برطانیہ ، پاکستانی ہائی کمیشن نے برطانوی شہریوں کیلئے ای ویزا کا اجراءشروع کر دیا              حکومت سندھ نے ایک بارپھرسرکاری ملازمتوں پرپابندی عائد کردی              مفتی تقی عثمانی حملہ: 6 افراد کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج              پشاور بس منصوبے کا افتتاح غیر معینہ مدت تک ملتوی              سابق وزیر اعظم شوکت عزیز کے وارنٹ گرفتار ی جاری              صدر ٹرمپ اور اتحادی افواج کا شام سے داعش کے مکمل خاتمے کا اعلان              ڈیم فنڈ: کینیڈا میں عمران خان کے دستخط شدہ 2 بلے 65 ہزار ڈالرز میں نیلام              یوم پاکستان ،مسلح افواج کی شاندار پریڈ ،ٹینکوں اور میزائلوں کی نمائش ،جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کا شاندار کرتب دکھا کر پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ              بھارت نے یسین ملک کی جماعت جموں کشمیر لبریشن فرنٹ پر پابندی لگادی       
تازہ تر ین

ان خطرناک افراد کو پھانسی دیدو ، آرمی چیف نے توثیق کردی

اسلام آباد(نیو زڈیسک)آرمی چیف نے 14 دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی۔تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق14 دہشتگردوں کو سزائے موت کے علاوہ آرمی چیف نے 20 دہشتگردوں کو مختلف سزاؤں کی بھی توثیق کردی ہے۔آئی ایس پی آر کی جانب سے مزید کہا گیا کہ دہشتگردسنگین جرائم اوردہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے،ان دہشتگردوں کی کارروائیوں میں 16افرادجاں بحق ہوئے جبکہ ان دہشتگردوں کانشانہ بننے والوں میں 13فوجی اور3سویلین شامل ہیں۔آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا کہ ان دہشتگردں نے نے مواصلات کے نظام،پولیس سٹیشنز،تعلیمی اداروں کوتباہ کیاتھا جبکہ دہشتگرد،پاک فوج،قانون نافذکرنے والے اداروں پرحملوں میں ملوث تھے اور یہ دہشت گردمعصوم شہریوں کے قتل میں بھی ملوث تھے۔

مزید خبر یں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)یوم پاکستان کے موقع پر سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ وطن عزیز کی سلامتی اور خود مختاری کے لیے ہر قربانی دیں گے۔یوم پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں آصف علی ... تفصیل

لاہور ( نیوز ڈیسک) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ پاکستان عالم اسلام کا دھڑکتا ہوا دل ہے ،مدینہ کی ریاست کے بعد دنیا میں پاکستان دوسری ریاست ہے جو کلمہ طیبہ کی بنیاد پر قائم ہوئی ، پاکستان کے آئین میں ... تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ یوم پاکستان اس بات کی یاد دلاتا ہے کہ ہم نے یہ ملک عظیم مقاصد کے حصول کے لیے حاصل کیا، ہمیں اس منزل ... تفصیل