کر اچی:مفتی تقی عثمانی کے قافلے پر فائرنگ ،2افراد جاں بحق              پاکستان پیپلز پارٹی کا نیشنل ایکشن پلان پر حکومتی بریفنگ کے بائیکاٹ کا فیصلہ              اٹک میں گھر کی چھت گرنے سے 6افراد جا ں بحق       
تازہ تر ین

ڈاکوؤں سے واپس لئے گئے پیسےکس چیز پر خرچ کرینگے؟ وزیر اعظم کے دھماکے دار اعلان نے غریب شہریوں کے دل جیت لیئے

اسلام آباد(نیو زڈیسک) وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہم لوگوں کو پیغام دے رہے ہیں کہ حکومت کی ترجیح تعلیم ہے اور اب جس ڈاکو سے پیسہ پکڑیں گے اسے تعلیم کے فروغ پر لگائیں گے۔اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ بچپن سے حکمرانوں کے بڑے بڑے گھر دیکھے ہیں ہمارے حکمران عالیشان محل میں رہتے ہیں جب کہ مجھ میں تبدیلی برطانیہ کے لوگوں کا طرز زندگی دیکھنے کے بعد آئی ، برطانیہ کا جی ڈی پی متعدد اسلامی ممالک کا مجموعی جی ڈی پی سے زیادہ ہے۔ سابق برطانوی وزیر اعظم ٹونی بلیئر کا گھر لندن کی ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ میں سادہ سی عمارت میں تھا۔وزیر اعظم نے مزید کہا کہ وہی معاشرہ آگے بڑھا جس نے تعلیم اور انسانی ترقی پر زور دیا، وہ ملک ترقی نہیں کرسکتا جہاں چھوٹا سا طبقہ پیسے بنا لے، ہمیں انسانوں پر سرمایہ خرچ کرنا چاہیے، مدینہ کی ریاست میں حکمرانوں نے پیسہ اپنی ذات پرخرچ نہیں کیا، نبی کریم ؐنے بھی تعلیم کو زیادہ اہمیت دی لیکن آزادی کے بعد کسی نے تعلیم پر توجہ نہیں دی، چین ہمارے لیے زندہ مثال ہے، دنیا میں سب سے زیادہ غریب بھارت میں بستے ہیں، ہم بھارت سے بھی پیچھے رہ گئے ہیں۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ چاہتا ہوں کہ نوجوان اپنے ٹیکس کا دفاع کریں اور ٹیکس کے پیسے کےغلط استعمال پر آواز اٹھائے، ہم عوام کو باشعور بنا رہے ہیں، وزیراعظم ہاؤس کو یونیورسٹی بنانے کا مقصد اپنا قبلہ درست کرنا ہے، ہم لوگوں کو پیغام دے رہے ہیں کہ اس قوم اور حکومت کی ترجیح تعلیم ہے۔ جس ڈاکو سے پیسہ پکڑیں گے اسے تعلیم کے فروغ پر لگائیں گے

مزید خبر یں

استنبول (نیوزڈیسک)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ کرائسٹ چرچ واقعہ زیادہ خطرناک اور سرایت کرجانے والے موذی مرض کی موجودگی کی جھلک ہے،اسلاموفوبیا کے خلاف متحدہ محاذ تشکیل دیاجائے۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے او آئی سی کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ... تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)ملائیشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد خان نے کہا ہے کہ بدعنوانی کے حوالے سے بہت تشویش ہے، کرپشن کے خاتمے سے متعلق پاکستان ہمارے تجربات سے استفادہ کرسکتاہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور ان کے ملائیشین ہم منصب ڈاکٹر مہاتیر محمد ... تفصیل

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی نے نیشنل ایکشن پلان پر حکومتی بریفنگ کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا کہ بریفنگ دفتر خارجہ کے بجائے پارلیمنٹ میں دی جائے، عمران خان پارلیمنٹ کی بالا دستی ... تفصیل