اپوزیشن کا مشترکہ حکمت عملی اپنانے اور معاشی امور پرحکومت کو ٹف ٹائم دینے کا اعلان              چمن ،پاک ،افغان سرحدی علاقے میں فورسز کی کارروائی، ایک دہشت گرد گرفتار              وزیراعظم نے اپوزیشن کے اسمبلی سے واک آﺅٹ کو این آر او لینے کی کوشش قرار دے دیا              فوادچوہدری کا ایک مرتبہ پھروزیراعلیٰ سندھ کے استعفے کا مطالبہ              کھیل کے میدان سے افسوسناک خبر اہم ترین عہدیدار نے تنگ آکر استعفیٰ دیدیا              قطر جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی پاکستانی پروفیشنلز اور ہنرمند افراد متوجہ ہوں، پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی              یو اے ای میں رہائش پذیر پاکستانیوں کیلئے دھماکے دار خبر آگئی ، عام تعطیل کا اعلان کردیاگیا              سیاحوں کی بس میں دھماکہ ، ہلاکتیں ، متعدد زخمی ، افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ؟ جانئے              پارسل بھیجنا ہو تو دورنہ جائیں، اب ڈاکخانے کا عملہ ہی گھر بلا لیں ایسی سہولت متعارف جان کرآپ بھی دانتوں تلے انگلیاں دبا لینگے              باکمال لوگ ، لاجواب سروس کے شاندار اقدام نے شہریوں کے دل جیت لیئے ،جان کر آپ بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے              اہم ترین ساہم ترین سیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئےیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئے              خوفناک حادثے نے سب کو رُلادیا ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ،ہر طرف چیخ وپکار       
تازہ تر ین

نیب نے مجھ سے دوران تفتیش اس پی ٹی آئی رہنما بارے پوچھا، سعد رفیق نے بالآخر بڑے راز سے پردہ چاک کردیا

اسلام آباد(نیو زڈیسک)خواجہ سعد رفیق کا قومی اسمبلی سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نیب نے جسے میرے خلاف بڑی مشکل سے وعدہ معاف گواہ بنایا وہ بھی کچھ دستاویر پیش نہیں کر سکا۔انہوں نے کہا جو شچ ہے اس کا ذکر کروں گا،دوران حراست نیب کا روہ میرے ساتھ معقول تھا۔نیب کالا قانون ہے۔،ْ یہ سیاسی وفاداریاں تبدیل کر انے کیلئے بنایا گیا ،ْ قانون کو بنانے والے کی بدنیتی عیاں تھی۔(ن) لیگ کے رہنما نے کہا کہ اس ملک میں احتساب کے نام پر انتقام کی روش اختیار کی گئی، (ن) لیگ کے دور میں بھی احتساب کے عمل کو شفاف نہیں سمجھتا۔خواجہ سعد رفیق نے سوال کیا کہ یہ محب وطن پاکستانی کون ہیں جو درخواست لکھتے ہیں اور آپ کے خلاف کارروائی ہوتی ہے، یہ محب وطن کون ہیں جو دوسروں کو غدار سمجھتے ہیں، ہمیں یہ نہیں بتایا جاتا کہ مدعی کون ہے، جو تفتیش کررہے ہیں وہ خود نہیں جانتے اور جانتے ہیں تو بتانے کی سکت نہیں رکھتے۔انہوں نے کہا کہ نیب قانون کے حوالے سے پچھلے دس برس میں (ن) لیگ اور پی پی نے کوشش کی تو وہ مانتے تھے تو ہم نہیں مانتے تھے، اب ہم مان گئے ہیں تو آپ نہیں مانتے۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ میں ان لوگوں میں شامل ہوں جو نہیں چاہتا کہ اب پی ٹی آئی کی شامت آئے کیونکہ اب ان کی باری ہے، ہم کسی کو سلاخوں کے پیچھے دیکھنا نہیں چاہتے۔سابق وزیر ریلوے نے انکشاف کیا کہ دورانِ تفتیش ان سے پی ٹی آئی رہنما علیم خان کے بارے میں پوچھا گیا جس پر میں نے کہا کہ وہ ایک معقول آدمی ہیں، مجھ سے پوچھا گیا کہ ان کے بارے میں بتائیں تو میں نے کہا کہ میں کوئی انفارمر نہیں ہوں، آئندہ مجھ سے سیاسی مخالف کے بارے میں پوچھنے کی جرات نہ کریں۔سعد رفیق نے کہاکہ میرے اور میرے بھائی کی گرفتاری پر گزارا کرلیں کیونکہ مجھے شک ہے کہ اب بیلنس کرنے کیلئے پی ٹی آئی کے لوگوں کو پکڑا جائیگا اور میں یہ بات سنجیدگی سے کررہا ہوں، گرفتاریوں کے اسکور بورڈ میں پی پی اور (ن) لیگ کے مزید رہنماؤں کی گرفتاریوں کے اضافے کا انتظار نہ کریں کیونکہ یہ مہنگا پڑتا ہے۔قبل ازیں پیراگون اسکینڈل میں ضمانت میں توسیع نہ ہونے پر گرفتار ہونے والے خواجہ سعد رفیق پارلیمنٹ ہائوس پہنچے جہاں انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کی۔

مزید خبر یں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے راولپنڈی کے بینظیر بھٹو شہید ہسپتال کا اچانک دورہ کیا اور وہاں موجود صحت کی سہولیات کا جائزہ لیا۔ دورے کے موقع پر وفاقی وزیر صحت عامر کیانی، معاون خصوصی افتخار درانی اور سینٹر فیصل جاوید بھی وزیراعظم کے ہمراہ ... تفصیل

راولپنڈی (نیوز ڈیسک)پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاہے کہ پاکستان کی خوشحالی بلوچستان کی خوشحالی سے جڑی ہوئی ہے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے تیسری نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکاءنے جی ایچ کیو میں ملاقات کی ۔ آئی ایس پی ... تفصیل

اسلام آباد (نیوزڈیسک) پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر و چیئر مین ائیر مارشل ارشد محمود ملک نے رواں سال مارچ میں 5سالہ سٹریٹجک بزنس پلان حکومت کو بھجوانے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ پلان میں ایوی ایشن پالیسی ،آمدن بڑھانے ،مکمل ... تفصیل