کھیل کے میدان سے افسوسناک خبر اہم ترین عہدیدار نے تنگ آکر استعفیٰ دیدیا              قطر جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی پاکستانی پروفیشنلز اور ہنرمند افراد متوجہ ہوں، پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی              یو اے ای میں رہائش پذیر پاکستانیوں کیلئے دھماکے دار خبر آگئی ، عام تعطیل کا اعلان کردیاگیا              سیاحوں کی بس میں دھماکہ ، ہلاکتیں ، متعدد زخمی ، افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ؟ جانئے              پارسل بھیجنا ہو تو دورنہ جائیں، اب ڈاکخانے کا عملہ ہی گھر بلا لیں ایسی سہولت متعارف جان کرآپ بھی دانتوں تلے انگلیاں دبا لینگے              باکمال لوگ ، لاجواب سروس کے شاندار اقدام نے شہریوں کے دل جیت لیئے ،جان کر آپ بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے              اہم ترین ساہم ترین سیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئےیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئے              خوفناک حادثے نے سب کو رُلادیا ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ،ہر طرف چیخ وپکار       
تازہ تر ین

نواز شریف نے اس بار سالگرہ منانے سے صاف انکار کر دیا، وجہ کیابنی ؟ جانئے

اسلام آباد (نیو زڈیسک) اسلام آباد میں 4 مصروف دن گزارنے کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف گذشتہ روز واپس اپنی رہائش گاہ جاتی امرا پہنچ گئے۔25 دسمبر کو نواز شریف کی سالگرہ ہے اور 24 دسمبر کو نواز شریف کے خلاف دائراہم ریفرنسز کا فیصلہ بھی آنا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ رہائش گاہ پہنچنے پر نواز شریف سے سینئیر کارکنان نے نواز شریف کی سالگرہ کے حوالے سے کیک کاٹنے سے متعلق پوچھا تو نواز شریف نے انہیں منع کر دیا۔کارکنان کے مطابق نواز شریف نے کیک کاٹنے کی تقریب سے منع 24دسمبر کے فیصلے کے خلاف آنے کے خدشے سے نہیں بلکہ اس سال اپنی اہلیہ کلثوم نواز کے نہ ہونے کے دُکھ میں کیا۔خیال رہے نواز شریف 25 دسمبر 1949ء کو پیدا ہوئے تھے۔وہ ہر سال اپنی سالگرہ مناتے ہیں تاہم اس بار ان کی سالگرہ یادگار بن سکتی ہے۔کیونکہ نواز شریف کے خلاف نیب ریفرنسز فیصلے میں نواز شریف کو یا تو سزا ہو گی یا پھر ان کی بچت ہو جائے گی۔اگر نواز شریف کے حق میں فیصلہ آتا ہے تو پھر یہ سالگرہ ان کے لیے یادگار بن جائے گی تاہم دوسری صورت میں ان کو اپنی سالگرہ جیل میں منانی پڑے گی۔پچھلے سال سابق وزیر اعظم و مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف نے اپنی 68ویں سالگرہ منائی جبکہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما وں اورر کارکنوں کی جانب سے بھی مختلف مقامات پر سالگرہ کی تقریبات کا اہتمام کیا گیا تھا۔مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں کی جانب سے میاں محمد نواز شریف کی سالگرہ پر ان کی رہائشگاہ پر پھولوں کے گلدستے اور کیک بھجوائے گئے تھے ۔ مریم نواز نےقائد اعظم محمدعلی جناح اور اپنے والد نواز شریف کی سالگرہ کی مناسبت سے ٹوئٹر پر مبارکباد کا پیغام ٹوئٹ کیا ۔جاتی امرا ء میں سابق وزیراعظم کی رہائشگاہ کے باہر کارکنوں کی بڑی تعداد نے سالگرہ کا کیک کاٹا۔ اس موقع پر نوازشریف کی درازی عمر مشکلات کے حل کے لئے بکرے کا صدقہ بھی دیا گیا تھا ۔صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت ملک کے مختلف مقام پر نوا زشریف کی سالگرہ کی مناسبت سے کیک کاٹنے کی تقریبات منعقد کی گئیں تھیں جس میں نواز شریف کی درازی عمر اور ملک و قوم کی سلامتی کے لئے دعائیں مانگی گئیں

مزید خبر یں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)چیف جسٹس پاکستان کے منصب سے سبکدوش ہونے والے جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ انہوں نے آئین میں تعین کردہ حق زندگی، تعلیم اور صحت کے مسائل حل کرنے کی کوشش کی اور ججز کے ضابطہ اخلاق کے اندر رہتے ہوئے ... تفصیل

اسلام آباد(نیوزڈیسک)نامزد چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا ہے کہ بطور چیف جسٹس آف پاکستان انصاف کی فراہمی میں تعطل کو دور کرنے کی کوشش کروں گا اور از خود نوٹس کا اختیار وہاں استعمال ہوگا جہاں دوسرا حل موجود نہ ہو چیف ... تفصیل

لاہور(نیوزڈیسک )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ملک کی معاشی بدحالی دیکھ کر دکھ ہوتا ہے ،کسان کو مشکلات سے دوچار کردیا گیا ہے اور عوام غربت کی چکی میںپس رہے ہیں ،میرے حوصلے بلند ہیں ،سدا حالات ایک ... تفصیل