے۔انہوں نے قبل ازوقت انتخابات کے امکان کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ عام انتخابات کوئی مذاق نہیں، وزیراعظم کی اس حوالے سے بات کو سیاق وسباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔

مزید خبر یں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان سے وزیرا علیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے ملاقات کر کے صوبے کی سیاسی اور مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے ملاقات میں ... تفصیل

لاہور( نیوزڈیسک )صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت سید صمصام بخاری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے نزدیک شخصیات نہیں ملک اہم ہے،وزیراعظم نے ملکی معیشت کو مستحکم بنانے کیلئے بولڈ فیصلہ کیا اوراس فیصلے کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے اور جلد مطلوبہ ... تفصیل

اسلام آباد (نیوزڈیسک)وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ کا آئی ایم ایف سے پہلا رابطہ ہوا ہے ،مالیاتی پیکج اور اقتصادی معاملات پر بات چیت ہوئی۔وزارت خزانہ کے مطابق مشیر خزانہ حفیظ شیخ کا آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا،رابطے ... تفصیل