لورالائی میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن ،کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا اہم کمانڈر 4ساتھیوں سمیت ہلاک              حکومت کا شہبازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کےفیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ              وزیر پٹرولیم نے گیس کی قیمتوں میں مزید اضافے کا عندیہ دے دیا              پاکستان نے غیرملکی سیاحوں کے ویزے کیلئے این اوسی کی شرط ختم کردی              منی لانڈرنگ کیس منتقلی کیخلاف اپیل، آصف زرداری کو جواب الجواب جمع کرانے کا حکم              لاہور ہائیکورٹ کا شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے خارج کر نے کا حکم              سپریم کورٹ نے نواز شریف کی درخواست ضمانت منظور کر لی       
تازہ تر ین

بارشیں ہونگی یا نہیں ؟موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجادی

اسلام آباد(نیو زڈیسک) ملک کے شمالی علاقوں میں موسم شدید سرد ہے۔ میدانی علاقوں سمیت وسطی اور جنوبی پنجاب میں دھند نے ڈیرے ڈالے رکھے ہیں۔ سب سے زیادہ سردی سکردو میں پڑی جہاں درجہ حرارت منفی 9 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔بالائی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار ہے جبکہ میدانی علاقوں سمیت وسطی اور جنوبی پنجاب میں دھند کا راج ہے۔ ملک کے مختلف حصوں میں دھند نے ہر منظر دھندلائے رکھا۔ دھند کے باعث ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی۔ادھر موٹروے پولیس نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے۔ شمالی علاقوں میں سرد ہواؤں نے ملحقہ علاقوں میں موسم شدید سرد بنا دیا ہے۔ملک میں سب سے زیادہ سردی سکردو میں پڑی جہاں درجہ حرارت منفی 9 قلات منفی 6، گلگت منفی 3، کوئٹہ منفی 5 لاہور 4، فیصل آباد 4، پشاور 3، مظفر آباد 2، اسلام آباد 2، گوجرانوالہ 3 اور کراچی میں درجہ حرارت 9 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔موسم کی صورتحال پر نظر رکھنے والوں نے بتایا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹے کے دوران شمالی علاقوں میں شدید سردی جبکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

مزید خبر یں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی کابینہ نے نئی سول ایو ی ایشن پالیسی ،تمام بین الاقوامی ائیر لائنز کے ساتھ معاہدوں کے جائزے ، 10 رکنی گروبندھک کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری اور سی ڈی اے اور ایل ڈی اے کو شہر نہ پھیلانے کی ہدایت کی ... تفصیل

لاہور ( نیوز ڈیسک) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و پاکستان مسلم لیگ (ن ) کے صدر محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم نے عدالتوں کے فیصلوں کا ہمیشہ احترام کیا ہے ،محمد نواز شریف کی ضمانت پر اللہ تعالی کا شکر ادا ... تفصیل

حیدرآباد(نیوز ڈیسک) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں کراچی سے روانہ ہونے والا کاروان بھٹو شہر حیدر آباد پہنچ گیاہے۔کوٹری پہنچنے پر ٹرین مارچ سے خطاب میں بلاول بھٹو نے کہا کہ کسی کو اپنے مستقبل کا فیصلہ نہیں کرنے دیں گے۔ہم اپنے مستقبل ... تفصیل