پاکستان نے غیرملکی سیاحوں کے ویزے کیلئے این اوسی کی شرط ختم کردی              منی لانڈرنگ کیس منتقلی کیخلاف اپیل، آصف زرداری کو جواب الجواب جمع کرانے کا حکم              لاہور ہائیکورٹ کا شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے خارج کر نے کا حکم              سپریم کورٹ نے نواز شریف کی درخواست ضمانت منظور کر لی       
تازہ تر ین

نواز شریف کی ممکنہ گرفتاری ، اڈیالہ جیل میں بیرک مختص ، کیاہونیوالا ہے ؟ ن لیگیوں کیلئے تشویشناک خبر آگئی

اسلام آباد(نیو زڈیسک)نواز شریف کیخلاف نیب ریفرنسز کا فیصلہ دو روز قبل محفوظ کیا گیا جو 24 دسمبر کو سنایا جائے گا۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف نیب ریفرنسز کے فیصلے اور ان کہ ممکنہ گرفتاری کے پیش نظر اڈیالہ جیل میں ان کے لیے بیرک مختص کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے لیے بیرک نمبر 11 کو مختص کر دیا گیا ہے جبکہ بیرک میں صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ رنگ روغن کے کام کا آغاز بھی ہو گیا ہے۔خیال رہے کہ دو روز قبل احتساب عدالت کے جج محمد ارشد نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ریفرنسز محفوظ کرنے کا فیصلہ العزیزیہ اور فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنسز میں فریقین کے حتمی دلائل مکمل ہونے کے بعد کیا گیا۔سپریم کورٹ کی جانب سے احتساب عدالت کو سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف ریفرنسز نمٹانے کے لیے 24 دسمبر تک کی مہلت دی گئی تھی۔احتساب عدالت سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف نیب ریفرنسز کا محفوظ کیا گیا فیصلہ 24 دسمبر کو سنائے گی۔ واضح رہےکہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف دائر کیے گئے دونوں ریفرنسز پر 15 ماہ تک کارروائی ہوئی۔ دونوں ریفرنسز پر کُل 183 سماعتیں ہوئیں، العزیزیہ ریفرنس میں 22 جبکہ فلیگ شپ ریفرنس میں 16 گواہان پیش ہوئے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف نے دونوں ریفرنسز میں ہی اپنی صفائی پیش نہیں کی۔ سیاسی حلقوں میں یہ بات سننے میں آ رہی ہے کہ ممکنہ طور پر 24 دسمبر کو سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف ریفرنسز کا فیصلہ ان کے خلاف ہی آئے گا جس کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف کو گرفتار کر کے اڈیالہ جیل منتقل کر دیا جائے گا ۔

مزید خبر یں

لاہور (نیوز ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دیدیا ۔ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس ملک شہزاد احمد خان اور جسٹس وقاص رﺅف مرزا پر ... تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)اسلام آباد ہائی کورٹ نے جعلی بنک اکاونٹس اور میگا منی لانڈرنگ کیس میں سابق وزیر اعلیٰ سید قائم علی شاہ کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی۔سابق وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست ... تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان تمہارے پاس نیب ہے تو بلاول بھٹو پاس کے عوام ہیں۔ ایک بیان میں ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہاکہ آج پھر دنیا دیکھے گی ،عوام کی طاقت کس کے ... تفصیل