لورالائی میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن ،کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا اہم کمانڈر 4ساتھیوں سمیت ہلاک              حکومت کا شہبازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کےفیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ              وزیر پٹرولیم نے گیس کی قیمتوں میں مزید اضافے کا عندیہ دے دیا              پاکستان نے غیرملکی سیاحوں کے ویزے کیلئے این اوسی کی شرط ختم کردی              منی لانڈرنگ کیس منتقلی کیخلاف اپیل، آصف زرداری کو جواب الجواب جمع کرانے کا حکم              لاہور ہائیکورٹ کا شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے خارج کر نے کا حکم              سپریم کورٹ نے نواز شریف کی درخواست ضمانت منظور کر لی       
تازہ تر ین

مرکر بھی رہائی نہ ملی ۔۔۔۔ سرگودھا یونیورسٹی کے پروفیسر کی مت نیب حراست میں ہوئی یا نہیں ؟ اصل خبر تو اب سامنے آئی

اسلام آباد(نیو زڈیسک)نیب کی طرف سے گرفتار کئے گئے سرگودھا یونیورسٹی سب کیمپس لاہورکے سربراہ میاں محمد جاوید دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئےمیاں محمد جاوید جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد جوڈیشل ریمانڈ پر کیمپ جیل لاہور میں تھے تاہم بیماری کے باعث انہیں سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ انتقال کر گئے ، میاں جاوید کی میت کی جو تصویر سامنے آئی اس میں انہیں ہتھکڑیاں لگی ہوئی ہیں ،دوسری طرف نیب ترجمان کا کہنا ہے کہ میاں جاوید نیب کے پاس نہیں جیل میں عدالتی ریمانڈ پر تھے اور ان کی موت سروسز ہسپتال میں واقع ہوئی ہے ۔جمعہ کو نیب کی طر ف سے گرفتار کئے گئے سرگودھا یونیورسٹی سب کیمپس لاہورکے سربراہ انتقال کرگئے۔ میاں جاوید کو نیب نے گرفتار کیا تھا اور ان کا جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر انہیں دو ماہ قبل عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بجھوا دیا تھا اور وہ کیمپ جیل لاہور میں قید تھے ۔ میاں محمد جاوید عارضہ قلب میں مبتلا تھے اور دل کا دورہ پڑنے پر انہیں سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے ۔ میاں جاوید پر الزام تھا کہ انہوں نے سرگودھا یونیورسٹی کا لاہور میں غیر قانونی کیمپس بنایا ۔ میاں محمد جاوید کو جب دل کا دورہ پڑا تو ان کو اسپتال منتقل کردیا گیا ۔میاں جاوید کی لاش کی جو تصویر سامنے آئی اس میں انہیں ہتھکڑیاں لگی ہوئی ہیں۔دوسری طرف نیب ترجمان کا کہنا ہے کہ میاں جاوید اکتوبر سے عدالتی ریمانڈ پر سب کیمپس جیل لاہور میں تھے اور سروسز ہسپتال لاہور میں ان کی موت واقع ہوئی ہے ۔ میڈیا نیب کی حراست میں انتقال سے متعلق خبریں نہ چلائے۔

مزید خبر یں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی کابینہ نے نئی سول ایو ی ایشن پالیسی ،تمام بین الاقوامی ائیر لائنز کے ساتھ معاہدوں کے جائزے ، 10 رکنی گروبندھک کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری اور سی ڈی اے اور ایل ڈی اے کو شہر نہ پھیلانے کی ہدایت کی ... تفصیل

لاہور ( نیوز ڈیسک) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و پاکستان مسلم لیگ (ن ) کے صدر محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم نے عدالتوں کے فیصلوں کا ہمیشہ احترام کیا ہے ،محمد نواز شریف کی ضمانت پر اللہ تعالی کا شکر ادا ... تفصیل

حیدرآباد(نیوز ڈیسک) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں کراچی سے روانہ ہونے والا کاروان بھٹو شہر حیدر آباد پہنچ گیاہے۔کوٹری پہنچنے پر ٹرین مارچ سے خطاب میں بلاول بھٹو نے کہا کہ کسی کو اپنے مستقبل کا فیصلہ نہیں کرنے دیں گے۔ہم اپنے مستقبل ... تفصیل