سعودی عرب نے پاکستانی کیلئے ویزٹ ویزا کی فیسوں میں کمی کی باضابطہ منظوری دیدی              وفاقی ضلعی انتظامیہ نے پیر 18 فروری کو مقامی تعطیل کا اعلان کر دیا              نیشنل پریس کلب اسلام آباد نے وزیراطلاعات فواد چوہدری کے داخلے پر پابندی عائد کردی              پنجاب میں فلم انڈسٹری کی بہتری کیلئے فلم اتھارٹی بورڈ بنانے کا فیصلہ              حکومت کا ہولی کے موقع پر مستحق ہندو خاندانوں کی مالی امداد کا فیصلہ              وزیراعظم عمران خان ،چیئر مین نیب نے ڈائریکٹر آرکیالوجی ومیوزیم عبد الصمد کی گرفتاری کا نوٹس لے لیا              سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کی تاریخ تبدیل،کل17فروری کو پاکستان پہنچیں گے              سعودی ولی عہد کی آمد ،اسلام آباد، راولپنڈی میں ہیوی ٹریفک کا داخلہ ممنوع ،موبائل فون سروس معطل رکھنے کا فیصلہ       
تازہ تر ین

ن لیگیوں کیلئے اچانک تشویشناک خبر آگئی العزیزیہ، فلیگ شپ ریفرنسز، احتساب عدالت عملے کی تعطیلات منسوخ اور ۔۔۔۔

اسلام آباد(نیو زڈیسک)احتساب عدالت کے جج ارشد ملک چھٹی کے باوجود جوڈیشل کمپلیکس میں موجود ہیں، العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس کی دستاویزات کا جائزہ لے رہے ہیں، عملے کی ہفتہ اور اتوار کی تعطیلات منسوخ کرتے ہوئے دیر تک رکنے کی ہدایت کر دی۔ادھر نواز شریف کے وکلاء نے حسن نواز کی فروخت جائیداد کی دستاویزات عدالت میں پیش کر دیں۔ عدالت نے نیب کا اعتراض مسترد کرتے ہوئے دستاویزات کو ریکارڈ کا حصہ بنا دیا۔نواز شریف کے وکلاء نے برطانوی لینڈ ڈیپارٹمنٹ سے موصول مصدقہ دستاویزات عدالت میں پیش کیں اور ریکارڈ پر لانے کی استدعا کی۔ نیب پراسیکیوٹر نے مخالفت کرتے ہوئے کہا عدالت تمام کاروائی مکمل کرچکی اب نئی دستاویزات ریکارڈ پر نہیں لائی جاسکتی۔جج احتساب عدالت نے ریمارکس دئیے کہ نیب کا کیس تو نواز شریف پر بے نامی داروں کے نام جائیداد بنانے کا ہے اب یہ پراپرٹی رکھیں یا بیچ دیں، کیس پر کیا اثر پڑے گا ؟ نواز شریف کے وکلاء نے العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز کے فیصلے کی تاریخ 24 دسمبر سے تبدیل کرنے کی استدعا کی جس پر جج احتساب عدالت ارشد ملک نے کہا کوشش کروں گا کہ مقررہ تاریخ پر ہی فیصلہ سنایا جائے، یہ میری ٹینشن ہے، آپ کیوں پریشان ہو رہے ہیں

مزید خبر یں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ سعودی عرب ہمیشہ پاکستان کا دوست رہا ہے اور پاکستان سعودی عرب کوعالمی سطح پر ایک طاقت ور ملک کے طورپر دیکھنا چاہتا ہے۔عرب ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی ... تفصیل

لاہور( نیوز ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ ظلم کی رات نے ختم ہونا ہی ہونا ہے ،میڈیکل بورڈ کی سفارشات کے برعکس جس طرح کارڈیک کی بجائے دوسرے ہسپتال لایاگیا اس پر تشویش ہے۔جناح ہسپتال میں زیر علاج ... تفصیل

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے کہاہے کہ فوجی عدالتوں میں توسیع کے معاملے پر اپوزیشن سیاست کر رہی ہے۔نجی ٹیو ی کے مطابق فوجی عدالتوں میں توسیع کے التوا کے معاملے پر وفاقی وزیرقانون بیرسٹر فروغ نسیم نے اپوزیشن سیاسی جماعتوں پر ... تفصیل